Pakhtun Journalists Association

Pakhtun Journalists Association Official Page for Pashtun Journalists Association Islamabad

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباداعلامیہ برائے کابینہ میں تبدیلیاسلام آباد — 2 ستمبر 2026پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PJA...
02/09/2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد

اعلامیہ برائے کابینہ میں تبدیلی

اسلام آباد — 2 ستمبر 2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PJA) اسلام آباد کی کابینہ نے باہمی مشاورت سے تنظیمی امور کے پیشِ نظر کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

جناب گوہر محسود صاحب جو ایک طویل عرصے سے جنرل سیکرٹری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے تھے، انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث اس عہدے سے استعفیٰ پیش کیا، جسے کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔

تاہم، تنظیم کے لیے ان کی خدمات، تجربے اور رہنمائی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسوسی ایشن کے ساتھ بدستور منسلک رہیں گے۔ اس سلسلے میں انہیں چیف کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جہاں وہ تنظیمی امور اور رابطہ کاری میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا، کابینہ نے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے سینئر صحافی جناب رحمت محسود صاحب کو نیا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد دونوں معزز ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ وہ تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جاری کردہ:
وقار شاہ
سیکرٹری اطلاعات
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد

پختون جرنلسٹ ایسوسی کی سینئر صحافی مدثر شاہ آفریدی کی وفات پرنل تعزیت۔
03/08/2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی کی سینئر صحافی مدثر شاہ آفریدی کی وفات پرنل تعزیت۔

PJA delegates meet with Khyber Pakhtunkhwa information Minister, Shafi Jan...
21/07/2026

PJA delegates meet with Khyber Pakhtunkhwa information Minister, Shafi Jan...

20/07/2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے وفد کی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان سے پشاور میں ملاقات، ملاقات میں پختون صحافیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے لیے خیبر ٹی وی کی رپورٹ دیکئھے

پریس ریلیزپختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کے وفد کی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان سے ملاقات، صحافیوں...
20/07/2026

پریس ریلیز
پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کے وفد کی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل اور فلاحی سہولیات سے متعلق مطالبات پیش

پشاور، 20 جولائی:
پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کے ایک وفد نے بروز پیر 20 جولائی پشاور میں وزیر اطلاعات حکومتِ خیبر پختونخوا شفیع جان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت تنظیم کے صدر قمر یوسفزئی نے کی، جبکہ وفد میں نائب صدور سردار یوسفزئی اور زاہد خان، سابق سیکرٹری رحمت محسود اور کوآرڈینیٹر ثاقب سعید شامل تھے۔
ملاقات کے آغاز میں رحمت محسود نے وفد کا تعارف کرایا، جبکہ سردار یوسفزئی نے تنظیم کی جانب سے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم پختون صحافیوں کو درپیش مسائل، ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور فلاحی سہولیات سے متعلق تفصیلی گزارشات پیش کیں۔ زاہد خان اور ثاقب سعید نے بھی مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا، جبکہ صدر قمر یوسفزئی نے صدارتی گفتگو میں تنظیم کے مؤقف اور مطالبات کو جامع انداز میں پیش کیا۔
وفد نے وزیر اطلاعات کو بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم پختون صحافی کئی دہائیوں سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سمیت پختون علاقوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں، سیاحت، ثقافت، سرمایہ کاری کے مواقع، امن و امان اور حکومتی اصلاحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔ دہشت گردی، قدرتی آفات اور دیگر مشکل حالات میں بھی ان صحافیوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری اور جرات کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں خدمات انجام دینے والے خیبر پختونخوا کے صحافی نہ تو وفاقی حکومت اور نہ ہی پنجاب حکومت کی صحافی فلاحی اسکیموں سے استفادہ کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی صوبائی حکومت کی فلاحی پالیسیوں میں بھی مساوی بنیادوں پر شامل کیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر وفد نے وزیر اطلاعات کے سامنے درج ذیل اہم مطالبات پیش کیے:
پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کو محکمہ اطلاعات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے ساتھ مستقل رابطہ کاری کے لیے باضابطہ نمائندہ فورم کا درجہ دیا جائے۔
پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تنظیم کے لیے ایک رابطہ دفتر فراہم کیا جائے۔
پختونخوا ہاؤس میں منعقد ہونے والی سرکاری، ادبی، ثقافتی اور صحافتی تقریبات میں تنظیم کے نمائندوں کو باقاعدگی سے مدعو کیا جائے۔
رہائشی منصوبوں، ویلفیئر فنڈ، ہیلتھ انشورنس، مالی امداد، بلاسود قرضوں، تربیتی پروگراموں اور دیگر تمام فلاحی سہولیات میں اسلام آباد و راولپنڈی میں مقیم خیبر پختونخوا کے صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔
محکمہ اطلاعات کی میڈیا بریفنگز، مطالعاتی دوروں، ترقیاتی منصوبوں، سیاحتی مقامات اور دیگر سرکاری سرگرمیوں میں تنظیم کی باقاعدہ نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا باقاعدہ ڈیٹا مرتب کرکے انہیں محکمہ اطلاعات کی فلاحی اور پیشہ ورانہ پالیسیوں کا مستقل حصہ بنایا جائے۔
وفد نے وزیر اطلاعات شفیع جان کی جانب سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات، خصوصاً ویلفیئر فنڈ، ہیلتھ انشورنس، رہائشی منصوبوں، مالی معاونت اور تربیتی پروگراموں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم خیبر پختونخوا کے صحافیوں کے ان جائز مطالبات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔
وزیر اطلاعات شفیع جان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور مطالبات کا مثبت جائزہ لیا جائے گا تاکہ صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کیا جا سکے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں حکومتِ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد و راولپنڈی میں مقیم خیبر پختونخوا کے صحافیوں کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

*پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی صحافی یاسر ایاز خان کی گمشدگی پر شدید تشویش و مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہ*7 جون 2026پختون ...
07/06/2026

*پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی صحافی یاسر ایاز خان کی گمشدگی پر شدید تشویش و مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہ*

7 جون 2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر قمر یوسفزئی اور جنرل سیکرٹری گوہر محسود نے جی این این نیوز اسلام آباد کے رپورٹر یاسر ایاز خان کی 05 جون 2026ء سے پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کا لاپتہ ہونا نہ صرف اس کے اہل خانہ کے لیے اذیت ناک ہے بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے اور آزادیٔ صحافت کے تقاضے بھی یہی ہیں کہ صحافی خود کو محفوظ محسوس کریں۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ صحافی یاسر ایاز خان کو فوری طور پر بازیاب کرکے ان کے اہل خانہ اور صحافتی برادری کی تشویش کا خاتمہ کیا جائے۔ ساتھ ہی ان کی گمشدگی کی وجوہات اور حالات کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صحافیوں کے تحفظ، سلامتی اور آزادیٔ صحافت کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

جاری کردہ:
وقار علی شاہ
سیکرٹری اطلاعات
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد

** مذمتی بیان**پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے مردان تعلیمی بورڈ کی جانب سے سینئر صحافی منظور حسین کو جاری کیے گئے لیگل نوٹس...
05/06/2026

** مذمتی بیان**

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے مردان تعلیمی بورڈ کی جانب سے سینئر صحافی منظور حسین کو جاری کیے گئے لیگل نوٹس کی شدید الفاظ مذمت کی ہے.
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری گوہر محسود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی اداروں کی کارکردگی، عوامی وسائل کے استعمال اور طلبہ کے حقوق سے متعلق سوالات اٹھانا صحافت کی بنیادی ذمہ داری اور آئینی حق ہے۔ ایسے سوالات کا جواب شواہد، حقائق اور شفافیت کے ذریعے دیا جانا چاہیے، نہ کہ قانونی دباؤ اور ہراساں کرنے کے ہتھکنڈوں کے ذریعے۔

جمہوری معاشروں میں آزاد صحافت ریاستی و عوامی اداروں کے احتساب کا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔ اگر صحافیوں کو عوامی مفاد کے معاملات اجاگر کرنے پر قانونی نوٹسز اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑے تو یہ نہ صرف آزادیِ اظہار بلکہ عوام کے حقِ معلومات پر بھی براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ صحافی منظور حسین نے جو سوالات اٹھائے ہیں، ان کا جواب حقائق اور شفاف تحقیقات کے ذریعے دیا جانا چاہیے۔ تنقید اور سوالات سے گھبرا کر قانونی کارروائیوں کا سہارا لینا کسی بھی عوامی ادارے کے وقار اور اعتماد میں اضافہ نہیں کرتا۔

ہم صحافی منظور حسین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مردان تعلیمی بورڈ فوری طور پر یہ لیگل نوٹس واپس لے، صحافتی آزادی کا احترام کرے اور عوامی خدشات کے ازالے کے لیے شفاف مؤقف اختیار کرے۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن ہر اس کوشش کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی جس کا مقصد صحافیوں کو خوفزدہ کرنا، ان کی آواز دبانا یا عوامی مفاد کی رپورٹنگ سے روکنا ہو۔ آزاد، ذمہ دار اور بے خوف صحافت ہی ایک مضبوط اور جوابدہ معاشرے کی ضمانت ہے۔

گوہر محسود،
جنرل سیکرٹری پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد

پریس ریلیزآج بروز ہفتہ 23 مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے نوے ژوند ادبی، ثقافتی و فلاحی تنظیم اسلام آباد اور پ...
23/05/2026

پریس ریلیز

آج بروز ہفتہ 23 مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے نوے ژوند ادبی، ثقافتی و فلاحی تنظیم اسلام آباد اور پختون ایکشن آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں سندھ میں اغواء ہونے والی پشتون بچی حورین سعید کی بازیابی کے لیے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر قمر یوسفزئی، پختون ایکشن آرگنائزیشن کے چیئرمین ملک ریاض بنگش، نوے ژوند ادبی، ثقافتی و فلاحی تنظیم اسلام آباد کے چیئرمین اور پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نائب صدر نسیم مندوخیل، جبکہ پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سردار یوسفزئی، راج خان مروت، بخت بیدار ایڈووکیٹ، نور نائب خٹک، حیات خان خٹک، عتیق الرحمان خٹک، میاں اعجاز، حبیب الرحمان، سعید جان، عیسیٰ خان شیرانی، کفایت اللہ مروت، سابق ایم پی اے نواب علی اور دیگر شریک ہوئے۔

