Kh Kashif Mir

Kh Kashif Mir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kh Kashif Mir, News & Media Website, Blue Area Islamabad, Islamabad.

21/09/2025

سیاست کے بے نامی اکاؤنٹ اور وزارتِ عظمیٰ کے نان کسٹم پیڈ ورژن، جناب چوہدری انوارالحق حسبِ روایت سرکاری گاڑی، سیکیورٹی کا قافلہ اور پورا سرکاری عملہ ساتھ لے کر جلسہ گاہ تو پہنچ گئے، مگر ہائے نصیب! نہ سیاسی کارکن ساتھ ، نہ نعرے اور نہ ہی سپورٹر۔

مزید کمال یہ کہ جلسے کے مرکزی پوسٹرز میں نہ ان کی تصویر ہے اور نہ نام لکھا ہے، یوں لگ رہا تھا جیسے وزیراعظم نہیں بلکہ کوئی "مہمانِ خصوصی بائے مسٹیک" پہنچ گیا ہو۔ سیاست کی تاریخ میں بے توقیری کے کئی نمونے ہیں، مگر وزیراعظم کے اس پوسٹر لیس، نام لیس اور کارکن لیس داخلے نے تو ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔

کاشف میر
21 ستمبر 2025ء

21/09/2025

راولاکوٹ کا جلسہ کچھ یوں لگ رہا ہے جیسے “دیہاڑی دار شو” کا نیا سیزن شروع ہو گیا ہو۔ "کرسی بچاؤ مہم" کے تحت پنجاب کے شہروں گجرات، گجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی اور منڈی بہاوالدین سے قافلے صبح سویرے وی وی آئی پی پروٹوکول میں بذریعہ آزاد پتن ایسے لائے جا رہے ہیں جیسے کوئی میلہ ہو، بس فرق یہ ہے کہ یہ میلہ عوامی نہیں، بلکہ کرسی اور مراعات بچانے کا ہے۔ دلہن کرسی ہے اور باراتی بیچارے دیہاڑی دار!

اب مزے کی بات یہ ہے کہ سردار یعقوب خان، سردار تنویر الیاس، سردار حسن ابراہیم، شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر سمیت ہر بڑی قیادت خود راولاکوٹ میں موجود بندے اکٹھے کر رہی ہے۔ یہ سب دعوے کرتے ہیں کہ ووٹ اپنے لوگوں سے لیتے ہیں، تو پھر جلسہ بھرنے کے لیے دیہاڑی دار باہر سے کیوں منگوائے جا رہے ہیں؟

مہاجر نشستوں کے امیدوار بھی پہلی بار اپنی جیب سے خرچہ کر کے دیہاڑی داروں کو “سیرِ راولاکوٹ” کروا رہے ہیں تاکہ قیادت کو مطمئن کیا جا سکے۔ چوہدری اسماعیل گجر اور باقی مہاجر ممبران اسمبلی چاہے اسے کشمیریوں سے عوامی محبت کا مظاہرہ کہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ جلسہ عوام کے نہیں بلکہ “کیرائے کی تالیاں” اور “ٹھیکے کے نعروں” پر چلنے والا تماشہ زیادہ معلوم ہوتا ہے۔

خواجہ کاشف میر
21 ستمبر 2025ء


17/09/2025

نیلم کے عوام نے واضح کر دیا، حق حکمرانی اور حق ملکیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ آٹھمقام میں عوامی اجتماع تحریک کے خلاف تمام کوششوں کا جواب بن گیا۔

چوہدری انوارالحق کی ایک اور چال بے نقاب ، عوامی ایکشن کمیٹی پر بھارتی فنڈنگ کا الزام، حقیقت یا حکومتی پراپیگنڈہ؟ آزادکشم...
16/09/2025

چوہدری انوارالحق کی ایک اور چال بے نقاب ، عوامی ایکشن کمیٹی پر بھارتی فنڈنگ کا الزام، حقیقت یا حکومتی پراپیگنڈہ؟

آزادکشمیر میں عوامی حقوق کی پر امن تحریک کو سبوتاژ کرنے کے لیے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ایک اور مبینہ سازش سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ رات نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ دستاویزات مہیا کیں اور ہدایت دی کہ انہیں عوامی ایکشن کمیٹی پر بھارتی فنڈنگ کے ثبوت کے طور پر نشر کیا جائے۔ بظاہر طے شدہ اسکرپٹ کے ذریعے ایک ایسی خالص عوامی اور پرامن تحریک کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی جس کا ایجنڈا صرف اور صرف عوامی حقوق، حقِ ملکیت اور حقِ حکمرانی پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دسمبر 2024 میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہی الزام عائد کیا تھا، تاہم کوئی ٹھوس شواہد آج تک سامنے نہیں آسکے۔

