دل سے دل تک

دل سے دل تک 💠 "المرء مع مَن أَحبّ"💠
حديث نبوي شريف يُفهم منه أن الإنسان يُحشر يوم القيامة مع من أحبهم في الدنيا،

02/10/2025
انسان کی روح ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!پھولوں جیسی ہے ۔۔۔۔!!!جب وہ اللّٰه کا ذکر کرتا ہے تو کِھل اٹھتی ہے ، اور اسے شرح صدر نصیب ہوجاتا...
01/10/2025

انسان کی روح ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

پھولوں جیسی ہے ۔۔۔۔!!!

جب وہ اللّٰه کا ذکر کرتا ہے تو کِھل اٹھتی ہے ، اور اسے شرح صدر نصیب ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔!

اور جب ۔۔۔۔۔!!

وہ اللّٰه کے ذکر سے غافل ہو جاتا ہے ، تو وہ ( اسکی روح ) مرجھا جاتی ہے اور اسے سینے میں تنگی محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔!!🥀💜🥀 💞تہجد کا وقت مقبولیت کا ہوتا ہے 💞

عــزت بــنانــے میــں صــدیــاں گُــزر جــاتــی ہیــں اور لــوگ بــدنــام کــرنــے میــں ذرا ســی بھــی دیــر نہــیں کــ...
01/10/2025

عــزت بــنانــے میــں صــدیــاں گُــزر جــاتــی ہیــں
اور لــوگ بــدنــام کــرنــے میــں ذرا ســی بھــی دیــر نہــیں کــرتــے👐🏻🍂

*اے الله!*ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری...
01/10/2025

*اے الله!*
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ اے مالک، ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، ہمارا تجھ پر جو یقینِ کامل ہے اُس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے۔ سب کی خیر فر ما
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲

`شب بخیر ❤️

کیا آپ کے گھر بھی کیک کٹ کرنے کے بعد گھر کے کسی پروفیشنل بندے کو کیک دیا جاتا ہے تاکہ وہ سب میں برابر تقسیم کردے؟😁😁
01/10/2025

کیا آپ کے گھر بھی کیک کٹ کرنے کے بعد گھر کے کسی پروفیشنل بندے کو کیک دیا جاتا ہے تاکہ وہ سب میں برابر تقسیم کردے؟😁😁

01/10/2025

*سپنوں کے شہزادے کی خواہشمند دوشیزہ کے لیے نصیحتیں* قسط نمبر(6)

*سیدنا بلال رضی اللہ عنہ رنگ و نسل کے بتوں کو پاش پاش کرتے ہیں*

اگرصرف خوبصورتی ہی معیار عزت وشرف پسندیدگی و ترجیح کا باعث ہوتی تو پھر سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ یہ کبھی بھی کامیاب نہ ہوتے،جبکہ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ساری دنیا کے جوانوں کے لیے ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کی شان کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ جب رسول اللہﷺ معراج پر گئے تو آپ نے جنت میں اپنے سے بھی آگے آگے کسی کے چلنے کی اس کے قدموں کی آواز سنی تو فرشتے سے دریافت کیا کہ یہ کون ہے جو مجھ سے بھی آگے آگے جنت میں مجھ سے پہلے چلا جا رہا ہے۔ تو فرشتے نے بتایا کہ یہ آپ کا مؤذن کالا بلال حبشی ہے۔آپ نے یہ خوش خبری سیدنا بلال کو زمین پر آکر سنائی۔ *ثابت ہوا رنگ کی اہمیت نہیں بلکہ اللہ کے نزدیک تقوی اور پر ہیز گاری معیار ہے،درجات کی بلندی اور آخرت میں کامیابی کا۔*

سپنوں کا شہزادہ:ص،۳٦

جاری۔۔۔۔۔
آج دو قسطیں سنڈ کر دی ہیں روزانہ اک قسط ھوگی

*سپنوں کے شہزادے کی خواہشمند دوشیزہ کے لیے نصیحتیں* قسط نمبر(5)*آئیڈیل اور حسن و جمال کا مسئلہ*ہمارے معاشرے میں اکثر طور...
01/10/2025

*سپنوں کے شہزادے کی خواہشمند دوشیزہ کے لیے نصیحتیں* قسط نمبر(5)

