05/11/2025
اسلام أباد
(JNP )
:
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام أباد کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شاہد کیانی کی سینئر صحافی اور JAPکے سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان سے بدتمیزی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
چیرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان
ایس۔اے۔صہبائی
سی۔ڈی۔اے۔اسلام أباد کے پی۔أر شاہد کیانی کو فی الفور عہدے سے برطرف کیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق
کیپیٹل ڈویلپمن اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر ایا ہوا ڈائریکٹر پی ار شاہد کیانی بدمعاشی میں اپنی مثال أپ بن گیا ۔ روزنامہ مرکز کے سینیئر صحافی نے جب ڈائریکٹر پی ار کو ائینہ دکھایا کہ اپ یہاں پر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں اس لیے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹوں کے موقف سے صحافیوں کو اگاہ کریں اور اسی لیے اپ یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں جس کے جواب میں ڈائریکٹر پی ار شاید کیانی بدمعاشی پہ اتر ایا اور کہا کہ اپنے ایڈیٹر کو جا کر کہہ دو جو کرنا ہے کر لو میں موقف نہیں دیتا ۔ اور اپ میرے افس سے نکل جائیں اور پھر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور کہنے لگا کہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی ائی ڈی رہا ہوں اور اپ کا بندوبست کرتا ہوں ۔ ڈیپوٹیشن پر ایا ہوا ڈائریکٹر پی ار بدمعاشی میں اتنا پاگل ہو گیا کہ بدتمیزی کی تمام حدیں کراس کر دی اور گورنمنٹ کا رکھا ہوا فرنیچر بھی توڑنے کی کوشش کی اور اس پہ زور زور سے ہاتھ مارنے شروع کر دیے ۔ جب اس سے بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو کچھ غنڈا عناصر اسم نامعلوم کو بلا لیا جن میں ان کے اسسٹنٹ پی ار کامران اور دو تین سٹاف ملازم بھی تھے جنہوں نے اتے ہی سینیئر صحافی سردار ظھیر پر کمرے میں حملہ کر دیا اور کھینچتے ہوئے افس سے باہر لے ائے جہاں پر کچھ شریف النفس لوگوں نے سینیئر صحافی کو ان کے ہاتھوں سے بچایا اس واقعے کی اطلاع سینیئر صحافی سردار ظہیر نے سیکیورٹی ڈائریکٹر کو بصورت درخواست جمع کرا دی ہے اور ایک عدد درخواست تھانہ أبپارہ میں بھی جمع کرا دی ہے ۔ سینیئر صحافی کا موقف لینا جرم بن گیا تو پھر ڈائریکٹر پی ار کا عہدہ بنانے کا مقصد کیا ہوا سینیئر صحافی نے چیف کمشنر محمد علی رندھاوہ سے اپیل کی ہے کہ عوام کے دیے گئے ٹیکسوں پر مفت کی تنخواہ بٹورنے والے ڈائریکٹر پی ار شاہد کیانی کو فل فور سیٹ سے ہٹایا جائے اور کسی ایماندار اور غیر جانبدار پبلک ریلیشن افیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ سی ڈی اے میں جاری کرپشن کی بروقت روک تھام ہو سکے اور محمد علی رندھاوہ کی سوچ کی بہترین عکاسی ہو سکے جو انہوں نے خوبصورت اسلام اباد بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