
31/07/2025
تم نے میرا دل
اپنی زلف کی زنجیر سے باندھ رکھا ہے
میں اپنی ہتھیلی پر اکثر
تمہارا نام لکھ کر
آسمان کی جانب دیکھتا ہوں
کہ وہ یہ سب دیکھ رہا ہوگا
جس نے میری تقدیر لکھی ہے
آئے دنوں سُنی گئیں
ناکام محبت کی کہانیاں
میری اُداسی مزید بڑھا دیتی ہیں
درحقیقت
محبت میں محبت نہیں ہارتی
انسان ہار جاتے ہیں
تمہارے اور میرے بیچ
جو خوابوں کا پُل بنا ہے
اُس پر پھول اُگتے ہیں
اور تم میری بانہوں میں سوتی ہو
ہر اُس رات
جب مچھیرے سمندر میں
سُنہری مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں.
~میاں وقار