Channel 6

Channel 6 Channel 6 is an infotainment Social Media Channel which aims to become the Voice of Reason in the world full of bigotry and prejudice.
(1)

13/08/2025

🎯 په روانه چارې کې – د حق، مینې او قربانۍ کیسه!
په دې زړه راښکونکې مرکه کې ۱۵ کلن محمد طلحا د ۹ مې د پېښو له کبله یوه میاشت بندي و، خو نن یې عزم لا هم کلک دی. ✊🇵🇰
هغه وايي: "زما مینه او وفاداري له تحریک انصاف سره تر وروستۍ سلګۍ پورې ده، خو زده کړه مې لومړیتوب دی."
📺 دا رښتینې خبرې، احساسات او غیرت په بشپړ ډول د "ډاکټر نوران افریدي" په کوربه توب کې وګورئ!
#۹مې

13/08/2025
وہ جو مٹی میں محبت کا اثر رکھا تھا ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھامیرے آباء نے جب اِس خاک پہ سر رکھا تھاگھر سے نکلے ...
13/08/2025

وہ جو مٹی میں محبت کا اثر رکھا تھا
ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا
میرے آباء نے جب اِس خاک پہ سر رکھا تھا
گھر سے نکلے تھے تو اِک دشتِ فنا کی صورت
راہ میں صرف سفر،صرف سفر رکھا تھا
دل تھے متروکہ مکانات کی صورت خالی
اور اسباب میں بچھڑا ہوا گھر رکھا تھا
جسم اجداد کی قبروں سے نکلتے ہی نہ تھے
نسل در نسل اِسی خاک میں زر رکھا تھا
روح پر نقش تھے وہ نقش ابھی تک جن میں
رنگ بچپن کی کسی یاد نے بھر رکھا تھا
دل میں سر سبز تھے اُس پیڑ کے پتّے جس پر
دستِ قدرت نے ابھی پہلا ثمر رکھا تھا
کٹتے دیکھے تھے وہ برگد بھی ،جنہوں نے خود کو
مدتوں دھوپ کی بستی میں شجر رکھا تھا
جلتے دیکھے تھے وہ خود سوز محلّے جن میں
جانے کب سے کوئی خوابیدہ شرر رکھا تھا
چوڑیاں ٹوٹ کے بکھری تھیں ہر اک آنگن میں
اک کنواں تھا کہ تمنّاؤں سے بھر رکھا تھا
راہ تھی سُرخ گلابوں کے لہو سے روشن
پاؤں رکھا نہیں جاتا تھا، مگر رکھا تھا
قافلے ایک ہی سرحد کی طرف جاتے تھے
خواب کے پار کوئی خواب ِدگر رکھا تھا
تیرگی چیر کے آتے ہوئے رستوں کے لئے
ایک مہتاب سرِ راہ گزر رکھا تھا
اک حسیں چاند تھا اک سبز زمیں پر روشن
اک ستارے کو بھی آغوش میں بھر رکھا تھا
یوں تو اظہار میں حائل تھیں فصیلیں لیکن
رکھنے والے نے خموشی میں اثر رکھا تھا
لب تک آتے ہی نہ تھے حرف مناجاتوں کے
ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا
چشمِ بینا میں وہ منظر ابھی تازہ ہے سعودؔ
میرے آباء نے جب اس خاک پہ سر رکھا تھا
(سعود عثمانی)

12/08/2025

پاکستان کی ریل اسٹیٹ میں اس وقت کیا حالات ہیں؟ 🤔
ملک ریاض اور حکومت کے درمیان جاری کشیدگی سے پراپرٹی مارکیٹ پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟ 📉📈
کیا یہ وقت سرمایہ کاری کا ہے یا انتظار کا؟
ان تمام سوالات کے جوابات اور ماہر تجزیہ سنیں ریل اسٹیٹ ایکسپرٹ سید اجاز علی شاہ سے۔
اینکر: باست ندیم
📺 مکمل پوڈکاسٹ ابھی دیکھیں اور اپنی رائے ضرور دیں!

