Fatah Times

Fatah Times The purpose of the page is to provide you with up-to-date reports on worldwide history, useful information, news, comments, columns and various activities.

چترال: گرم چشمہ گبور اور شاہ سلیم روڈ پر برفباری اور برفانی تودہ گرنے سے آمدورفت بندرپورٹ: فتح اللہ---چترال کے گرم چشمہ ...
12/03/2025

چترال: گرم چشمہ گبور اور شاہ سلیم روڈ پر برفباری اور برفانی تودہ گرنے سے آمدورفت بند

رپورٹ: فتح اللہ

---

چترال کے گرم چشمہ گبور اور شاہ سلیم روڈ شدید برفباری اور برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے کئی دنوں سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہیں۔

گبور روڈ پر این ایچ اے کی ٹیمیں دن بھر برف ہٹانے میں مصروف ہیں، لیکن رات کو تیز ہوائیں چلنے اور بار بار برفانی تودے گرنے کی وجہ سے متعلقہ حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ صورتحال چترال کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، اور حکام کی کوشش ہے کہ جلد از جلد سڑک کو دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جا سکے۔

09/03/2025

چترال میں پہلی بار ڈونر کانفرنس کا انعقاد: دو ملین روپے جمع

08/03/2025

لوئر چترال میں ماہ رمضان کے آمد کے ساتھ پاکستان مرکزی مسلم لیگ چترال نے رمضان المبارک کے دوران دار الأیتام چترال میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا.

شراز کا قاتل پکڑا گیا! اب آگے ہماری کیا ذمہ داری ہے؟تحریر؛ :انوار الحقگزشتہ دنوں اپر چترال کے علاقے لاسپور کے گاؤں رمان ...
06/03/2025

شراز کا قاتل پکڑا گیا! اب آگے ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

تحریر؛ :انوار الحق

گزشتہ دنوں اپر چترال کے علاقے لاسپور کے گاؤں رمان میں معصوم شراز کے بہیمانہ قتل نے ہر دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ آج وہ لمحہ آ پہنچا ہے جب اس اندوہناک واقعے کے مجرم کو بے نقاب کر دیا گیا ہے۔ چترال پولیس نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس کی کامیاب تفتیش کی اور اصل مجرم کو سامنے لے آئے۔ ہم چترال پولیس اور تمام متعلقہ حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انصاف کی راہ میں ایک بڑا قدم اٹھایا۔

یہ کامیابی صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ہے جس نے شراز کے حق میں آواز بلند کی۔ ہم خصوصی طور پر چترال ڈسکشن فورم کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس کیس کو زندہ رکھا۔ اسی طرح چترال کے تمام بڑے فیس بک پیجز اور وہ تمام افراد جنہوں نے اپنی آواز کو ظلم کے خلاف بلند کیا، وہ سب خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا کام یہاں ختم ہو گیا؟
ہرگز نہیں! یہ تو صرف آغاز ہے۔ ہمیں یہاں رکنا نہیں، ہمیں انصاف کی آخری منزل تک پہنچنا ہے۔ جب تک شراز کے قاتل کو اس کے کیے کی سخت ترین سزا نہیں ملتی، تب تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں اپنی اس تحریک کو جاری رکھنا ہے، ہمیں مظلوم کے حق میں بولتے رہنا ہے، ہمیں ہر ظالم کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

یہ جنگ صرف شراز کے لیے نہیں، بلکہ ہر اس مظلوم کے لیے ہے جس کے ساتھ کبھی بھی زیادتی ہو۔ اگر ہم آج متحد ہو کر شراز کے لیے انصاف لے آئے، تو کل کسی اور شراز کو اس ظلم کا شکار ہونے سے بچا سکیں گے۔ انصاف صرف ایک قاتل کی گرفتاری کا نام نہیں، بلکہ اس قاتل کو اس کے جرم کے مطابق سزا دلوانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

لہذا، ہم سب کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہے، آواز اٹھانی ہے، اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا جب تک معصوم شراز کے خون کا انصاف پورا نہیں ہو جاتا۔ کیونکہ انصاف صرف ایک خواب نہیں، بلکہ ایک حق ہے، جو ہمیں لینا ہے!

