Aqil Hussain Baqiri

Aqil Hussain Baqiri Welcome to the Official Page

Are you interested in the current affairs and the happenings

وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفا...
03/11/2025

وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت 27 آئینی ترمیم کیلئے تیار
27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔
مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہيں ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔

03/11/2025

اقتدار کی بھوک میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ آئین کو ایسے نوچ رہی ہیں جیسے آخری شکار پر جھپٹنے والے گدھ، آئینی ترمیم کے نام پر آئین کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے جلد آخری آمریت کی قسط جاری ہوگی!

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق 27ویں ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی جائے گی، آئین پاکستان کی شق 243 کیا ہے؟ آرٹیکل 243 کے...
03/11/2025

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق 27ویں ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی جائے گی، آئین پاکستان کی شق 243 کیا ہے؟
آرٹیکل 243 کے مطابق:
مسلح افواج کا سپریم کمانڈر "صدر مملکت" ہے اور مسلح افواج کی کمان، انتظام اور تعیناتی سے متعلق تمام انتظام "وفاقی حکومت" کے پاس ہوتا ہے!
سادہ الفاظ میں مسلح افواج وفاقی حکومت کے "ماتحت" ہیں، کیا 27ویں آئینی ترمیم مسلح افواج کی کمان انہی کے سربراہ کو سونپنے جا رہی ہے؟ اور سپریم کمانڈر بھی فیلڈ مارشل ہوں گے؟ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے رہے سہے اختیارات لے کر صدارت کرنے پر رضامند ہو گی؟ جواب سب کو معلوم ہے!

کراچی  میں  بار الیکشن جیت کے موقع پر قانون کے محافظ قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے !! اب وکیل صاحبان کورٹ کے اندر کے دلائل...
02/11/2025

کراچی میں بار الیکشن جیت کے موقع پر قانون کے محافظ قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے !!
اب وکیل صاحبان کورٹ کے اندر کے دلائل سوشل میڈیا پر لیکر آئیں گے کہ
وکیل صاحبہ کے پاس لائسنس موجود ہے کوئی غیر قانونی نہیں !!

02/11/2025

وہ میرا نہیں مگر اُس سے محبت ہے تو ہے!! 😍

01/11/2025

لوگ کہتے تھے کہ زندگی کے قیمتی فیصلوں میں بھی کمپرومائز کرنا پڑے تو ضرور کیجئے لیکن ہم معمولی فیصلوں میں بھی کمپرومائز کے بجائے نقصان اٹھانے کوترجیح دیتے رہیں !یہ کمپرومائز کیسے کیا جاتا ؟

01/11/2025
وطن عزیز ❣️پہلا اور  آخری حوالہ
01/11/2025

وطن عزیز ❣️
پہلا اور آخری حوالہ

یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا درخشاں اور مبارک دن ہے۔ 1947ء میں اس خطے کے بہادر، غیور اور محبِ وطن عوام نے اپنی مدد...
01/11/2025

یکم نومبر گلگت بلتستان کی تاریخ کا درخشاں اور مبارک دن ہے۔ 1947ء میں اس خطے کے بہادر، غیور اور محبِ وطن عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج کے ظلم و ستم سے نجات حاصل کر کے آزادی کا پرچم بلند کیا اور اپنے دلوں کی گہرائیوں سے پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔
میں اس عظیم دن کے موقع پر گلگت بلتستان کے تمام غیور عوام، بزرگوں، جوانوں اور شہداء کے خانوادوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ان بہادر لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ایمان، عزم اور اتحاد کے ساتھ آزادی کی شمع جلائی۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسی جذبۂ حریت و وفاداری کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے خطے کی ترقی، خوشحالی اور حقوق کے حصول کے لیے پرامن، باوقار اور متحد رہیں۔ ہمارا مقصد شکوہ نہیں بلکہ شعور ہے؛ محرومی نہیں بلکہ بیداری ہے۔ ہمیں اپنے وسائل، زمین اور شناخت کی حفاظت اسی جذبے سے کرنی ہے جس جذبے سے ہمارے بزرگوں نے آزادی حاصل کی تھی۔
میں حکومتِ پاکستان سے بھی پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مکمل آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق عطا کرے، تاکہ یہ خطہ حقیقی معنوں میں ملک کی تعمیر و ترقی کا مضبوط ستون بن سکے۔
اے اہلِ گلگت بلتستان!
آپ کی وفاداری، قربانی اور بہادری ہماری پہچان ہے۔ آپ کا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ ہم سب کو مل کر اس وطنِ عزیز کے استحکام، انصاف اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔

اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان کو امن، انصاف اور ترقی سے نوازے۔
آمین۔

ترجمان ،سید راحت حسین الحسینی
قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان

01/11/2025

شناخت اور حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے باسیوں کو ڈوگرہ راج سے آزادی کا دن
مبارک
یکم نومبر ❣️

پوری قوم کو گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی/اسلام آباد  کی جانب سے جشن آزادی گلگت بلتستان  بہت بہت مبارک ہو ❣️🎉🎊🍾
01/11/2025

پوری قوم کو گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی/اسلام آباد کی جانب سے جشن آزادی گلگت بلتستان بہت بہت مبارک ہو ❣️🎉🎊🍾

Address

Islamabad

Telephone

+60109367843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqil Hussain Baqiri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aqil Hussain Baqiri:

Share