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم، سپرنٹنڈنٹ جیل کو رہائی کا مراسلہ جاری۔
12/08/2025

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم، سپرنٹنڈنٹ جیل کو رہائی کا مراسلہ جاری۔

Channel 6 " Community "Post Credit : Ehtisham Manzoor ُرا_ٹریفک_حادثہ_ہو_گیا_ہے:جب بھی ہمارے آس پاس کوئی ٹریفک حادثہ ہوت...
12/08/2025

Channel 6 " Community "
Post Credit : Ehtisham Manzoor
ُرا_ٹریفک_حادثہ_ہو_گیا_ہے:
جب بھی ہمارے آس پاس کوئی ٹریفک حادثہ ہوتا ہے تو ہم نہیں جانتے کہ زخمی ہونے والے شخص کو کوئی اندرونی چوٹ تو نہیں لگی ہوئی. مثال کے طور پر کوئی ہڈی ٹوٹی ہونا، خون کی رگوں کا کٹ جانا، یا جسم ‌کے کسی اندرونی اعضاء کا زخمی ہونا۔

لہذا ایسے میں اگر ہم مریض کو ہلانے کی کوشش کریں گے تو ٹوٹی ہوئی ہڈی مزید خراب ہو سکتی ہے. اگر ہم اسے پانی پلانے کی کوشش کریں گے تو پانی نگلنے والے حصوں اور اعصابوں میں سے کوئی زخمی ہونے کی‌ وجہ سے پانی سانس والی نالی اور پھیپھڑوں میں جا سکتا ہے۔ اور ہماری ہمدردی الٹا زخمی ‌شخص کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہو جائے گی.

اگر آپ حقیقی مدد کرنا چاہتے ہوں تو خود گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں. خود کو مکمل پرسکون رکھیں. اور مندرجہ ذیل طریقے سے مدد کے لئے آواز لگائیں.

اپنے ارد گرد دیکهیں، اگر لوگ موجود ہیں تو کسی مخصوص شخص کو‌ اس کے نام یا لباس کی رنگت سے پکاریں اور مطلوبہ مدد کرنے کو کہیں۔ مثال کے طور پر "سرخ شرٹ والے بهائی آپ ایمبولینس کو کال کرو" ، "کالی پینٹ والے بهائی آپ پولیس کا نمبر ملاؤ" ، "لال رومال‌ والے بهائی آپ اس زخمی شخص کو‌ سیدھا کرنے میں‌ مدد کرو".

آپ کے ایسا کرنے سے مخصوص لوگ مخصوص ضروری کام‌ جلدی سے کر دیں‌ گے۔ جب کہ اس کے بر عکس اگر آپ نے مدد کے لیے عام انداز میں‌ پکارا تو لوگوں‌ کا ہجوم امڈ آئے گا۔ اور وه سب فضول میں کهڑے ہو کر ایک دوسرے کا چہره ہی دیکهتے ره جائیں گے۔

اب اگلے مرحلے کی طرف آتے ہیں۔ زخمی شخص کے ساتھ زیاده چهیڑ چهاڑ نہ کریں۔ اس کو اٹھانے، بٹھانے یا چلانے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ اسکی ریڑھ کی ہڈی کو مزید نقصان پہنچا بیٹھیں گے۔ کوشش کر کے آرام سے اسکو سیدها لٹا دیں۔

اگر زخمی شخص ہوش میں ہے تو اس سے بات کرنے کی کوشش کریں۔ اگر بےہوش ہے تو گردن پر کان کے نیچے ہاتھ رکھ کے اسکی نبض محسوس کریں۔ حادثے کی صورت میں بعض اوقات زخمی شخص کی کلائی سے نبض محسوس کرنا ‌مشکل ہو جاتا ہے۔

