Sky group

Sky group news/media/documentries pakistan and all over world we update you 24/7

10/08/2026

میری والدہ محترمہ بروز اتوار 9 اگست انتقال کرگئیں، تمام دوستوں بھائیوں سے دعائے مغفرت کی درخواست ۔ سیف اللہ علوی

نمرہ خان کا اپنی طلاق کی افواہوں پر ردعمل آگیا، حقیقت کیا ہے؟ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سوشل می...
04/08/2026

نمرہ خان کا اپنی طلاق کی افواہوں پر ردعمل آگیا، حقیقت کیا ہے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی طلاق کی افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہے اور خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اداکارہ نے جون 2026 میں پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور نکاح کی خوبصورت تصاویر و ویڈیوز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔
حالیہ دنوں نمرہ خان کی انسٹاگرام پروفائل سے شادی سے متعلق تصاویر غائب ہونے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں جذباتی وائس اوور کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا تھا کہ مشکل حالات میں انسان کو خود ہی اپنی طاقت بننا چاہیے کیونکہ آخرکار وہی اس کا سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیم...
04/08/2026

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 389 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 385 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 328 روپے 56 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز 331 روپے 95 پیسے رکھی تھی۔

فخر زمان آئندہ ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیاپاکستانی اوپنر فخر زمان نے اعلان کیا ہے کہ...
01/08/2026

فخر زمان آئندہ ورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے یا نہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور دوبارہ بھرپور انداز میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ 2027 آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری پر ہے۔

فخر زمان کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے جاری تربیتی کیمپ نے کھلاڑیوں کو اپنی کمزوریوں پر کام کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے کیونکہ میچوں کے دوران ایسی خامیوں پر توجہ دینا آسان نہیں ہوتا

انہوں نے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ میں کافی وقت باقی ہے اس لیے تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں۔

فخر زمان نے نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ صرف ایک یا دو اچھی پی ایس ایل اننگز کی بنیاد پر کسی کو بڑا کھلاڑی قرار نہیں دینا چاہیے کیونکہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلبہ وطن پہنچ گئے، 592 کارگو گاڑیاں بھی واپس آگئیںافغانستان میں پاک-افغان کشیدگی ک...
01/08/2026

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلبہ وطن پہنچ گئے، 592 کارگو گاڑیاں بھی واپس آگئیں

افغانستان میں پاک-افغان کشیدگی کے باعث پھنسے مزید 110 پاکستانی طلبہ طورخم بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے اور اس کے ساتھ ساتھ 592 پاکستانی کارگو گاڑیوں کو بھی پاکستان میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

بارڈر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی ایک ماہ پہلے 70 پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی ممکن بنائی گئی تھی، طلبہ اور کارگو گاڑیوں کی مرحلہ وار واپسی معروف صنعت کار اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ضلع خیبر کے صدر حاجی شیرین خان آفریدی کی کوششوں اور تعاون سے ممکن ہوئی اور دونوں ممالک کے سفارتی عملے اور بارڈر سیکیورٹی حکام نے بھی اس عمل میں اہم کردار ادا کیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر 2025 سے پاک-افغان کشیدگی کے باعث سینکڑوں پاکستانی طلبہ اور کارگو گاڑیاں افغانستان میں پھنسی ہوئی تھیں۔

اس موقع پر حاجی شیرین خان آفریدی نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی عملے اور بارڈر حکام کے باہمی تعاون سے طلبہ کی واپسی ممکن بنائی گئی، انہوں نے طورخم بارڈر پر وطن واپس آنے والے طلبہ کا استقبال بھی کیا، طلبہ اور کارگو گاڑیوں کی واپسی کے لیے اپنے کردار کی تصدیق کی۔

وطن واپس پہنچنے والے طلبہ نے پاکستانی حکام، سفارتی عملے اور حاجی شیرین خان آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

