Muqbal Such News

Muqbal Such News آئیں اپنے ملک اور وطن کے خدمت کریں .

08/09/2026

خیبر پختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کیلئے پشاور بی آر ٹی میں مفت سفر کا فیصلہ،احساس بزرگ کارڈ جاری ہوگا،

07/09/2026

اپر کرم غوزگڑھی پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کے فائرنگ سے 2 بندے زحمی

07/09/2026

🚨🚨🚨
سینٹرل کرم کے علاقے تیندو اڈو میں مبینہ ڈرون حملہ؛ دو مقامی شہری جابحق،مقامی ذرائع

ماشاءاللہ! مبارکباد 💐​الحمدللہ! قوم مقبل کے ہونہار اور ذہین طالب علم امام الحق ولد محب اللہ کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹ...
07/09/2026

ماشاءاللہ! مبارکباد 💐

​الحمدللہ! قوم مقبل کے ہونہار اور ذہین طالب علم امام الحق ولد محب اللہ کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز (Environmental Sciences) میں فاٹا اسکالرشپ کے تحت داخلہ مل گیا ہے۔

​ہم امام الحق کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن و کامیاب مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ اللہ پاک انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین! 🤲✨

​

06/09/2026

ہم اعلیٰ حکام اور پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کی توجہ 116 وینگ (Wing 116) کے اہلکاروں کے غیر مناسب اور تشویشناک طرزِ عمل کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

​سول کپڑوں میں ملبوس اہلکار سمگلروں کا تعاقب کرتے ہوئے رہائشی علاقوں اور گھروں کے گلی محلوں میں گھس جاتے ہیں۔ اس عمل سے نہ صرف گھروں میں موجود معصوم بچے، خواتین اور بزرگ شدید ذہنی دباؤ اور خوف و ہراس کا شکار ہو رہے ہیں، بلکہ عام شہریوں اور مسلح افراد کے درمیان فرق کرنا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کا بغیر کسی یونیفارم کے یوں آبادی کے درمیان کارروائی کرنا اور بعد میں ٹی ٹی پی (TTP) کے بارڈر کراس کرنے جیسے دعوے کرنا عوامی تحفظ پر بڑے سوالات کھڑے کرتا ہے۔

​ہم نے متعدد بار مقامی اور اعلیٰ حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کیا اور شکایات درج کروائیں، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اصلاح کے بجائے شہریوں کو مزید تنگ اور پریشان کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا جاتا ہے۔

​ہم سوشل میڈیا کے توسط سے اعلیٰ حکام کو خبردار کرتے ہیں:

اگر شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے اور گھروں کا تقدس پامال کرنے کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا اور لوئر عوزگڑھی جیسا کوئی ناخوشگوار واقعہ دوبارہ پیش آیا، تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور متعلقہ وینگ پر ہوگی۔ قوم اور مقامی عوام کسی بھی ممکنہ نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

​لوگوں کو بے جا ہراساں کرنا اور آبادی میں خوف پھیلانا علاقے میں فساد اور بے امنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس رویے کا فوری نوٹس لیا جائے اور رہائشی علاقوں میں سول کپڑوں میں ایسی کارروائیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

​

04/09/2026

قوم مقبل کے بجلی کل سے غائب حکومت سے بجلی کی بحالی کے اپیل کرتے ہیں.

04/09/2026
شیخ الحدیث حضرت مولانا احسان الحق صاحب وفات پا گئے 😭😭
02/09/2026

شیخ الحدیث حضرت مولانا احسان الحق صاحب وفات پا گئے 😭😭

02/09/2026

چارسدہ: زیادہ بجلی کے بل کی شکایت لے کر پیسکو دفتر آنے والا دلبرداشتہ معمر ریٹائرڈ ملازم، بل ہاتھ میں تھامے ہی انتقال کر گیا۔

Address

Banni Gala
Islamabad
88779900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muqbal Such News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muqbal Such News:

Shortcuts

Share