16/03/2026
عیدالفطر سے پہلے پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہونے کا امکان
Newstv
پاکستان میں موبائل صارفین کو عیدالفطر سے قبل فائیو جی سروس کی سہولت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بعد پت ٹی اے نے لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کیے جا چکے ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائسنس کے حصول کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کریں تاکہ سروس جلد شروع کی جا سکے۔