K2 TIMES

K2 TIMES Breaking News

گلگت بلتستان کے 14ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا،فارغ کئے گئے تمام ڈاکٹرز عارضی بنیادوں پر تعینات تھے،
27/08/2025

گلگت بلتستان کے 14ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا،

فارغ کئے گئے تمام ڈاکٹرز عارضی بنیادوں پر تعینات تھے،

27/08/2025

خپلو: پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب کی بڑی مقدار برآمد

باوثوق ذرائع کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن خپلو نے ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مجسٹریٹ اور ایس ڈی پی او سٹی کی نگرانی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزم راجہ افتخار ولد راجہ علمدار علی کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر سے بھاری مقدار میں چائنہ وائن اور شراب تیار کرنے کے مختلف آلات برآمد کر لیے۔

27/08/2025

بلتستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں،رکن اسمبلی کلثوم فرمان

27/08/2025

محکمہ موسمیات کا گلگت بلتستان میں 29 اگست سے 2 ستمبر تک مزید بارشوں،سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کی پیشنگوئی

27/08/2025

سوست کے تاجروں کی حمایت میں انجمن تاجران بلتستان 29اگست کو سکردو بلتستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں،

غلام حسین اطہر صدر انجمن تاجران بلتستان

تحریر  سید قمر کاظمی:انجمن امامیہ گمبہ سکردو کی جانب سے لینڈ ریفارم بل کے  خلاف بلائی جانے والی میٹنگز اور اس میں منظور ...
27/08/2025

تحریر سید قمر کاظمی:

انجمن امامیہ گمبہ سکردو کی جانب سے لینڈ ریفارم بل کے خلاف بلائی جانے والی میٹنگز اور اس میں منظور کی جانے والی قراردادوں نے کئی طرح کے سوالات کو جنم دیا ہے۔ بظاہر یہ میٹنگز عوامی مفاد کے نام پر کی جاتی ہیں لیکن جب ہم ان اجلاسوں میں شریک افراد کے چہروں کو دیکھتے ہیں تو حقیقت کچھ اور نظر آتی ہے۔ ان میں وہی لوگ پیش پیش دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے برسوں سے عوامی چراغاہوں پر خالصہ سرکار کے نام پر بڑے بڑے قبضے جما رکھے ہیں۔ کسی کے پاس چھ سو کنال زمین ہے کسی کے پاس دو سو کنال اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کے قبضے میں سات سات سو کنال زمین موجود ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جب خود انہی لوگوں کے مفادات ان چراغاہوں سے جڑے ہیں تو وہ لینڈ ریفارم بل کے حق میں کیسے بات کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ لوگ بظاہر عوامی ہمدردی کے لبادے میں اس بل کی مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

لینڈ ریفارم بل کی ایک اہم شق یہ ہے کہ جو ناقابل تقسیم اراضی ہے اس میں عوامی چراگاہیں بھی شامل ہیں۔ یہ وہ زمینیں ہیں جو صدیوں سے عوام کے مشترکہ استعمال میں آتی رہی ہیں اور گمبہ سکردو کی عوامی چراگاہیں بھی انہی میں شمار ہوتی ہیں۔ اس شق کے شامل ہونے سے ان لوگوں میں بے چینی پیدا ہونا فطری ہے جو برسوں سے ان زمینوں پر قابض ہیں۔ انہیں اس بات کا اندیشہ لاحق ہے کہ اگر یہ بل اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ ہو گیا تو ان کے ہاتھوں سے وہ زمین نکل جائے گی جس پر انہوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے۔

یہاں ایک اور پہلو بھی قابل غور ہے۔ لینڈ ریفارم بل میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ان زمینوں کے تعین اور ان کی اصل حیثیت جاننے کے لئے ویلیج کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ یہ کمیٹیاں محکمہ مال اور حکومت کے ساتھ مل کر سفارشات تیار کریں گی اور یہ طے کریں گی کہ کون سی زمین عوامی چراگاہ ہے اور کون سی قابل تقسیم اراضی ہے۔ بظاہر یہ ایک شفاف اور منصفانہ طریقہ کار معلوم ہوتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر انہی کمیٹیوں میں وہی لوگ بیٹھ گئے جو عوامی زمینوں پر قابض ہیں تو پھر انصاف کہاں سے آئے گا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی شخص اپنے ہی خلاف فیصلہ کرے۔ اگر کمیٹیوں میں وہی طاقتور چہرے موجود ہوں گے جنہوں نے قبضے جما رکھے ہیں تو عوام کو انصاف دینا محض ایک خواب ہی رہے گا۔

یہی وہ نکتہ ہے جس پر عوام کے گہرے تحفظات ہیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ موجودہ اجلاسوں میں شریک افراد کے مفادات کیا ہیں اور ان کا ماضی عوامی زمینوں کے حوالے سے کیسا رہا ہے۔ اگر عوامی مفاد میں واقعی کوئی پیش رفت کرنی ہے تو ضروری ہے کہ ان کمیٹیوں میں ایسے افراد کو شامل کیا جائے جن کا دامن صاف ہو جن پر عوام اعتماد کرتے ہوں اور جن کا زمینوں پر ناجائز قبضے سے کوئی تعلق نہ ہو۔ بصورت دیگر یہ تمام میٹنگز اور قراردادیں محض نمائشی کارروائیاں بن کر رہ جائیں گی جن کا نتیجہ چند تصویروں اور اخباری بیانات سے آگے نہیں بڑھ پائے گا۔

