16/02/2023
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
شیخ رشید پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید کو 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا، شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید نے الزام کیا لگایا ہے ؟ کسی نیوز چینلز پر بیان ہے؟ شیخ رشید کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ جی انہوں نے ایک بیان دیا جو نیوز چینلز پر نشر ہوا۔