
08/09/2025
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ جیسے جیسے دنیا افراتفری اور تبدیلی کے دور میں داخل ہو رہی ہے، دیرینہ اور نئے چیلنجز انسانی فلاح و بہبود اور تہذیبوں کے مشترکہ مفادات کے تناظر میں فوری حل کی کوششوں کا تقاضا کرتے ہیں اور اس ضمن میں بنی نوع انسان کے مشترکہ اقدامات یقیناً ایک کلید ہیں ۔ دنیا کو درپیش اہم چیلنجز اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ، چین نے حالیہ برسوں میں کئی ایسی گلوبل "پبلک پراڈکٹس" سامنے لائی ہیں جن کا مقصد انسانیت کی مشترکہ ترقی اور ایک پرامن و مستحکم دنیا کی تعمیر ہے۔ان میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو ، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور تازہ ترین گلوبل گورننس انیشی ایٹو (جی جی آئی) شامل ہیں ، جو ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کے احساس ذمہ داری اور دنیا کے لیے فکر کی نشاندہی کرتے ہیں۔...
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