حاجی شیرین خان آفریدی کے مطابق افغانستان میں موجود مزید پاکستانی طلبہ اور کارگو گاڑیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

پنجاب کے 777 وکلا کے لائسنس معطلپنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے 777 وکلاء کے لائسنس معطل کردیے۔ایکسپ...
01/08/2026

پنجاب کے 777 وکلا کے لائسنس معطل
پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے 777 وکلاء کے لائسنس معطل کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا میں ہائیکورٹ کے احکامات پر 3400 وکلا کو بغیر ٹیسٹ کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق بار کونسل نے 2022 سے 2023 تک ان وکلا کو لاء گیٹ ٹیسٹ دینے کا حکم دیا تھا، جن میں سے متعدد وکلا نے ٹیسٹ پاس کرنے کا رزلٹ کارڈ جمع کروایا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق ان میں سے 7 سو 77 وکلاء نے تاحال لاء کا ٹیسٹ پاس نہیں کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لائسنس معطل ہونے والے وکلاء کا ریکارڈ تمام سیشن ججز اور بار کونسل کو بھجوایا جارہا ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمیکراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ...
01/08/2026

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی
کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت3 ہزار 202 روپے کم ہوکر 3لاکھ 65ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت37 ڈالر کم ہوکر 4043 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

عمران خان کی بیماری بارے بیرسٹر گوہر کا بڑا بیانپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان  ک...
01/08/2026

عمران خان کی بیماری بارے بیرسٹر گوہر کا بڑا بیان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور مرض کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربانی پی ٹی آئی کے زیرعلاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے صحت کے بارے بغیر تصدیق کوئی خبرنہ چلائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ متعلقہ لوگوں سے تصدیق کی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو بھی آگاہ کیاہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق بندہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

وفاقی حکومت نے پنشن میں سات فیصد اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاریاسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام سول پنشنرز، دفاعی تخمینوں س...
30/07/2026

وفاقی حکومت نے پنشن میں سات فیصد اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام سول پنشنرز، دفاعی تخمینوں سے پنشن حاصل کرنے والے سویلین افراد، ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کے پنشنرز کی بنیادی (بیس لائن) پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2026ء سے موٴثر ہوگا اور اس کا اطلاق ان تمام پنشنرز پر ہوگا جن کی بیس لائن پنشن کا تعین وزارتِ خزانہ کی یکم جنوری 2025، 7 جولائی 2025 اور 5 اگست 2025 کی متعلقہ ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ ان سرکاری ملازمین کو بھی حاصل ہوگا جو یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق یکم جولائی 2022 کو دیا گیا 15 فیصد پنشن اضافہ اور سات جولائی 2025 کو منظور کیا گیا سات فیصد اضافہ بھی یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بدستور قابلِ اطلاق رہے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق یہ اضافہ فیملی پنشن، پنشن کم گریجویٹی اسکیم 1954، لبرلائزڈ پنشن رولز 1977، سنٹرل سول سروسز (ایکسٹرا آرڈینری پنشن) رولز کے تحت منظور شدہ پنشن اور کمپیشنٹ الاوٴنس پر بھی قابلِ اطلاق ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی پنشن کی ادائیگی وفاقی حکومت اور کسی دوسرے حکومت کے درمیان قواعد کے مطابق مشترکہ بنیاد پر کی جا رہی ہو تو پنشن میں اضافے کی رقم بھی دونوں حکومتوں کے درمیان مقررہ تناسب سے تقسیم کی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اس آفس میمورنڈم کے تحت منظور کیا گیا 7 فیصد اضافہ پری ریٹائرمنٹ آرڈرلی الاوٴنس کے بدلے دی جانے والی اسپیشل ایڈیشنل پنشن اور ڈرائیور یا آرڈرلی کی مونیٹائزڈ ویلیو پر قابلِ اطلاق نہیں ہوگا۔

Address

Islamabad
Islamabad
4400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sky group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sky group:

Shortcuts

Share