04/08/2025
نغموں کی دھنیں ست رنگی ہیں
پر دل میں امنگ تو ایک ہی ہے
جینے کا طریقہ کوئی بھی ہو
جان دینے کا ڈھنگ تو ایک ہی ہے
دشمن کی صورت کوئی بھی ہو
دھرتی کی جنگ تو ایک ہی ہے
وردی کے کئی رنگ ہوتے ہیں
پر خون کا رنگ تو ایک ہی ہے
آج 4 اگست ہے - یوم شہدائے پولیس ۔ وہ دن جب ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان ہیروز کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں امن و تحفظ فراہم کیا
پولیس ہو یا ایف آئی اے،
وردی کا رنگ بدل سکتا ہے،
لیکن قربانی کا لہو ایک ہی جذبے سے بہتا ہے
یہی وہ جذبہ ہے جو دہشت گردی، منظم جرائم، اور خطرات کے سامنے ڈٹ جاتا ہے۔یہی وہ جذبہ ہے جو ہمارے ملکی سلامتی کا ضامن بنتا ہے۔
آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ان شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر ہمارے خوابوں کی حفاظت کی
وہ شہید جو والدین کے لاڈلے تھے، بھائیوں کے فخر تھے، آج وہ تاریخ کے اوراق میں ہمارے ہیروز کے طور پر زندہ ہیں۔
ان کے قربانی سے ہمارا وطن مضبوط ہوا، ان کے جذبے سے ہماری زمین روشن ہوئی۔
آئیے آج اس دن، ہم سب مل کر ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں، ان کے عزم کو سلام پیش کریں، اور خود بھی اس جذبے کو زندہ رکھیں کہ ہم بھی اپنے حصے کا فرض ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