14/02/2025
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
خبر غم
جامشورو: آج سیہون شریف روڈ حادثے میں شہید علامہ حسن ترابی کے بہادر نور چشم زین ترابی، گلگت بلتستان کے معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید علی جان رضوی سمیت 2 افراد روڈ حادثے میں شہید، تمام افراد گزشتہ شب خیرپور جشن ولادت امام مہدی ع کی خوشی میں خیرپور گئے تھے آج صبح کراچی واپسی تشریف لا رہے تھے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی فوری ہدایت پر ڈویژنل سیکرٹری حیدرآباد علی محمد شاکر و کابینہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور تمام انتظامات سنبھال رہے ہیں، دکھ کے ان لمحات میں لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
( زین ترابی ایسٹ فرنٹ کے ممبر ، بچپن کے دوست ، تکفیریوں کے آنکھوں میں کانٹا اور کراچی کے نوجوانوں کی ہردلعزیز رہنما تھے ہر مشکل امتحان میں زین ترابی آگے نظر آتے تھے ، زین ترابی سمیت تمام دیگر شہید جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ خدا جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔)
التماس سورہ فاتحہ