زخمی شخص کے دل کی دھڑکن‌ دیکهیں۔ اگر دل ‌نہ دهڑک رہا ہو تو اپنے دونوں ہاتھوں سے اسکا سینا دبانے لگ جائیں۔ سینا اس قدر زور سے دبائیں کہ آپ کا‌ دبانا اس کے دل تک پہنچے۔ بے شک‌ پسلیاں ٹوٹ جائیں۔ زخمی شخص کا‌ سینا دباتے رہیں جب تک‌ کہ ایمبولینس نہ آ جائے۔

#نوٹ: اس تحریر کو بےشک مجھ سے منسوب کیے بغیر ہی آگے پهیلا دیں۔ اصل مقصد عام عوام تک یہ خاص باتیں پہنچانا ہے۔

۔۔!!

‏باجوڑ میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، ہم درخواست کرتے ہیں کہ فوج کو عوام کے ساتھ مت لڑواو، کیونکہ اگر باجوڑ میں آپریشن ہ...
12/08/2025

‏باجوڑ میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، ہم درخواست کرتے ہیں کہ فوج کو عوام کے ساتھ مت لڑواو، کیونکہ اگر باجوڑ میں آپریشن ہوگا تو پھر خیبر، وزیرستان اور تمام علاقے خاموش نہیں رہیں گے۔
ایک دفعہ ہم پاکستان توڑ چکے ہیں خدارا دوسری بار نا توڑو " شہباز بھائی لعنت بیجھو اس اقتدار پر تمام پارٹیوں کو بلاو تاکہ سب قومی ایجنڈا پر اتفاق کریں اور پاکستان کو محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق بنائیں "

محمود خان اچکزئ

12/08/2025

😀😜جھنڈے میں دو رنگ کیوں ھوتے ھیں ؟؟؟
ھاھاھا۔۔۔بہت دلچسب ھے پورا دیکھیئے 🤣😂
Must watch till end..!!

چینل 6 کا عوامی پروگرام " رگڑا "
میزبان : محرم عباسی "

12/08/2025

اسلام آباد میں مسجد شہید کرنے کے واقعہ پر احتجاج کرنے والوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے ، ایک طرف مذاکرات جاری ہیں اور دوسری طرف گرفتاریاں بھی ہو رہی ہیں

12/08/2025

بدرشی بمقام ایمونیشن ڈپو میں آگ لگنے
کی وجہ سے بلاسٹنگ اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہے پورے علاقے میں خوف و حراس پھیلا ہوا ہے لوگ گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جا رہے ہیں

Address

Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channel 6 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Channel 6:

Share

Grand Opening Sqeezy-The Cane Bar

ہمارے معاشرے میں صحت عامہ، نفسیاتی مسائل اور آٹزم جیسے ڈس آرڈرز کے بارے میں عمومی طور پر معلومات اور آگاہی کی کمی ہے، لہٰذا ایسے بچوں کے لئے سماجی ماحول ایک چیلنج بن کر سامنے آتا ہے اور وہ حوصلہ شکنی کا شکار ہو کر اپنی ذات کے خ*ل میں مزید سمٹنے لگتے ہیں۔ مگر کیا ایسے بچوں کی قسمت میں ناکامی اور مایوسی ہی لکھی ہے؟ نہیں، ایسا ہرگز نہیں۔ اگر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع دیئے جائیں تو یہ بچے اپنی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔

ہمارے سامنے حسیب عباسی کی صورت میں ایک روشن مثال موجود ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے نہ صرف اپنے پاؤں پر

کھڑا ہو کر زندگی کی دوڑ میں بھرپور طور پر شریک ہو سکتے ہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر اپنے وطن کا نام بھی روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تین اکتوبر کو حسیب نے اپنی کامیابی کے سفر میں ایک نیا سنگ میل نصب کرتے ہوئے ایک نئے پراجیکٹ "سکویزی، دی کین بار" کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ہم اس خوشی کے موقع پر حسیب کو مبارک باد دیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کام میں خیر و برکت ڈالے۔