SH News

SH News Follow SH News on Facebook. SH News brings the breaking and latest news of Pakistan.

30/06/2025

Jobs in Shop

Job Title: Facebook & Shopify Ads Assistant (Remote)

Job Type: Part-time, Remote
Work Hours: 3 hours daily
Salary: Performance-based
Probation Period: 3 months

Job Description:
We're seeking a highly motivated and experienced Facebook and Shopify Ads Assistant to manage our online advertising campaigns and e-commerce store. As a remote part-time employee, you'll work 3 hours daily to optimize our Facebook ads and Shopify account.

Responsibilities:
✅ Manage and optimize Facebook ads campaigns to achieve maximum ROI
✅ Create and schedule ads, monitor performance, and adjust targeting and budgets as needed
✅ Manage Shopify account, including product listings, inventory, and orders
✅ Analyze sales data and customer behavior to inform advertising strategies
✅ Collaborate with the team to develop and implement advertising strategies

Requirements:
✅ Proven experience in managing Facebook ads and Shopify account
✅ Strong understanding of Facebook ads platform and Shopify e-commerce platform
✅ Excellent analytical and problem-solving skills
✅ Ability to work independently and meet performance targets
✅ Strong communication and collaboration skills

Terms:
✅ 3-month probation period
✅ Termination by company at any time
✅ Performance-based salary

If you're a self-motivated and experienced digital marketing professional looking for a remote part-time opportunity, apply now!

🌐 elitebazars.shop
[email protected]
📱+92-311-1413903

07/06/2025

Eid Mubarak! ✨️

May Allah answer all our prayers, forgive our sins, remove our hardships and accept our sacrifices.

25/05/2025

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز شدید طوفان کی زد میں: پائلٹ نے بحفاظت طیارے کو لینڈنگ کروا لی

پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ہم نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی رحمت سے پورا کردیا، سیز فائر کی خواہش اور درخ...
12/05/2025

پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ہم نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ اللہ کی رحمت سے پورا کردیا، سیز فائر کی خواہش اور درخواست بھارت کی تھی جسے اُس نے امریکا کے سامنے رکھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وائس ایڈمرل بحریہ رب نواز اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے اندر 26 مقامات کو نشانہ بنایا۔ سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ، ادھم پور، پٹھان کوٹ میں اہداد کو نشانہ بنایا گیا۔

دو مقامات پر بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا

انہوں نے بتایا کہ دو مقامات پر بھارت کے طاقتور ترین دفاعی سسٹم ایس 400 کو پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ تباہ کیا۔ کنٹرول لائن اور بھارت کے اندر اُن مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا جبکہ پاکستان نے کامیابی سے اڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں مسلح افواج نے بنیان المرصوص آپریشن کیا، یہ حملے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہوئے، بچے اور خواتین شہید ہوئے۔

بھارتی جارحیت میں شہریوں کے قتل پر انصاف اور انتقام کا وعدہ کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت اور شہریوں کے قتل پر انصاف اور انتقام کا وعدہ کیا تھا، الحمد اللہ نے مسلح افواج نے یہ وعدہ پورا کیا۔ رب کا شکر ہے جس کی رحمت مدد اور نصرت ہمارے ساتھ رہی، مومنوں کیلیے حکم ہے کہ ظلم کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں اُس نے ہمیں اپنے عزم کو فیصلہ کن بنانے کی توفیق عطا فرمائی۔ ہمارے دل اور دعائیں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے آفیسرز، سپاہی ، ایئرمین اور سیلر کے مشکور ہیں، جنہوں نے جرأت پیشہ وارانہ مہارت سے میدان جنگ میں کامیابی کو ممکن بنایا۔ پاکستان کی مسلح افواج نوجوان کے جذبے، حوصلے اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے مشکل ترین وقت میں حوصلے کو بڑھایا۔

’سائبر محاذ پر صف اول کا سپاہی بننے پر نوجوانوں کا شکریہ‘

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم اُن نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو سائبر محاذ پر صف اول کے سپاہی بنے، پاکستان کے متحرک بہادر میڈیا کے شکر گزار ہیں جو بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف بنیان المرصوص بن کر کھڑے ہوئے۔