مقررین نے حکومتِ سندھ، وفاقی حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوری اور مؤثر آپریشن کیا جائے اور حکومتِ سندھ اور وفاقی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ مغوی بچی حورین سعید کو سندھ کے ڈاکوؤں سے حورين سعيد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان ڈاکوؤں کا مکمل صفایا ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بے گناہ عوام کو اغواء برائے تاوان، بدامنی اور ڈاکوؤں کے ظلم و ستم سے نجات دلانا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اسی طرز پر فیصلہ کن کارروائی کی جائے جس طرح دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے، تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

وقار علی شاہ
پریس سیکرٹری
پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد

01/05/2026

*پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا یومِ مزدور کے موقع پر بیان*
تاریخ: یکم مئی 2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر کے محنت کشوں، خصوصاً صحافی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جو سخت حالات کے باوجود حق و سچ کی آواز بلند کر رہے ہیں۔ آج کا دن ہمیں اس امر کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ایک مہذب معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور صحافی بھی اسی محنت کش طبقے کا اہم حصہ ہیں۔

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر قمر یوسفزئی نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں متعدد صحافی بے روزگاری کا شکار ہیں یا انہیں مختلف اداروں سے جبری طور پر برطرف کیا گیا ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف آزادیٔ صحافت پر حملہ ہیں بلکہ صحافیوں کے بنیادی معاشی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اس کے علاوہ پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن ان صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے جو پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت دباؤ، ہراسانی اور کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم اس قانون کے غلط استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو آزادیٔ اظہار کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔

ایسوسی ایشن حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ

*بے روزگار اور جبری طور پر برطرف کیے گئے صحافیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔*

*صحافیوں کو درپیش معاشی و پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔*

*پیکا ایکٹ سمیت ایسے تمام قوانین کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے جو آزادیٔ صحافت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔*

*صحافیوں کے تحفظ، وقار اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر پالیسی وضع کی جائے۔*

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

جاری کردہ:
وقارؔ علی شاہ
سیکرٹری اطلاعات
پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن
راولپنڈی اسلام آباد

پریس ریلیز30 مارچ 2026پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PJA) کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ عام انتخابات میں بھرپ...
30/03/2026

پریس ریلیز
30 مارچ 2026

پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PJA) کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ عام انتخابات میں بھرپور تعاون کرنے والے پختون صحافیوں کے اعزاز میں ایک پروقار اور یادگار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد صحافتی برادری کے باہمی روابط کو مضبوط بنانا، ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنا تھا۔

تقریب پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر قمر یوسفزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جبکہ جنرل سیکرٹری گوہر محسود نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سردار یوسفزئی کی کامیابی کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم پختون صحافیوں کی مشترکہ کامیابی قرار دیا۔

تقریب میں سینئر صحافی عمران اشنا، فیاض خان، ڈاکٹر سجاد بخاری، فخر یوسفزئی، نسیم مندوخیل ، اللہ نور وزیر ،خان زیب محسود، عثمان خان، زیشان سید، ثاقب سعید، حفیظ شیرانی کی شرکت نے محفل کو مزید رونق بخشی۔
تقریب میں حسین بنگش، محمد ایاز خان اور اصغر خان مندوخیل نے بھی شرکت کی.
تقریب میں نامور پختون شاعر، ادیب اور سابق ڈی آئی جی ادریس اثر احمدزئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جنہوں نے پختون صحافیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سردار یوسفزئی کی ادبی و صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں پریس کلب انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی. ۔ انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پختون صحافیوں کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان میں مزید بہتری اور وسعت لانے کی تلقین کی۔

شرکاء نے خصوصی طور پر سردار یوسفزئی کے ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے کی خوشی منائی ۔ اس موقع پر سردار یوسفزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم صحافیوں کے مسائل کو نیشنل پریس کلب کے پلیٹ فارم پر بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

صدر قمر یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب نے مل کر جس طرح سردار یوسفزئی کو کامیابی سے ہمکنار کیا، اگر ہم اسی طرح متحد رہیں تو آئندہ مزید کامیابیاں ہماری مقدر ہوں گی۔

شرکاء نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اہم تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پختون جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ جبکہ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ PJA اپنے سماجی اور سیاسی روابط کو وسعت دے تاکہ صحافیوں کے مسائل کو اعلیٰ فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔ تنظیم کے پلیٹ فارم کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ، اور پیشہ ورانہ یکجہتی کے لیے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی صحافتی برادری کے اتحاد، ترقی اور فلاح کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام اباد کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مباکباد پیش کی گئ۔

سیکرٹری اطلاعات، PJA
وقار علی شاہ

Address

F-6
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtun Journalists Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share