عوام کی یہ زمینیں کسی کے ذاتی جاگیر نہیں بلکہ اجتماعی امانت ہیں۔ ان کی حفاظت صرف اس صورت میں ممکن ہے جب فیصلہ سازی کے عمل میں عوامی نمائندوں کو اصل حیثیت دی جائے۔ اگر یہ معاملہ دوبارہ انہی لوگوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دیا گیا جنہوں نے قبضے کر رکھے ہیں تو یہ کھلا تضاد اور ناانصافی ہوگی۔ یہی وہ خدشہ ہے جو آج گمبہ سکردو کے عوام کے دلوں میں موجود ہے اور جسے نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

26/08/2025

مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان نے پاک چائنا تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کا مطالبہ”ٹیکس فری زون" کی حمایت میں 29 اگست کو گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا،

ایک ماں کی فریاد ہے: خدارا میرے بیٹے کو اپنے اردگرد میں تلاش کریں خصوصاً سکردو اور اسکے گرد ونواح کے لوگوں سے اپیل کرتی ...
26/08/2025

ایک ماں کی فریاد ہے: خدارا میرے بیٹے کو اپنے اردگرد میں تلاش کریں خصوصاً سکردو اور اسکے گرد ونواح کے لوگوں سے اپیل کرتی ہوں خدارا ہماری مدد کرو،

میرا بیٹا پانی میں بہہ چکی ہے،اس کی لاش کو ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں۔

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے بلتستان ریجن کو یکسر نظر انداز کردیا ہے، کسی وزیر، ترجمان،کوارڈنیٹر یا تنخواہ دار نے بلت...
26/08/2025

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے بلتستان ریجن کو یکسر نظر انداز کردیا ہے، کسی وزیر، ترجمان،کوارڈنیٹر یا تنخواہ دار نے بلتستان کے کسی بھی سیلاب سے متاثرہ علاقے کا آج کی تاریخ تک دورہ کرنے کی زخمت تک نہیں کی،تمام سیلاب متاثرین کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنرز کے آسرے پر چھوڑا ہوا ہے،

بلتستان ریجن کے سیلاب متاثرین کے ساتھ صوبائی حکومت کی سوتیلی ماں جیسی سلوک، وزیر اعظم سے لے کر تمام حکومتی دورے میں بلتستان کے سیلاب متاثرین کو نہ یاد کیا جارہا ہے نہ ان کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات کیے جارہے ہیں،

کندوس،تسر،دوغورو باشہ،کتی شو،مچلو،غورسے،ہلدی،رگیول بورگے سکردو،کورو،گلاپ پور، استک، سدپارہ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ حکومت کا دوہرا معیار،
بلتستان کے سیلاب متاثرین نے حکومتی رویے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،

تلاش گمشدہیہ بچہ جس کا نام ذیشان علی ولد محمد رمضان ہے، ہلکے سبز رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے، جو کہ آج شام حضرو سے را...
26/08/2025

تلاش گمشدہ
یہ بچہ جس کا نام ذیشان علی ولد محمد رمضان ہے، ہلکے سبز رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے، جو کہ آج شام حضرو سے راولپنڈی اپنی والدہ اور بہن بھائی کے ساتھ نانا ابو کے گھر ٹینچ بھاٹہ آباد نمبر 3 میں آرہا تھا کہ شام 6:30 بجے کے قریب 22 نمبر چوک پہنچتے ہی بچہ والدہ سے بچھڑ گیا ہے
جس کسی کو بھی اس بچے کے بارے میں علم ہو وہ آبادی نمبر 3 نور مسجد یا ان نمبرز پر رابطہ کرے شکریہ
+92 370 0145508
+92 340 1602562
03175266285
03175878863

موت کے آغوش میں ہر خشک و تر بہہ جائے گا،ہاں مگر نام حسین ابن علی رہ جائے گا،ضلع گانچھے کریس سے تعلق نوجوان کی سہاگ اُجڑ ...
26/08/2025

موت کے آغوش میں ہر خشک و تر بہہ جائے گا،

ہاں مگر نام حسین ابن علی رہ جائے گا،

ضلع گانچھے کریس سے تعلق نوجوان کی سہاگ اُجڑ گئی،
نوجوان عابد سانو کا دو دن بعد شادی تھی،

نوجوان شادی کارڈ دینے سکردو جارہے تھے، گول کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں لقمہ اجل بن گئے،

شادی ماتم میں بدلنے پر علاقے کی فضا سوگوار،صف ماتم بچھ گئی،

26/08/2025

ملنسار،ہر دل عزیز معلم محمد حسن چانڈیو انتقال کرگئے،ہر آنکھ اشک بار،

مرکزی جامع مسجد میں نماز جنازہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کردی گئی

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K2 TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to K2 TIMES:

Share