nationaltimespk.com

nationaltimespk.com Pakistan Largest Online News website

28/07/2025
07/07/2025

Good News: Bangladeshi residents can now apply for UAE Golden Visa now :)

انڈین ریاست تلنگانا میں دواؤں کی فیکٹری میں دھماکے اور آگ سے 34 افراد ہلاک  nationaltimespk.com
01/07/2025

انڈین ریاست تلنگانا میں دواؤں کی فیکٹری میں دھماکے اور آگ سے 34 افراد ہلاک
nationaltimespk.com

پاکستان کے سابقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کو دو روز گزرنے کے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں۔...
01/07/2025

پاکستان کے سابقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کو دو روز گزرنے کے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں۔ پیر کے روز کرفیو کے بعد سڑکیں ویران تھیں اور حملے کی زد میں آنے والے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

28 جون کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ عرصے کے بڑے حملوں میں سے ایک ہوا تھا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنیچر کے روز سکیورٹی فورسز کے قافلے سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی جس میں 13 اہلکار ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں 14 شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی۔

پاکستان نے اس حملے کا الزام ’انڈین سپانرڈ‘ شدت پسندوں پر عائد کیا جبکہ انڈین وزارت خارجہ نے اس الزام کی تردید کی تھی

🕌 1. محرم کا چاند نظر آ گیا – عاشورہ 6 جولائی کو ہوگامرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں آج محرم کا چا...
26/06/2025

🕌 1. محرم کا چاند نظر آ گیا – عاشورہ 6 جولائی کو ہوگا

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں آج محرم کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم جمعہ 28 جون کو اور عاشورہ بروز ہفتہ 6 جولائی کو ہوگا

18/06/2025

سنیوں کےبارے ایران کو اپنی پالیسی پر نظرثانی
کرنی چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!

تحریر ۔۔۔۔۔ عزیزاللہ پکتوی
( صدر اسلامک رائٹرزفورم پاکستان )