’بلا تفریق سیاسی جماعتوں کی قیادت کے مشکور ہیں‘

انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اختلافات سے بالا ہوکر وطن کیلیے اتحاد قائم کیا اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا۔

مسلح افواج وزیراعظم اور کابینہ کی صلاحیتوں اور جرأت مندانہ فیصلوں کی قدردان ہے، ترجمان پاک فوج

مسلح افواج وزیراعظم اور اُن کی کابینہ کی صلاحیتوں اور جرأت مندانہ فیصلوں کی قدردان ہے، جنہوں نے اس نازک موڑ پر درست رہنمائی کر کے ملک کو بھنور سے نکالا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا جواب ایک نصابی نمونہ تھا، جس میں تینوں افواج کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورت حال کی آگاہی کے ساتھ تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔ بھارت پر زمین، فضا، سمندر اور سائبر اسپیس میں مکمل ہم آہنگی سے اہم اہداف کو تباہ کیا گیا۔

’بھارت کے 26 اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا‘

انہوں نے بتایا کہ فوج کے ایف ون اور ایف 2 طویل مسافت پر نشانہ بنانے والے میزائل، فضائیہ کے طویل فاصلے تک نشانہ بنانے والے ایمونیشن کے ذریعے بھارت کے 26 اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، یہ تنصیبات پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلیے استعمال کی گئیں تھیں اور وہ تنصیبات جو پاکستان کو دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتی ہیں۔

ہوائی اور فضائی اڈوں کو کن علاقوں میں نشانہ بنایا گیا؟

سورت گڑھ، سرسا، بھٹنڈا، بوجھ، نالیا، آدم پور، برنالہ، ہلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں، ادھم پور، مامون، انبالہ اور پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائی اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اے جی ٹاپ، نشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ، 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا، ان تنصیبات سے بلااشتعال فائرنگ کر کے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی ملٹری انٹیلی جنس یونٹس تباہ

’راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی یونٹس اور فیلڈ عناصر جو پاکستان میں پراکسی دہشت گردی کو سپورٹ کرتے تھے انہیں بھی ختم کردیا گیا۔‘

’لائن آف کنٹرول پر چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا‘

’لائن آف کنٹرول پر اُن چیک پوسٹوں کو مسلسل نشانہ بنایا گیا جو آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر گولیاں برساتی تھیں، پھر اُن چیک پوسٹوں نے سفید جھنڈے لہرا دیے۔‘

پاکستانی ڈرونز بھارت میں مسلسل پرواز کرتے رہے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح ڈرونز نے بھارت کے بڑے شہروں، دہلی، مقبوضہ کشمیر سے گجرات تک مسلسل پرواز کرتے رہے تاکہ پاکستان کی صلاحیت کا نہ صرف اظہار کیا جائے بلکہ یہ بھی بتایا جائے کہ ڈرونز کا موجودہ وار فیئر میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

’کئی جدید صلاحیتوں کو آئندہ استعمال کیلیے چھوڑا گیا ہے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتیں موجود ہیں، جو کو اس تنازع کے دوران محدود سطح پر استعمال کیا گیا جبکہ کئی کو آئندہ کیلیے محفوظ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی کے مقابلے میں پاکستان کا ردعمل نہایت درست، متوازن اور محدود رہا، ہر حد جو ہمارے معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردی میں ملوث اُسے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب مشرقی سرحد پر افواج پاکستان دفاع میں مصروف تھیں تو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

پریس کانفرنس میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی کامیاب کارروائیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وائس ایڈمرل رب نواز کی بریفنگ

وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا کہ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا اور ہم نے بھارتی بحریہ پر نظر رکھی، ہم بھی جنگ کیلیے تیار تھے اور آئندہ کیلیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلی بار جب بھارت پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا ارادہ کرے تو یاد رکھے کہ ہمارا ردعمل ہمارے الفاظ سے بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی بحری بیڑا پاکستان کی سمندری حدود سے 400 ناٹیکل میل دور تھا اور ہماری تیاری کو دیکھ کر اُس کی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اُس کے طیارے گرائے، ہمارے شہریوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے امریکا سے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی اور انہوں نے ہی امریکا سے درخواست کی۔

