05/10/2023
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضى الله عنه سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نےرسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے پوچھا : اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زياده پسندیدہ عمل کون سا ہے؟ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ: کون سا عمل اورکام سب سے بہتر ہے؟ آپ نے جواب دیا: نماز اس کے صحيح وقت پر، میں نےپوچھا پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا، پھر میں نے پوچھا: اس کے بعد کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ۔