Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf This page will serve as the Official page of "Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)"

27/07/2025
27/07/2025

میری بات لکھ لیں عمران خان نہ صرف جیل سے سر اٹھا کر باہر آئینگے بلکہ وہ اس ملک کے منتخب وزیراعظم بھی ہونگے ۔ عالیہ حمزہ

27/07/2025

‏9 مئی کیسز اور ٹرائل کی آڑ میں عام لوگوں کی زندگیاں کیسے تباہ کی گئی ہیں۔ ٹرائل میں لوگوں کو سزائیں سناتے وقت بالکل نہیں دیکھا گیا کہ بندہ جائے وقوعہ پر تھا یا نہیں، وہ شہر میں بھی تھا یا نہیں۔ کئی ماہ سے ٹرائل سے گزارا جا رہا ہے، لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ٹرائل پر آ سکیں۔
خدیجہ شاہ

27/07/2025

پاکستان تحریک انصاف لندن کی جانب سے 3 اگست کو کپتان عمران خان کی کال پر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاج کی تیاری کے لیے ریلی کا انعقاد، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

27/07/2025

گوجرانوالا کینٹ میں سکریٹری جنرل انصاف یوتھ ونگ سینڑل پنجاب میاں حسن شکیل کی عثمان خان سدوزئی کی جانب سے نکالی جانے والی کی قیادت۔
مرزا نعمان سیکرٹری انفارمیشن سینڑل پنجاب یوتھ ونگ، عادل رانجھا ، شیروز چیمہ ، علی نقوی بھی ریلی میں شریک
ریلی میں موجود یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی
گوجرانوالا میں 9 مئی کے بعد نکالے جانے والی سب سے بڑی ریلی

27/07/2025

‏جھڈو ڈسٹرکٹ میرپورخاص میں ریلیز عمران خان کنونشن کے مناظر، عوام کی بڑی تعداد شریک

27/07/2025

خان صاحب کراچی 5 اگست کو وفا کرے گا

جوانیاں لٹائیں گے
خان کو بچائیں گے

کورنگی ٹاؤن عمران خان کی رہائی کے لیے نکالی گئی ریلی کے مناظر

صدر کراچی راجہ اظہر ، جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان خالد ، سینیئر نائب صدر کراچی فہیم خان صاحب ، کورنگی کے صدر خان زمان جنرل سیکرٹری حارث میو نے ریلی کی قیادت کری

جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان خالد کا پیدل مارچ کے دوران اظہار خیال

کراچی والے تیار ہیں !!!

27/07/2025

‏مانسہرہ میں آئی ایس ایف نے دفع 804 نافذ کر دی۔
مرکزی صدر امجد علی شاہ، جنرل سیکرٹری چوہدری عمیر شوکت، صوبائی صدر مشرف آفریدی، جنرل سیکرٹری اظہر غزنوی اور ریجنل صدر رمیز خان سواتی کی خصوصی شرکت۔

جب پاکستانی روپیہ حالیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہے، تو ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نجی ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ...
27/07/2025

جب پاکستانی روپیہ حالیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہے، تو ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نجی ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہے تاکہ اس بحران پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ حیران کن صورتحال کئی سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے: منتخب حکومت اور اس کی معاشی ٹیم کہاں ہے؟ منی چینجرز عسکری حکام کو بریفنگ کیوں دے رہے ہیں، وزارت خزانہ کے نمائندے کیوں نہیں؟ اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ روپے کا انحصار اب غیر منتخب اداروں پر ہے، جو اس درآمدی اور آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر چلنے والی حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔
عمران خان نے قوم کو اس معاشی تباہی سے پہلے ہی خبردار کیا تھا، اور آج وہ تمام وارننگز سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ معیشت کو قیادت کی ضرورت ہے، پردے کے پیچھے چلنے والے نگرانوں کی نہیں

“مجھ پر ٹارچر بہت بڑھا دیا گیا ہے۔ مجھے 22 گھنٹے سیل میں قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، کتابیں نہیں دی جارہیں، حالاتِ حاضر...
27/07/2025

“مجھ پر ٹارچر بہت بڑھا دیا گیا ہے۔ مجھے 22 گھنٹے سیل میں قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، کتابیں نہیں دی جارہیں، حالاتِ حاضرہ سے بےخبر رکھنے کیلئے نہ ہی اخبار دیا جارہا ہے اور نہ ہی ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہے۔ یہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔

جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے اور اس میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔

قانون اور جیل مینول کے مطابق ایک عام قیدی والی سہولیات بھی مجھے میسر نہیں ہیں۔ بار بار درخواست کے باوجود میری میرے بچوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ میری سیاسی ملاقاتوں پر بھی پابندی اور ہے صرف "اپنی مرضی" کے بندوں سے ملوا دیتے ہیں اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔”
- عمران خان

27/07/2025

"ہم نکلیں گے تو عمران خان نکلے گا"

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی، اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد اور دیگر کی قیادت میں 5 اگست کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کے حوالے موبلائزیشن کمپین جاری

اس موقع پر ہٹیاں بالا میں “سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو” ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

27/07/2025

‏عمران خان کے ساتھ جیل میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے، لیکن وہ اپنے اصولوں پر سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں۔ عمران خان پوری طرح اس بات سے قائل ہے کہ وہ اس قوم کے مستقبل کیلئے اپنا حال قربان کر رہا ہے۔ سارا نظام ملکر بھی عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکا، کل اگر وہ ستر تھا تو آج وہ سو ہے۔
آفتاب اقبال

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tehreek-e-Insaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Tehreek-e-Insaf:

Share