جنگ کی خواہش رکھنے والا آگ سے کھیل رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نیوکلیئر طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ حماقت ہوگی، اگر کوئی اپنے سیاسی عزائم کیلیے یہ خواہش رکھتا ہے تو وہ آگ سے کھیل رہا ہے۔

’خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور خطے کا امن بھی اسی مسئلے کے حل سے جڑا ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر ظلم کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں‘۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، یمارے جری...
11/05/2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، یمارے جری جوانوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کے ساتھ وہ کیا جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔

پاکستان اور بھارت کی جنگ بندی کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا۔ خطاب سے قبل روایتی طور پر قرآن مجید کی تلاوت کی گئی۔ جس میں سورۃ الفتح کی تلاوت کی گئی ہے۔ پھر قومی ترانہ نشر کیا گیا۔

وزیراعظم نے خطاب کے آغاز پر قوم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ (قوم) نے اپنے اتحاد سے دنیا کو ثابت کردیا کہ آپ خوددار قوم ہیں اور مشکل وقت میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر جنگ مسلط کی، ہم نے بلا تاخیر شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی جبکہ بھارتی الزامات پر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہ بھارت نے اپنے گھمنڈ میں ہماری سرحدوں کی حرمت کو پامال کیا، شہریوں، مساجد، آبی ذخیروں کو نشانہ بنایا تو پھر ہم نے دشمن کو اُسی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا جسے وہ بہتر سمجھتا ہے، ہم نے واضح کیا کہ جو ملاقات میز پر ہونی تھی اب وہ میدان جنگ میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مائیں سجدوں میں رب سے بچے مانگ کر انہیں وطن کیلیے قربان کرنے کیلیے تیار کرتی ہیں، ایسے جری سپوت شکست کے لفظ سے واقف نہیں اور ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، یہ پلٹنے جھپٹنے جھپٹنے پلٹنے کے ہنر سے واقف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ایسا سبق سکھایا کہ دنیا اُسے ہمیشہ یاد رکھے گی، اُن کے اسلحہ خانے، ہیڈ کوارٹر، توپ خانے، رافیل وغیرہ سب ہمارے جوانوں کے آگے ناکام ہوگئے، بھارت کے ائیربیسز دیکھتے دیکھتےکھنڈرات بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، الحمد اللہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

10/05/2025

آپریشن بُنیان مّرصُوص؛ پاک فوج نے بھارت پر قہر ڈھا دیا؛ دشمن کا غرور کیسے خاک میں ملایا، ویڈیو وائرل

لاہور: مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق آپریشن "بُنیان مرصُوص" کے دوران پاکستان نے  ہمہ جہتی کارروائی کے ذریعے ب...
10/05/2025

لاہور: مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق آپریشن "بُنیان مرصُوص" کے دوران پاکستان نے ہمہ جہتی کارروائی کے ذریعے بھارت کے اہم عسکری، لاجسٹک اور ڈیجیٹل ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

عسکری ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن کے دوران بیاس میں واقع برہموس میزائل ڈپو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جبکہ ادھم پور میں جدید ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا گیا۔

پٹھان کوٹ کا فضائی اڈہ بھی شدید حملے کی زد میں آیا، جس سے رن وے ناقابلِ استعمال ہوگیا اور وہاں موجود لاجسٹک ہیڈکوارٹر میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

پاکستانی فورسز نے جالندھر میں فضائی اڈے کو مسلسل درست نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کا بنیادی انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔ نکروٹہ میں ناردرن کمانڈ کی برہموس لانچ سائٹ کو تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں کی آپریشنل کمانڈ درہم برہم ہو گئی۔

پاکستانی شاہینوں نے اکھنور میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مفلوج کر دیا جب کہ ناردرن کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچا اور فضائی اڈے پر شدید حملے میں بیس سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

