14/08/2025
ایک گھر میں پیپل کے درخت پر الو کا گھونسلہ تھا جس میں الو کے 4 بچے بڑے ہو گئے تھے۔ الو انکو اڑنا سکھا رہا تھا 3 اڑنا سیکھ کر اپنی نئی منزل پر چلے گئے لیکن ایک نا اڑا۔ آخر کار الو اپنے بچے کو چھوڑ آگے بڑھ گئے۔
کافی دن مکان مالک انتظار کرتا رہا لیکن جب وہ نا اڑا تو اس نے پرندوں کے ایکسپرٹ کو بلایا اس نے کافی طریقے آزمائے لیکن بات نا بنی۔
بہت سے ایکسپرٹ آزمانے کے بعد مکان مالک تھک کر بیٹھا تھا کے باہر سے کسی صوفی کا گزر ہوا۔ مکان مالک نے ان سے بڑے ادب سے اپنی مشکل بیان کی۔
صوفی نے معاملے کو دیکھتے ہوئے مالک سے کہا کہ درخت کی وہ شاخ کاٹ دو جس پر وہ الو کا پٹھا بیٹھا ہوا ہے۔ مکان مالک نے جیسے ہی شاخ کاٹی الو کا بچا اڑا اور وہاں سے نکل گیا۔
مکان مالک بڑا حیران ہوا اور صوفی سے دریافت کیا کہ یہ کیا معاملہ ہوا۔
صوفی نے کہا الو کا پٹھا اپنے کنفرٹ زون میں ٹھا اس لئے کوئی کوشش نہیں کر رہا تھا۔ جیسے ہی اسکا کنفرٹ زون اس سے چھنا اس نے اپنے آپ کو گرنے سے بچانے کے لئے ہاتھ مارے اور اڑنا سیکھ گیا جو کہ اللہ تعالی نے اس کی فطرت میں بنایا تھا۔
تو دوستو اس کہانی سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوا کہ اللہ تعالی نے ہمارے لئے محنت میں کامیابی رکھی ہے لہذا کامیابی کے لئے ہمیں اپنے کنفرٹ زون سے نکلنا پڑے گا۔