Spider News

Spider News News & Current Affairs. Social issues. Entertainment. Talk shows. Road shows

13/08/2026

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرون دریا کچھ نہیں
14 اگست آزادی پاکستان کے موقع پر میرا یہ پیغام ہے جتنا خوبصورت ملک ہے ہمارا اتنے ہی خوبصورت ہم بھی ہو جائیں، اپنے دلوں میں نفرتیں، کدورتیں، رنجشیں ختم کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

عامر ندیم وسن
مینجنگ ڈائریکٹر: وسن ایئر ٹریول کھاریاں

13/08/2026

الحمدللہ آج پاکستان کو قائم ہوئے 79 سال مکمل ہو چکے ہیں ان اٹھ دہائیوں میں پاکستان نے زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے، بے شمار یونیورسٹیز کالجز بن چکے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان پہ خاص کرم کیا ہے، نوجوان نسل جب زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھیں گے تو جس طرح پاکستان نے عسکری میدان میں پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے، میں پورے وثوق سے کہتا ہوں آنے والی دہائی میں پاکستان معاشی طور پر بھی بہت آگے جائے گا۔

چوہدری ثاقب بشیر ایڈووکیٹ
ڈائریکٹر دی رائل سکول، رائل نیشنل کالجز کھاریاں/لالہ موسیٰ

29/07/2026

خدمت کا کوئی کرائٹیریا نہیں ہوتا،
پاکستان کے امیر شہر کھاریاں کا ایک حقیقی واقعہ۔

17/05/2026

Important News
Grand City Office is fully operational and functional. The only TMA-approved housing society in District Gujrat, designed with state-of-the-art infrastructure, modern amenities, and a vision for a better lifestyle.

03/04/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول تھپلہ، سالانہ نتائج 2026
ہیڈ مسٹرس سمیعہ شہزادی کی بہترین کارکردگی پر اہل علاقہ کی مبارکباد باد ۔۔۔ طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، مہمانوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔۔

13/03/2026

سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ کھاریاں پریس کلب اختر وزیر، حاجی عبدالرؤف اور چوہدری ارشد گجر کی جانب سے دوست و احباب کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اھتمام۔۔۔
رائل بوائز ہاسٹل کے ڈائریکٹر سید ابرار حسین شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
سابق صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالرؤف، صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری، صدر ڈنگہ پریس کلب ڈاکٹر غلام مصطفیٰ آذر، شہباز ہاشمی، نوید شہزاد مغل، عبدالمجید پپو، افضال مغل، سابق صدر کھاریاں پریس کلب احسان الحق، علی اکبر، مجاہد حسین، ڈاکٹر ارشد چوہدری، حافظ عمران خلجی، میاں محمد صفدر، میاں سلیم یوسف، چوہدری ارشد گجر، سید یاسر کاظمی، راجہ سفیر حسین، تسکین امجد خان،ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی، محمد عثمان، طاھر رشید، محمد یعقوب، مہر محمد ارشد، عدنان نوید، جاوید چوہدری، ولید ڈار اور دیگر نے شرکت کی ۔خوشگوار ماحول میں باہمی گفتگو اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ شرکاء نے رمضان المبارک کی برکتوں، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اختر وزیر نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں محبت، رواداری اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات سے باہمی روابط مضبوط ہوتے ہیں اور معاشرے میں مثبت پیغام جاتا ہے۔

18/02/2026

🌙 Ramadan Mubarak! 🌙
Wishing you and your loved ones a blessed and peaceful Ramadan from "Spider Media Solution!"

May this holy month bring you spiritual growth, forgiveness, and countless blessings. 🌟

12/02/2026

کھاریاں میں جدید تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھ دی گئی...
4 معروف ایجوکیشنسٹ نے انٹرنیشنل لیول کا اپنا برانڈ متعارف کروا دیا، معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت...

05/02/2026

صدارتی ایوارڈ یافتہ تمغہ خدمت چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا کھاریاں میں فقید المثال استقبال۔
چوہدری عمران ریاض، میاں علی رضا اور علی اختر کی جانب سے شاندار استقبال کی تاریخ رقم، جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ، کھاریاں سرائے عالمگیر اور ڈنگہ روڈ پر خوش آمدید کے دیوہیکل سائز بل بورڈز، بینرز اور سٹیمرز سجائے گئے، اپنے عزیز دوست کے والہانہ استقبال پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور، پھولوں کے درجنوں گلدستے پیش کیے گئے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ تمغہ خدمت فرزند پاکستان چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا دورہ کھاریاں، معروف سماجی و کاروباری شخصیات چوہد...
04/02/2026

صدارتی ایوارڈ یافتہ تمغہ خدمت فرزند پاکستان چوہدری پرویز اقبال لوہسر کا دورہ کھاریاں،
معروف سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری عمران ریاض، میاں علی رضا اور علی اختر کی جانب سے فقید المثال استقبال کی تاریخ رقم، جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ، کھاریاں سرائے عالمگیر اور ڈنگہ روڈ پر خوش آمدید کے دیوہیکل سائز کے بل بورڈز، بینرز اور سٹیمرز سجائے گئے، اپنے عزیز دوست کے والہانہ استقبال پر منوں پھول کی پتیاں نچھاور، پھولوں کے درجنوں گلدستے پیش کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان اور پاک آرمی کا نام اور مورال بلند کرنے والے ہیں چوہدری پرویز اقبال لوہسر چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے بڑے قافلے کا ان کے دوستوں چوہدری عمران ریاض آف امرہ کلاں، میاں علی رضا آف حاصلانوالہ صدر ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن تحصیل کھاریاں اور علی اختر ڈائریکٹر امپیریل ایڈورٹائزنگ ایجنسی کھاریاں نے اپنے آفس امپیریل ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر میری فوج میرا پاکستان کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے میزبان شخصیات چوہدری عمران ریاض، میاں علی رضا اور علی اختر نے کہا کہ چوہدری پرویز اقبال لوہسر ہم پاکستانیوں کا فخر ہیں، یہ فوج اور یہ ملک ہمارا ہے، سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دس مئی میں مکار بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے دبنگ انداز میں اوورسیز کمیونٹی اور اہلیان کھاریاں سے خطاب کرتے ہوئے میزبان دوستوں کا فقید المثال استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج مجھے جس طرح سے اپنی محبتوں سے نوازا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا، امپیریل ایڈورٹائزنگ ایجنسی کھاریاں کا ہال پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد، سید عاصم منیر زندہ باد اور چوہدری پرویز اقبال لوہسر زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتا رہا، تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کے لیے میزبان دوستوں کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Address

Islamabad
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Spider News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share