27/09/2025
"مانسہرہ کی بیٹی نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ شنکیاری سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ بشرہ کھٹانہ گجر نے ورلڈ چیمپین کا اعزاز حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
"چندوال شنکیاری مانسہرہ کی باصلاحیت دختر، بشرہ کھٹانہ، محض 16 سے 17 برس کی عمر میں عالمی مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ چیمپین کے اعزاز کی حقدار ٹھہریں۔
ابتدائی تعلیم انہوں نے شنکیاری سے حاصل کی، اور گریجویشن کے لیے اسلام آباد منتقل ہوئیں۔ کھیلوں کی شوقین بشرہ کھٹانہ نے اپنے والدین، بہن بھائیوں اور عزیز و اقارب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی اور اپنے استاد مدثر کے سخت محنت سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔"
"انہوں نے ایران، افغانستان اور ترکی جیسے ملکوں کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔ انٹرنیشنل چیمپین کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے، اب وہ اس سال اکتوبر میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں بھی شریک ہوں گی۔میں گورنمنٹ اف پاکستان اور ان پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش کرتی ہوں جیسے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپانسرز اور پروموٹ کرتے ہیں ویسے ہی سپورٹس کی دنیا میں ہم جیسے خواتین کھلاڑیوں کو بھی سپوٹ کریں تاکہ اپنے ملک کا نام روشن کر سکے "
"میرا خواب ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کروں۔ کھیل نہ صرف صحت کے لیے بہترین ہیں بلکہ سیلف ڈیفنس میں بھی مدد دیتے ہیں۔ والدین اور بہن بھائیوں کی دعاؤں تعاون اور استاد کے محنت سے ان شاءاللہ یہ سفر کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا۔
"پاکستان کی یہ بیٹی بشرہ کھٹانہ اپنی محنت اور لگن کے ساتھ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ بشرہ کھٹانہ کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔"