
21/09/2025
🚨 اسلام آباد: ایس ایچ او عامر حیات بمعہ ٹیم کی بڑی کارروائی، بیسٹ وے جعلی سیمنٹ کی گاڑی پکڑی گئی
اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عامر حیات بمعہ اپنی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیسٹ وے برانڈ کے نام سے جعلی سیمنٹ لے جانے والی گاڑی پکڑ لی۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر لدی ہوئی سیمنٹ کی بوریاں نقلی لیبل اور جعلی ٹریڈ مارک کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران گاڑی قبضے میں لے لی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
👥 اہلِ علاقہ کا ردعمل:
اہلِ علاقہ نے ایس ایچ او عامر حیات اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں علاقے کو جرائم اور جعلی کاروبار سے پاک کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں