
20/09/2025
فلم فیسٹیول Connecther خواتین و بچیوں کے مسائل پر مبنی فلموں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ دستاویزی، کہانی یا اینیمیشن فلمیں تعلیم، صحت، مساوات، ماحولیات، غربت، پناہ گزینوں، اور جنگ کے اثرات جیسے موضوعات پر ہونی چاہئیں۔ بہترین فلموں کو 2500 تا 5000 ڈالر انعام دیا جاتا ہے۔ اگر آپ 13 تا 25 سال کے نوجوان فلم میکر ہیں تو یکم اکتوبر تک اپنا کام جمع کروائیں۔