19/09/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون!
گوجرانوالہ راہوالی کینٹ 9 مئی مقدمات میں ناحق 5 سال قید کی سزا پانے والے 51 اسیران میں شامل نوجوان قاسم کھوکھر آج جیل میں انتقال کر گئے۔ یہ المیہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان مظلوم اسیران کو انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف ہونے والی ظالمانہ سزاؤں کی اپیل آج بھی جسٹس سید شہباز رضوی کی عدالت میں فیصلے کی منتظر ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