مانتےہیں ہمارا آرمی چیف امریکہ کےدورے پر ہیں مانتےہیں پاکستان نےایران سے متصل بارڈر بند کردئےہیں
مانتےہیں بظاہر پاکستان سے کسی جنگی جہاز نے اسرائیل کی طرف اڑان نہیں لی ہے مگر یہ تو مان لو کہ آج فرانس اور انڈیا کی حکومتیں اور ان میڈیا بڑی تکلف میں چیخ رہی ہے کہ اسرائیل پر ہدف در ہدف گرنے والےمزائیل پر Made in Pakistan نہیں لکھاہے مگر اسرائیل پر داغے جانے والے ایران کے مزائیل ویسےبےسود بن کر نہیں گررہےجس طرح پھیچلے سال کچھ مزائیل اسرائیل پر داغےگئےگئےتھے جو سحرا میں ریت میں ایسے گررہےتھےگویا ریت میں گاجر مولی پھینکاجارہاہو
اب کی بار ہر مزائیل ہدف پر لگ رہےہیں
اسرائیل کےابتدائی حملے سے ایران کا سسٹم ایسا جام ہوا جس طرح ہمارے ہاں بجلی چلی جاتی ہے اور مستری لوگ ہاتھ دھو کر چائےمنگوالینےبیٹھ جاتےہیں مگر موبائیل کی Hotspot کی طرح ایران کا پورا جام شدہ سسٹم پاکستان کے ،، دم چو ،، سے اس تیزی کے ساتھ چل پڑا گویا 11 ہزار کی لائن لگ گئ
اج اسرائیل پر داغاجانےوالا ہر ایرانی مزائیل ہدف پر لگ رہاہے اور مزید لگیں گےاسی لئےتو ایران کےپارلمینٹ میں پاکستان کانام بڑے احترام کے ساتھ لیاجارہاہے اور ایران کے روحانی ہیشوا خامنائی صاحب کہتےہیں کہ ہم
،، پاکستان کا زندگی بھر احسان مند رہیں گے،،
اور اج ایران کے بڑے شہروں میں اگر ایرانی قوم اپنی کامیابی کے جشن کےلئےنکلتےہیں تو اپنے قومی پرچم کے ساتھ پاکستان کا ،، سبز ہلالی ،، پرچم اٹھاکر لہراتےنظر ائیں گے اور پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعرے سنائی دیگی یہی تو ہے ایک ہمسایہ اورمسلم ہونےکے ناطےحق ادائیگی مگر ایران کو بھی اس احسان کی حق ادائیگی کا فوری ردعمل دکھاناچاہئے
ایران کو علم ہوناچاہئےکہ ،، انڈیا ،، استین کا سانپ ہےاور اسلام دشمن
انڈین لوگوں نے ایران کے قریب جاکر ان کےصفوں میں جگہ بناکر موساد کےلئے سب سے بڑا کردار ادا کیا
پاکستان مخالف عناصر کو سپورٹ دیا اور ایران کی سرزمین غیر دانستہ طور پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی بھرکوشش کی
اسرائیل کےادارہ ،، موساد ،، کےلئے ایران ہی میں اگر غدار چند ایرانی کام ائےہیں تو ان میں سب سے بڑی تعداد ہندوستان کے ،، را ،، کےایجنٹوں کی ہے جنہوں نے نہ صرف ایران میں گھونسلےبناکر پاکستان کےاندر تخریبی سرگرمیوں کوفروغ دیا بلکہ ایران کی حساس فوجی معاملات کی جاسوسی اسرائیل کےلئے کرتے رہے
ایران کو سمجھناچاہئےکہ پالیسی معتدل بنانی چاہئے
ایران کےاندر جس سوچ نے مختلف اسلامی ممالک کے اندر شیعیت پھیلانے کےخون خوار منصوبے بنائے اور ایرانی حکومت کا رجحان اس طرف موڑنےکی کوشش کی دراصل اس سوچ کےپسے پردہ عناصر ہی دراصل ایران کےوہ بدخوا طبقہ ہے جس نے گزشتہ تیس سالوں میں اسلامی دنیا میں ایران کےخلاف ایک خطرناک سوچ کو پروان چڑھایا اور سنی مسلمانوں کےخلاف زہر اگلتے رہے