گزشتہ دو برس سے جاری عوامی حقوق کی تحریک پاکستان کے آئین اور آزادکشمیر کے عبوری ایکٹ کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے مطالبات صرف آزادکشمیر حکومت سے کر رہی ہے۔ اگر عوامی چارٹر آف ڈیمانڈ میں کراچی ایگریمنٹ کے خاتمے جیسا کوئی حساس نکتہ شامل ہوتا تو شکوک و شبہات کو کسی حد تک جواز ملتا، مگر حقیقت یہ ہے کہ 38 نکات پر مشتمل یہ ایجنڈا مکمل طور پر عوامی مسائل سے جڑا ہوا ہے، جس میں بنیادی سہولیات، انصاف، روزگار اور وسائل پر عوامی حقِ ملکیت شامل ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سردار شوکت کشمیری اور ان کے چند ساتھی دہائیوں سے بھارت کے لیے سرگرم ضرور رہے ہیں، مگر ان کا موجودہ تحریک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجتماعات خالصتاً عوامی فنڈنگ سے ہوتے ہیں، جبکہ وزیراعظم کی طرف سے مہیا کی گئی مبینہ دستاویزات جعلی اور گھڑی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، جن کا مقصد صرف 29 ستمبر کو اعلان کردہ غیر معینہ مدت کے لاک ڈاؤن اور عوامی احتجاج کو متنازعہ بنانا ہے۔

سیاسی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اصل سوال یہ ہے کہ جب حکمران طبقہ عوام کا استحصال کرتا ہے، بنیادی سہولتوں سے محروم رکھتا ہے اور انہیں احتجاج پر مجبور کرتا ہے تو اسے ’’بھارت نواز‘‘ کیوں نہیں کہا جاتا؟ گزشتہ 38 برسوں سے مہاجرین انصاف کے لیے سڑکوں پر ہیں لیکن ان کی آواز دبانے والے حکمرانوں کو کوئی جواب دہ نہیں ٹھہراتا۔

دانشوروں اور عوامی نمائندوں نے وزیراعظم انوارالحق کے اس تازہ اقدام کو اوچھا اور غیر جمہوری حربہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق کی تحریک کو بدنام کرنے کے بجائے حکومت کو چاہیے کہ عوام کے جائز مطالبات تسلیم کرے، ورنہ یہ تحریک مزید شدت اختیار کر جائے گی۔

خواجہ کاشف میر
16 ستمبر 2025

14/09/2025

"From shrinking rivers to polluted oceans — the global water crisis is reshaping our environment and threatening human survival. Can the world act before it’s too late?"

13/09/2025

سردار تنویر الیاس خان کل تک ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شریک رہے، آج تنقید کے تیر…! سوال یہ ہے کہ ٹیکس چور اور منافع خور کے خلاف محکمے کیوں خاموش؟ سارا بوجھ عوامی ایکشن کمیٹی پر ڈالنا کب تک؟

13/09/2025

چوہدری انوارالحق کا بہنوئی براہِ راست گریڈ 21 میں بھرتی، آج ماہانہ ساڑھے 9 لاکھ کی مراعات اور اوپر سے جعل سازیاں! سوال یہ ہے کہ جب نااہل رشتہ دار اسمبلی چلائیں گے تو کیا ایوانِ مقدس کا تقدس باقی رہے گا؟

13/09/2025

قدرت کی طاقت، دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑ ریزہ ریشہ ہو گیا

راجہ فاروق حیدر خان صاحب جب عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک اور مطالبات پر تنقید فرماتے اور غصہ نکالتے ہیں تو یقین جانیے یہ ا...
12/09/2025

راجہ فاروق حیدر خان صاحب جب عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک اور مطالبات پر تنقید فرماتے اور غصہ نکالتے ہیں تو یقین جانیے یہ ان کا حق بنتا ہے۔ آخر وہ اور سردار عتیق صاحب سمیت دیگر سابق وزرائے اعظم و صدور تاحیات مراعات کے سنہری عہد میں زندہ ہیں۔ گھر کا کرایہ سرکار دیتی ہے، گاڑی سرکار دیتی ہے، پٹرول سرکار دیتی ہے، ملازم سرکار دیتا ہے، اوپر سے پنشن اور مراعات علیحدہ۔ اب جس نے زندگی بھر سرکاری جیب پر گزارا کیا ہو، اسے اس نظام کی ٹوٹ پھوٹ پر غصہ نہ آئے تو اور کیا آئے؟

ہمارے یہ بزرگ سیاستدان چونکہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں سرکاری مراعات ہی واحد آکسیجن سیلنڈر ہوتی ہیں، اس لیے ان کے غصے پر دوست احباب کو برا نہیں ماننا چاہیے۔ نہ ان سے مقابلہ کریں اور نہ کچھ کہیں۔ انہیں چھوڑ دیں کہ یہی غصہ اور یہی تنقید ان کی ریٹائرمنٹ کی سب سے قیمتی "سرکاری انشورنس پالیسی" ہے۔

کاشف میر
12 ستمبر ، 2025ء

Address

Blue Area Islamabad
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kh Kashif Mir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kh Kashif Mir:

Share