
30/07/2025
لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اتنا اداس کیوں رہتا ہوں؟؟؟
میں کوئی جواب نہیں دے پاتا بس اتنا ہی کہہ پاتا ہوں کہ
شاید میری تخلیق دکھ کی مٹی سے کی گئی ہے
اس لئے میں دکھ پسند لڑکا ہوں
اور دکھ مجھے میرے اندر سے میری اپنی ذات سے ملا ہے۔
میں لوگوں پر بہت جلدی یقین کر لیتا ہوں
ان پر اپنے اعتبار کا آسمان قائم کر لیتا ہوں ،
اور وہی لوگ میرے پاؤں تلے زمین کھینچ لیتے ہیں۔
میں بہت کم لوگوں سے ایڈجسٹ ہو پاتا ہوں،
اور جن لوگوں سے ایڈجسٹ ہو جاتا ہوں،
ان پر میں اپنا ہر اچھا اور برا پہلو عیاں کر دیتا ہوں
ان سے میں کچھ بھی نہیں چھپاتا
انکے سامنے میں کھلی کتاب بن جاتا ہوں
انکو میں اپنا وہ پہلو بھی دکھاتا ہوں جو میں نے
اپنے آپ سے بھی چھپا رکھا ہوتا ہے
اور نتیجے میں وہی لوگ میرے دل کے قریب آکر
میرے رازدار بن کر
میرے ہر پوشیدہ راز کو اچھال دیتے ہیں
میری کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں
مجھے برا بھلا کہتے ہیں
اپنی امانت میں خیانت کرنے کا گناہ کرتے ہیں
میرے کردار پر کیچڑ اچھال کر
خود کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں
میں سب جانتے ہوئے بھی چپ رہتا ہوں
بس کنارہکشی اختیار کر لیتا ہوں
دعا دیتا ہوں اور آگے بڑھ جاتا ہوں
عیب دار گنہگار ضرور ہوں
مگر اتنا کمظرف نہیں کہ کسی کے عیب اچھالوں
کسی کی کمزوری کا فائدہ اٹھاؤں
اور اسکو اس کمزور پہلو سے توڑوں
جو اسنے مجھے اعتبار کر کے دکھایا ہو۔
میں کسی کے کردار پر کیچڑ نہیں اچھالتا ۔
میں تو دکھ دینے والے سے بھی محبت کرتا ہوں
اور کہتا ہوں شکریہ
میری آنکھیں کھولنے کے لئے
شکریہ مجھے پھر سے توڑنے کے لیے
شکریہ ایک بار پھر سے
مجھے میرے دکھ سے جوڑنے کے لئے
کیوں کہ میرے دکھ ہی مجھے حساس بناتے ہیں
اور مجھے بے حس ہونے سے بچاتے ہیں
اور مجھے میرے اندر سے نرم کرتے ہیں ۔
🙂❤️