02/10/2025
آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران مذاکراتی عمل کے پس منظر کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل ممتاز راٹھور مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔ کور کمیٹی کے ارکان نے واضح کیا کہ “ہماری لاشوں کے قاتل کسی صورت مذاکراتی میز پر نہیں بیٹھ سکتے”۔
ادھر ایکشن کمیٹی نے وفاقی وزراء امیر مقام اور طارق فضل چوہدری سے سخت سوالات اٹھا دیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ ہمارے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈے کا جواب دیں یا اس کا حساب دیں۔ ٹی وی چینلز پر مسلسل چلنے والی خبروں اور الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کمیٹی نے فیصل ممتاز راٹھور اور وزیراعظم انوار الحق کے بیانات پر سخت نوٹس لیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مسلم کانفرنس کی ریلی کے شرکاء کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کے منظم واقعہ کی تحقیقات اور راجہ ثاقب مجید و دیگر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے کمیٹی کا کہنا ہے کہ میرپور اور پونچھ کے قافلوں پر اسلحہ رکھنے کے جھوٹے الزامات لگا کر عوام کے وقار کو مجروح کیا گیا ہے عوامی ایکشن کمیٹی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی مطالبات آگے بڑھا رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ بھارت قاتل ہے، ہمیں بھارتی ایجنٹ کہنا انتہائی سنگین اور ناقابلِ قبول الزام ہے
صحافی شھزاد راٹھور کی وال سے