*آئیڈیل اور حسن و جمال کا مسئلہ*

ہمارے معاشرے میں اکثر طور پر ظاہری خوبصورتی کو ہی اہمیت دی جاتی ہے آئیڈیل مرد کا مسئلہ ہو یا آئیڈیل دو شیزہ کا مسئلہ بس خوبصورتی ہی اس کے چناؤ کا سب سے بڑا معیار ٹھہرتی ہے۔سیرت خواہ کیسی بھی ہو اس کی طرف توجہ نہیں دی جاتی بلکہ بعض لوگ تو نشاندہی کرنے پر بھی یہ کہہ کر بات کو ٹال دیتے ہیں کہ: "جی!نوجوان ہے نا جوانی میں غلطیاں ہوتی ہی ہیں لیکن شادی ہونے کے بعد بالکل سدھر جائے گا۔"
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ:

*صورت کے ہم غلام ہیں سیرت ہوئی تو کیا!*
*سرخ و سفید مٹی کی صورت ہوئی تو کیا؟*

اگرچہ انسان شریک حیات کے چناؤ میں خوبصورتی کو مد نظر رکھتا ہے لیکن یہ کوئی لازی قانون اور حکم نہیں نہ ہی ضروری ہے بلکہ ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔اصل چیز سیرت و کردار ہے نہ کہ عارضی حسن و جمال،اگر حسن و جمال کامیابی کا زینہ اور باعث ہوتا تو ابو لہب کبھی ناکام نہ ہوتا جس کی خوبصورتی کا عالم یہ تھا کہ اس کے رخسار شعلوں کی طرح مہکتے اور دمکتے تھے اور اس بنا پر اسے ابولہب کہا جاتا تھا اور قرآن نے بھی اسے اسی نام سے پکارتے ہوئے اس کی ناکامی کا اعلان یوں کیا ہے:تَبَّتۡ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ﴿۱﴾مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲﴾سَیَصۡلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ۚ﴿ۖ۳﴾وَّ امۡرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الۡحَطَبِ ۚ﴿۴﴾فِیۡ جِیۡدِہَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾
ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور خود بھی بلاک ہوا۔اس کا مال و اسباب اور اس کی کمائی کچھ بھی تو اس کے کام نہ آسکا۔وہ عنقریب شعلے مارنے والی آگ میں داخل کیا جائے گا اور اس کی بیوی بھی کہ جو لکڑیاں اٹھائے پھرتی ہے اس کی گردن میں چھال کی رسی ہوگی(کہ وہ ایک دن اسی کے اٹکنےکی بنا پر مرگئی)۔"

ظاہری خوبصورتی تب ہی فائدہ بخش ہوتی ہے،تب ہی خوشی اور خوش بختی کا باعث بنتی ہے کہ جب وہ خوب سیرتی کے موتیوں کی مالا(تسبیح)میں پروئی ہوئی ہو۔ورنہ مشاہدے کی بات ہے کہ کتنے ہی خوبصورتی اور خوبروئی کے مرقع اور پیکر حسن و جمال مہہ جبیں جو ظاہری طور پر تو خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ایسی کتنی ہی خوبصورتیاں باطن میں اپنے دامن کو بدصورتیوں گندگیوں اور آلودگیوں سے آلودہ کیے ہوئے ہوتی ہیں۔ان کی مثال ایسے ہی ہوتی ہے جیسے بہار میں گندگی کے ڈھیر پر سبزہ اگ آتا ہے اور دیکھنے کو نہایت دیدہ زیب لگتا ہے لیکن کسی کو ان کے نیچے چھپی بدبودار غلاظت و گندگی نظر نہیں آتی۔ہاں اگر جانبین میں نیک سیرتی اعلیٰ کردار دینی حمیت تقوی و پاکدامنی کے ساتھ خوبصورتی بھی مل جائے تو یہ *نور علی نور ہوگی۔*

سپنوں کا شہزادہ:ص،۳۷تا۳۸

جاری

💠دل سے دل تک 💠
01/10/2025

💠دل سے دل تک 💠

رنجِ فراقِ یار میں رسوا نہیں ہوااتنا میں چُپ ہوا کہ تماشہ نہیں ہواایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیںرستہ ہے اس طرح کا کہ...
01/10/2025

رنجِ فراقِ یار میں رسوا نہیں ہوا
اتنا میں چُپ ہوا کہ تماشہ نہیں ہوا

ایسا سفر ہے جس میں کوئی ہمسفر نہیں
رستہ ہے اس طرح کا کہ دیکھا نہیں ہوا

مشکل ہوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں، یہ اپنا نہیں ہوا

وہ کام شاہِ شہر سے یا شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا یہاں اچھا نہیں ہوا

ملنا تھا ایک بار اُسے پھر کہیں منیر
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہوا

منیر نیازی

Address

Islamabad

Telephone

+923455513303

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دل سے دل تک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share