
26/07/2025
معروف خطیب مولانا عطاء اللہ بندیالوی کے خلاف مقدمہ درج گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی آر نمبر 148/2025 سائبر کرائم ونگ NCCIA کی جانب سے درج کی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ علامہ صاحب سے منسوب ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپلوڈ کیا گیا۔
ایف آئی آر میں 298 اور 109 دفعات تعزیراتِ پاکستان کے تحت اور PECA 2016 کی دفعات 11 اور 20 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن کا تعلق مذہبی منافرت، عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور نفرت انگیز آن لائن مواد سے ہے۔
مذہبی و سیاسی حلقوں نے اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر کوئی اختلاف رائے یا دینی مؤقف قانون کے دائرے میں ہو تو اسے سزاؤں کی بجائے مکالمے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