2009 میں ایران تہران میں Muslim Youth Awaking Conference منعقد ہوئی تھی پاکستان سے جانے والے نامور صحافیوں کےگروپ میں بندہ ناچیز بھی بہ حیثیت صحافی شامل تھا کانفرنس میں سترممالک سے ائےہوئےمذہبی لوگ صحافی اورنامور تعلیمی اداروں کےایک ہزار سے زائد مندوبین نےشرکت کی اس وقت کےصدر احمدنژاد بھی اس کانفرنس میں شریک ہوئے اس کانفرنس میں مقررین کےبیانات سن کر اور پھر مندوبین کو خامنائی کی رہائشگاہ پر منعقدہ سیمینار میں اس کی تقریر نے مجھے بےحد مایوس کیا خلاصہ پاکستان سمیت اہل سنی ممالک کےاندر انقلابات لانےپر مبنی رتھا اور اس سوچ کو پروان چڑھانےکی ترغیب شامل تھی میں نے واپسی پر اخبارات کو جاری کردہ اپنے مضمون میں ان کانفرنسوں کا خلاصہ لکھا اور لکھاکہ ایران تفریق کی راہ پر چل ہڑا ہے اسلامی دنیا میں قیادت کالائق ایٹمی پاکستان ہے
ہم چاہتےہیں کہ سنی اپنے دائرے میں رہے اور شعیہ اپنے دائرے میں ان میں ہر ایک کوشش کرےکہ وہ بہتر سے بہتر اور مکمل مسلمان بنے
لہزا ایران کی حکومت کو چاہئے کہ وہ خاص کر اہل سنیوں کےبارے اپنی متعصبانہ سوچ ختم کرکے اپنامذہبی دائرہ اپنےبارڈر تک پھیلائے رکھے اور ایران کےاندر اہل سنیوں کےلئے ان کےمساجد مدارس کھولنےکےاحامات جاری کریں سرکاری سطح پر عوامی صفوں میں سنیوں کےلئے تعصب کا رویہ ختم کرنےکی پالیسی پر کام کرے اور ایران کےپارلمینٹ میں سنیوں کی نمائندگی کابندوبست کرے
جس طرح ایران کےرویہ کےبرخلاف اہلیان پاکستان اج ایران کےشانہ بشانہ کھڑےہیں پاکستان کےوزیرخارجہ خواجہ محمد اصف کا ایران کےحق میں دوٹول الفاظ پر مشتمل بیان کے بعد پاکستان کے سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت جمعیتہ علمااسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب نےگزشتہ دنوں حیدراباد میں منعقدہ میڈیا سیمینار میں واضع طور اعلان کیاکہ ہم اس موقع پر ایران کےشانہ بشانہ کھڑےہیں بلکہ جماعت کےمرکزی جنرل سکریٹری مولانا عبدالغفقرحیدری صاحب نےتو یہاں تک کہہ دیاکہ ضرورت پڑی تو زمینی جنگ میں جمعیتہ علمااسلام اپنی انصارالالسلام کےہزاروں رضاکاروں ایران کی دفاع کےلئے ایران بھیجیں گے
اس طرح ہماری حکومت کاکیاکردار ہے اس حوالہ سے حساس پہلوں سے پردہ اٹھانامناسب نہیں مگر خود ایران کی حکومت اور عوام کو ساری صورتحال کا بخوبی علم ہے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے
اسی طرح افغانستان میں قائم اسلامی حکومت نے ایک طرف ایرانی مھاجرین کےلئے اپنے بارڈرکھول دئے ہیں تو دوسری جانب اج افغان حکومت اور افغان عوام بھرپور طریقے سے اور اخوت کےجزبےسے ایرانی مھاجرین کی مددکررہےہیں بلکہ افغان حکومت نےایران کی بھرپور حمایت کااعلان کیاہے افغان وزیر خارجہ امیرخان متقی صاحب نےتو یہاں تک کہہ دیاہےکہ اگر امریکہ اس جنگ میں الجھ گئ تو افغان حکومت کھل کر ایران کی دفاع کےلئے میدان میں نکلےگی
یہ ساری صورتحال ایسےحالات میں ایران کےلئےخوش ائیند ہےکہ ایران اس وقت حالت جنگ میں ہے اور اس کےہمسایہ ممالک ایران کی دفاع کا عہد کررہےہیں دوسری جانب اسی ایران نےچھ ماہ قبل ملک کے اندر چالیس سالوں سے مقیم افغان مھاجرین کو ملک بدرکرنےکےلئے جس اذیت ناک پالیسی پر عمل کیا جس کےنتیجےمیں افغانی لوگ ایران کےاندر بنائی گئی جائیدادیں جمع پونجی چھوڑ کر اور جان بچاکر ایران سے بےسروسامانی کی حالت میں نکل گئے
بے شمار لوگ جو پکڑےگئےتھے ان کو ماراپیٹاگیا درجنوں لوگ اس دوران مرگئے مگر چھ ماہ بعد وہی ایرانی سینکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں ملک چھوڑ کر افغانستان ہجرت کررہےہیں جہاں افغانی سنی مسلمان ان ایرانی مھاجرین کےلئےبڑے مخلصانہ طور ویلکم کہہ رہےہیں اور ان کی ہر ممکن مددکررہی ہے کسی افغانی نے ان سے اس دوران گلہ شکوہ نہیں کیاکہ کل تم لوگوں نے ہمارے ساتھ کیارویہ رکھاتھا ہمیں کن کن ناموں سے پکارتے تھےاور ہمیں کس ظالمانہ طور اپنےملک سے نکال دیاگیا
