
28/06/2025
اس وقت ہمارے ملک کے حالات یہ ہیں کہ پینے کا صاف پانی اگر چاہیے تو یا تو خرید لیں( خریدیں گے تو وہ جو افورڈ کر سکتے ہیں 100 روپے کی 19 لیٹر کین )یا پھر فلٹرز سے بھریں اس وقت ہمارے شہر بہاولنگر میں 8 سے 10 سرکاری فلٹرز ہوں گے جن میں سے ادھے 24 میں سے 12 گھنٹے بند رہتے ہیں
بقیہ جو بچتے ہیں ان کی سپیڈ اتنی سلو ہوتی ہے کہ ایک 20 لیٹر کین بھرنے کے لیے 10 منٹ لگتے ہیں اور یہی حال پورے پنجاب میں ہے یہ تو ہے پانی کا مسلہ اب اتے ہیں بجلی پر شہر بہاولنگر میں اس وقت مختلف جگہوں پر 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے پھر سونے پر سہاگے 200 یونٹ کا بل 1800 اور 201 یونٹ کا بل 9000
جبکہ عوام سے بات کی جائے تو عمران خان نے کیا کیا 3 سال میں یا نواز شریف چور ہے یعنی عوام آپس میں ہی لڑ مر رہی ہے کوئی ان بغیرت حکمرانوں کے خلاف احتجاج کا نہیں کرتا