چندی گڑھ میں اسلحہ ڈپو کو غیر مؤثر بنایا گیا اور وہاں کے مواصلاتی نظام کو بھی متاثر کیا گیا۔ سورت گڑھ اور سرسا میں فضائی اڈے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، جبکہ جموں، بارہ مولہ، نکروٹہ اور راجوری سمیت متعدد مقامات پر کمانڈ اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

عسکری ماہرین کے مطابق آپریشن کے دوران فضائی جنگ میں پاکستان کی افواج نے دشمن کے فضائی اثاثوں کو کامیابی سے غیر مؤثر بنایا اور نوے سے زائد بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

ڈرونز کے ذریعے کیے گئے اندرونی حملوں کا دائرہ جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، گجرات، ہریانہ اور دیگر حساس علاقوں تک وسیع کیا گیا۔

سانبہ، اُڑی، نوگام، پونچھ، راجوری، بارہ مولہ اور نکروٹہ جیسے مقامات پر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ پٹھان کوٹ، امرتسر، فیروزپور، فاضلکہ، جیسلمیر، بھُج، پوکھرن اور لاکھی نالہ جیسے سرحدی علاقوں میں بھی ڈرون کارروائیاں کی گئیں۔

ہریانہ کے حصار میں دہلی این سی آر کے قریب ایک بھارتی میزائل کو راستے میں روکا گیا۔

سائبر وارفیئر کے محاذ پر بھی پاکستان نے غیر معمولی برتری کا مظاہرہ کیا۔ دس ایس سی اے ڈی اے نیٹ ورکس کو ناکارہ بنا کر شمالی بھارت کے توانائی نظام کو مفلوج کیا گیا، جس کے نتیجے میں شمالی گرڈ کا ستر فیصد حصہ بند ہو گیا اور کئی شہری و دیہی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

انڈین ریلوے کا ڈیجیٹل نیٹ ورک تباہ ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا، جبکہ دہلی گیس اور کشمیر الیکٹرک جیسے اہم شہری نظام بھی بند ہو گئے۔

ڈیجیٹل نفوذ کے دوران پانچ سو سات قیمتی ڈیوائسز کا ڈیٹا حذف کر دیا گیا، ڈیڑھ سو سے زائد حساس ڈیٹا بیسز چرائے گئے، پندرہ ای میل سرورز ہیک کر لیے گئے اور تیرہ اہم سرکاری ویب سائٹس یا تو مسخ کر دی گئیں یا مکمل طور پر ختم کر دی گئیں۔

ان کارروائیوں کے دوران جن اداروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ان میں آدھار (یو آئی ڈی اے آئی)، انڈین ایئر فورس کے اندرونی نیٹ ورکس، مہاراشٹرا الیکشن کمیشن، پے ٹی ایم، ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دو ہزار پانچ سو سے زائد نگرانی کے نظام شامل ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی مدھیہ پردیش شاخ، ایم ٹی این ایل، ایچ اے ایل، بی ای ایم ایل، بی ایس ایف، اے آئی این ٹی ایس ایس اے، سی آر آئی اے آئی جیسے ادارے اور ایک سو دس سے زائد کارپوریٹ ویب سائٹس اور تین قومی میڈیا ادارے بھی اس سائبر آپریشن کی زد میں آئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن بُنیان مرصوص جدید دور کی جنگ کا ایک منفرد نمونہ ہے، جس میں زمینی، فضائی اور ڈیجیٹل میدانوں میں بیک وقت کارروائی کی گئی اور دشمن کے بنیادی نظام کو درہم برہم کر دیا گیا

۔ اس آپریشن کو عسکری حکمتِ عملی کے اعتبار سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات بھارت کے داخلی نظم و نسق اور جنگی صلاحیت پر آئندہ کئی مہینے تک محسوس کیے جاتے رہیں گے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف  فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔پا...
10/05/2025

پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔

آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کر دی۔

فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔

10/05/2025

ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف  آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ا...
10/05/2025

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو ناکام بنادیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔ تاہم حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں ان تمام بیسزکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے، اس کے علاوہ بھی متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ادھم پور ایئر بیس کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SH News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share