اس بناپر ایران کی مذہبی طبقے کو خاص کر تعصب کے دائرے سے نکلناہوگا اور یاعلی مدد کی بجائے یا اللہ مدد کہہ کر امت مسلمہ کےصفوں میں اخلاص کے ساتھ گھل مل کر شامل ہوناچاہئے بےشک اپنے مذہبی معاملات نبھائے مگر انہیں اپنا مذہب مسلط کرنے کی پالیسی ترک کرینی چاہئے پاکستان کے بعض شہروں قصبوں میں جہاں جہاں نارمل قسم کےبے بس لوگوں کو شعیہ بنانےکی جو تبلیغ چلائی گئی نادار لوگوں کو پیسے دےکر شعیہ بنایاگیا کیاخیال ہےکہ وہ سالہاسال شعیہ رہتےہیں نہیں قطعا نہیں یہ سب وہ لوگ ہیں جب نام کے مسلمان تھے تو بھی نماز روزہ حج زکوات جہاد سے دور اور محروم تھے اور پانچ وقت کی نماز تو درکنارسال میں انے والے دو عیدوں کی نماز پڑھنے سے بھی عاجز تھےاج بھی ان وہی مزاج ہے فرق اتنا ہوا ہےکہ گھر پر ،، علم،، لگایااور محرم کے دنوں میں امام بارگاہ میں اپنے آپ سےلڑتےہیں باقی ان کی زندگی میں زرہ بھی دین نہیں اس کچرے کو اپنےکھاتے میں لینےکےلئے ایران کی حکومت نےکتنا سرمایہ پاکستان کےاندر لگایا اور ہمارے اسٹیٹ پالیسی کےخلاف کس قدر غیر قانونی عمل سےگزرے ہوں گے
چند سال قبل میں ضلع جھل مگسی میں ایک شخص سےملا معلوم ہوا کہ وہ اہل تشیع ہےمیں پوچھا کب شعیہ بن گئےہو بتایا اٹھارہ سال ہوگئےہیں میں نے پوچھا نماز پڑھتےہو جواب دیا جب سنی تھاتو جمعہ والے دن پڑھاکرتاتھا
آج وہی مشینی شعیہ کہاں چھپےہوئے اور خاموش بھیٹےہیں آج تو ایران کے ساتھ کھڑے رہنےکا وقت ہے ان پر جو سرمایہ خرچ کیاگیاہے اس کےکیانتائج نکلے
اس وجہ سے تو ہم ایران کی اس پالیسی کو ناقص پالیسی سمجھتےہیں
ایران کی طرف سےتعصب پر مبنی پالیسی خوا وہ پاکستان کےاندر ہو یا افغانستان اور دیگر ممالک کےاندر اسے ترک کرنی چاہئے آج ایران کے ساتھ اگر کھڑےہیں تو وہ سنی اسٹیٹ ہیں اور سنی عوام اور وہ بھی ایمانی جزبات کےتحت کھڑے نظر آئیں گے
آج پاکستان اور افغانستان کے اندر رہنے والے اہل تشیع خاموش تماشائی بنےہوئےہیں مگر اہل سنیوں کی مساجد میں ہو یا مدارس یا سوشل میڈیا پر ایران کےشانہ بشانہ کھڑے نظر ارہےہیں اور ایران کی فتح کےلئے دعاگو ہیں
خدانخواستہ ایران پر اسرائیل یا امریکہ گھس کر حملےکریں گے یا دو بہ دو جنگ کامرحلہ ائےگا تو سنی عوام ایران کے شانہ بشانہ نظر آئیں گے مگر وہ اہل تشیع نہیں جن کو یاعلی یا حسین سکھایاگیا اس کے علاوہ ان میں وہ ایمانی جزبہ نہیں جو ہوناچاہئےتھا
ہماری حکومت کاجنگ کے دوران جو ہمدردی اور مدد آج ایران کو پہنچ رہی ہے وہ ایران کی حکومت سےپوشیدہ نہیں
اس بناپر ضرورت اس امر کی ہےکہ ایران پہلے پہر ایران سے ہندوستان کےباشندگان کو نکال باہر کریں ان کی تمام سرگرمیوں کو معطل کردیں وہ ایران کی سرزمین سے کن کےخلاف کیاکیا اقدامات اٹھارہے تھے اور خود ایران کےخلاف کن دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھےاس کا جائزہ لینےکی ضرورت ہے
عراق میں قائم صدام حسین کی حکومت گرانےمیں خود ایران امریکہ کا ساتھ رہا آج اسی امریکہ کا ایران کےبارے کیا رویہ ہے اور اسی عراق کا ایران کےلئے کتنی ہمدردیاں ہیں اس لئے ایران اپنی پالیسی اور رویہ پر نظرثانی کرے

