Saidul Abrar

Saidul Abrar In all times, stay close to God. https://www.youtube.com/
(2)

سینیٹر مشتاق احمد خان چیرمین پی ار ایم آج بھی پابندِ سلاسل ہیںاب بہت ہو چکا۔سینیٹر مشتاق احمد خان اور تمام زیرِ حراست کش...
05/09/2026

سینیٹر مشتاق احمد خان چیرمین پی ار ایم آج بھی پابندِ سلاسل ہیں
اب بہت ہو چکا۔
سینیٹر مشتاق احمد خان اور تمام زیرِ حراست کشمیری طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔
Mushtaq Ahmad Khan

03/09/2026

حق کا دائرہ پھیل رہا ہے
جبر کا دائرہ سکڑ رہا ہے
کل تک کوئی پیٹرول لیوی نام کے کسی ظلم کو جانتا تک نہ تھا
آج آئی پی پیز کو دنیا جانتی ہے
مرشد نے فرمایا تھا ضرورت پڑی تو ہم بارہ محاذوں پر بھی لڑیں گے آج حافظ اس پر عمل کر رہا ہے
بنو قابل قوم کو قابل بنا رہا ہے
میرا برینڈ پاکستان بزنس مین کمیونیٹی کا نمائندہ بن چکا ہے
انصاف پسند سیکولر بھی مان رہے ہیں کہ عام آدمی کے ساتھ کوئی کھڑا ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے

الحمدللہ جبر کے دائرے کو طاقت مستقل مزاجی اور ہمت سے دلائل کی بنیاد پر توڑ کر راستہ بنانے کا کام اگر کوئی کر رہا ہے تو وہ بس حافظ ہے

ایک نسل بھٹو نے برباد کی
ایک نواز شریف کے دھوکے کا شکار ہوئی
ایک الطاف لے اڑا
ایک عمران کے اسلامی ٹچ کے ہاتھوں کھیت ہوئی

اب جو نسل ہے ان شااللہ وہ حافظ کے ہاتھوں پروان چڑھے گی اور یہ ملک مقصد تحریک پاکستان کو پاکر رہے گا۔
ہمیں نہ کوئی جلدی ہے نہ مایوسی ہم بھروپیوں کے ہاتھوں قوم کے گھائل اور مایوس ہونے کے بعد دوبارہ بیدار ہونے کے منتظر رہیں گے۔

 #ملک  #گیرہڑتال
03/09/2026

#ملک #گیرہڑتال

02/09/2026
((پمز اسپتال  میں جعلی ڈاکٹر ڈیوٹی کرتے پکڑا گیا))مختلف سوشل میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن ک...
02/09/2026

((پمز اسپتال میں جعلی ڈاکٹر ڈیوٹی کرتے پکڑا گیا))
مختلف سوشل میڈیا کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی دینے والا نوجوان دھر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مظہر منظور مغل نامی شخص ڈاکٹر کے روپ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، تاہم مشکوک حرکات پر چیکنگ کی گئی تو اس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
ملزم کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی اسٹیمپ بھی برآمد ہوئی، جس کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ اتنے بڑے سرکاری اسپتال میں کوئی شخص جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی تک کیسے پہنچ گیا؟

02/09/2026

اللہ تعالیٰ کا نظام
اللہ اکبر

گولڑہ مارکیٹ میں سیلاب کی تباہ کاری — متاثرہ دکانداروں کی داد رسی کون کرے گا؟کل گولڑہ شریف کی اس مارکیٹ میں آنے والا سیل...
02/09/2026

گولڑہ مارکیٹ میں سیلاب کی تباہ کاری — متاثرہ دکانداروں کی داد رسی کون کرے گا؟

کل گولڑہ شریف کی اس مارکیٹ میں آنے والا سیلاب اپنے ساتھ صرف پانی اور کیچڑ نہیں لایا، بلکہ کئی غریب اور محنت کش دکانداروں کی سالوں کی محنت، جمع پونجی اور کاروبار کا سرمایہ بھی بہا لے گیا۔
تصویر میں نظر آنے والا منظر اس تباہی کی ایک جھلک ہے، لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے۔

میرے انتہائی قریبی دوست اور بھائی جیسے تعلق رکھنے والے ملک فخرالدین بھائی کی دکان اور پورا مارکیٹ سیلاب کی زد میں آیا۔ ان کے سپر سٹور کا قیمتی سامان، اشیائے خوردونوش اور کاروباری سرمایہ ملبے میں تبدیل ہوگیا۔ جس دکان کو انہوں نے محنت، وقت اور سرمایہ لگا کر آباد کیا تھا، چند گھنٹوں میں وہاں تباہی کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔

قدرتی آفات انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں۔
سیلاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش تھا، اس پر صبر ہی ہمارا راستہ ہے۔ لیکن کسی اپنے کا نقصان اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا یقیناً ایک انتہائی کربناک تجربہ ہے۔