چترال: اوچوسٹ روڈ پانچ دن بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیااوچوسٹ روڈ، مولین گول کے مقام پر جاری کام کے باعث پانچ دن تک ٹریف...
06/03/2025

چترال: اوچوسٹ روڈ پانچ دن بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

اوچوسٹ روڈ، مولین گول کے مقام پر جاری کام کے باعث پانچ دن تک ٹریفک کے لیے بند رہا۔ اس دوران علاقے کے عوام کی درخواست پر امیر جماعت اسلامی لوئر چترال، وجیہہ الدین نے روڈ پر جاری کام کا خود جائزہ لیا اور ناقص کام کی نشاندہی کی۔ اس کے بعد امیر جماعت اسلامی نے اے ڈی سی عبدالسلام سے ملاقات کی اور متعلقہ انجینئر اور افسران کو ہدایت جاری کرنے کا کہا جس کے نتیجے میں آج روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ اے ڈی سی عبدالسلام کا اس معاملے میں کردار قابل تحسین ہے، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سے چترال بونی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تعیناتی، ڈیوٹی سے غائب ہو نے کا سخت نوٹس، فوری رپور...
27/02/2025

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کی جانب سے چترال بونی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تعیناتی، ڈیوٹی سے غائب ہو نے کا سخت نوٹس، فوری رپورٹ کرنے کاحکم ۔بصورت دیگر کاروائی کرنے کا فیصلہ اعلامیہ جاری ۔۔

25/02/2025

اے بی این نیوز کی خبر پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لے لیا ۔ چترال لوئر کے ضلعی انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ۔ جماعت اسلامی کی ڈیڈ لائن پر گوشت کی قیمتوں میں دو سو روپے فی کلو بڑے اور چھوٹے گوشت میں کمی کر لی گئی۔

پرائس ریویو کمیٹی لائیر چترال کا اجلاس، گوشت کا نیا نرخ نامہ منسوخ، گوشت کی سابقہ ریٹ بحال ،
25/02/2025

پرائس ریویو کمیٹی لائیر چترال کا اجلاس، گوشت کا نیا نرخ نامہ منسوخ، گوشت کی سابقہ ریٹ بحال ،

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال لوئر اور شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹے ایکسپریس ایگزام کے نتائج میں ...
25/02/2025

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال لوئر اور شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹے ایکسپریس ایگزام کے نتائج میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بمبوریت کے ہونہار طالب علم وسیع الرحمٰن نے جماعت نہم میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیا ۔
آپ اپنا ایوارڈ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر سے وصول کر رہا ہے ۔
آپ کے ساتھ آپ کا پرنسپل ثناء اللہ ثانی بھی موجود ہیں ۔

تورکھو سے لوئر چترال جانے والا لانگ کروزر گاڑی بونی کے مقام حادثے کا شکار، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوئی جانی نقصان ...
24/02/2025

تورکھو سے لوئر چترال جانے والا لانگ کروزر گاڑی بونی کے مقام حادثے کا شکار، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال  کی لیویز فورس کے  پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت ۔اس موقع پر ونگ کما...
24/02/2025

ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال کی لیویز فورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت ۔
اس موقع پر ونگ کمانڈر 143 ونگ کمانڈر حسن عباس بن اصغر , ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عباس افریدی , اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی ,ضلعی انتظامیہ , لیویز افسران اور جوان پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
کمانڈنٹ لیویز فورس کو لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
63 جوانوں پر مشتمل لوئر چترال لیویز کا پہلا بیچ پاس آوٹ ہوا ۔
ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و لیویز فورس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔
دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس اور انسٹکٹرز میں افسران نے انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے حطاب کرتے ہوئے افسران نے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سےکرینگے، تمام جوان ادراے اور ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔
تقریب کے اخر میں ونگ کمانڈر نے چترال سکاوٹس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا

23/02/2025

Address

چترال
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatah Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fatah Times:

Share