جب میں فخرالدین بھائی کے سپر سٹور پر پہنچا تو وہاں کا منظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوگیا۔ میں مسلسل فخرالدین بھائی اور ان کے چھوٹے بھائی محمد دین بھائی کو صبر کی تلقین کرتا رہا، انہیں حوصلہ دیتا رہا اور اللہ تعالیٰ سے بہتر بدلے کی امید رکھنے کی بات کرتا رہا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ دوست کا اتنا بڑا نقصان اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خود بھی دل سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا۔

یہ صرف فخرالدین بھائی کا نقصان نہیں، بلکہ اس مارکیٹ کے متعدد دکانداروں اور محنت کش خاندانوں کا نقصان ہے۔ کسی کا سامان خراب ہوا، کسی کی دکان میں پانی داخل ہوا، کسی کا موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوا، جبکہ کئی دکانداروں کے لیے یہ نقصان ان کے پورے کاروباری مستقبل پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

انجم عقیل خان صاحب سے خصوصی اپیل

یہ مارکیٹ اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف میں واقع ہے، جہاں گولڑہ شریف کا معروف مزار بھی موجود ہے۔ یہ مارکیٹ محترم انجم عقیل خان صاحب، رکن قومی اسمبلی اسلام آباد سے متعلق ہے۔

میں انجم عقیل خان صاحب سے بطور عوامی نمائندہ خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اس مشکل وقت میں ان متاثرہ دکانداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

یہ وہی عام لوگ ہیں جو دن رات محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، کاروبار چلاتے ہیں اور ریاست کو مختلف مدات میں ٹیکس اور دیگر واجبات ادا کرتے ہیں۔ آج جب قدرتی آفت نے ان کا سب کچھ برباد کردیا ہے تو انہیں حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی عملی مدد کی ضرورت ہے۔

اگر ممکن ہو تو متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کا فوری سروے کروایا جائے، نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور حکومت کی طرف سے کسی بھی ممکنہ طریقے سے مالی امداد، آسان قرض، کاروباری بحالی پیکیج یا دیگر مناسب ریلیف فراہم کیا جائے۔

ایک اور اہم سوال

مقامی دکانداروں کی شکایات یہ بھی ہیں کہ عام حالات میں سرکاری اہلکار، مجسٹریٹ یا اسسٹنٹ کمشنر وغیرہ اس مارکیٹ کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات دکانداروں کو بھاری جرمانوں اور دیگر کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض دکاندار سرکاری اہلکاروں کے ماتحت عملے کی طرف سے مبینہ طور پر رشوت یا غیرضروری تنگ کرنے کی شکایات بھی کرتے رہے ہیں۔

اگر ان دکانداروں کی دکانوں کی نگرانی، چیکنگ اور جرمانے کے لیے سرکاری مشینری وہاں پہنچ سکتی ہے تو آج جب یہ لوگ قدرتی آفت سے تباہ ہوچکے ہیں، ان کی مدد اور بحالی کے لیے بھی یہی انتظامیہ کیوں نہیں پہنچ سکتی؟

یہ وقت کسی پر الزام لگانے یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں، بلکہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔

میری متعلقہ ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد انتظامیہ، منتخب نمائندوں اور حکومت سے درخواست ہے کہ:

🔹 متاثرہ مارکیٹ کا فوری سروے کیا جائے۔
🔹 تمام دکانداروں کے نقصانات کا باقاعدہ تخمینہ لگایا جائے۔
🔹 متاثرہ کاروباری افراد کے لیے فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
🔹 کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے بلاسود یا آسان شرائط پر قرض کی سہولت دی جائے۔
🔹 مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
🔹 مارکیٹ میں سیلابی پانی آنے کی وجوہات کا جائزہ لے کر مستقل حل نکالا جائے۔

قدرتی آفت کو شاید ہم روک نہیں سکتے، لیکن آفت کے بعد متاثرین کو بے سہارا چھوڑ دینا ہمارے اختیار میں ضرور ہے۔

آج فخرالدین بھائی کا نقصان ہے، کل کسی اور کا بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے یہ معاملہ صرف ایک دکاندار یا ایک مارکیٹ کا نہیں بلکہ ان تمام محنت کش لوگوں کا ہے جو اپنی محنت سے اپنے گھر چلا رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ملک فخرالدین بھائی، محمد دین بھائی اور تمام متاثرہ دکانداروں کو اس مشکل وقت میں صبر، حوصلہ اور اس نقصان کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں پہلے سے زیادہ برکت عطا فرمائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ فرمائے۔ آمین۔

اب ضرورت صرف ہمدردی کے الفاظ کی نہیں، عملی مدد اور فوری اقدام کی ہے۔

سیدالابرار

لیوی بھتہ ختم کرو! پٹرول کی قیمت کم کرو #ملک  #گیرہڑتال     Hafiz Naeem ur Rehman Jamaat-e-Islami Islamabad
01/09/2026

لیوی بھتہ ختم کرو! پٹرول کی قیمت کم کرو
#ملک #گیرہڑتال

Hafiz Naeem ur Rehman Jamaat-e-Islami Islamabad

Address

Islamabad
23340

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saidul Abrar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saidul Abrar:

Shortcuts

Share