مصباح یونٹ مینیجمنٹ یو اے ای نے پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کیا  ا عید الاضحی کی خوشیاں مل کر منانے کے لئے ابوظہبی کنتری ک...
15/06/2025

مصباح یونٹ مینیجمنٹ یو اے ای نے پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کیا ا عید الاضحی کی خوشیاں مل کر منانے کے لئے
ابوظہبی کنتری کلب میں منعقدہ عید گالا ڈنر کے نام سے ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا گیا۔۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
پروگرام کا اغاز متحدہ عرب کے قومی ترانے اور امارات کے لئے لکھے گئے اردو کے ترانے کے ساتھ کیا گیا
رنگا رنگ کی تقریب میں عید کی مناسبت سے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اور بڑوں نے بھی مختلف سوالوں کے جواب دے کر انعامات جیتے
شام کو پر کیف بنانے کے لئے مقامی سنگرز نے پاکستان کے ملی نغموں سمیت کئی خوبصورت گانوں سے سامعین کے دل جیت لئے
مصابح ایونٹ مینیجمنٹ کے سی ای او مصباح شہاب نے اخر میں سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ائندہ بھی کمیونٹی کو ایسے خوبصورت پروگراموں کے ساتھ اکٹھا کرنے کا عزم کیا

🇮🇷⚔️🇮🇱 ایران کا اسرائیل پر حملہ - مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہتازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ایران نے اسرائیل پر براہِ ر...
13/06/2025

🇮🇷⚔️🇮🇱 ایران کا اسرائیل پر حملہ - مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ایران نے اسرائیل پر براہِ راست حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق حملے میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے جوابی کارروائی کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے فوری تحمل اور سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کے ساتھ جُڑے رہیں۔

#ایران #اسرائیل #جنگ ٰ @

حاجی صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:" کیا حال ہے حاجی صاحب... آپ نظر نہی...
13/06/2025

حاجی صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:
" کیا حال ہے حاجی صاحب... آپ نظر نہیں آتے آج کل؟ "
حاجی صاحب نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی. وہ بندہ کہنے لگا:
" حاجی صاحب... میں آپ کی سائیکل لے کے جا رہا ہوں"
‏وہ سائیکل مالشی کی تھی. کافی دیر ہو گئی تو مالشی کہنے لگا:
" حاجی صاحب... آپ کا دوست آیا نہیں ابھی تک واپس میری سائیکل لے کر؟ "
حاجی صاحب بولے :
" وہ میرا دوست نہیں تھا"
مالشی بولا:
" مگر وہ تو آپ سے باتیں کر رہا تھا"
حاجی صاحب بولے:
‏" میں تو اس کو جانتا ہی نہیں ہوں.
میں تو سمجھا تھا کہ وہ تمہارا دوست ہے"
مالشی بولا:
" حاجی صاحب... میں غریب آدمی ہوں. میں تو لٹ گیا"
حاجی حاحب بولے:
" اچھا تو رو مت. میں تجھے نئی سائیکل لے دیتا ہوں. تم سائیکل والی دوکان پر جا کے پسند کر لو
‏مالشی نے ایک سائیکل پسند کی
اور چکر لگا کے دیکھا. واپسی پر آکر کہنے لگا کہ حاجی صاب یہ سائیکل زرا ٹیڑھی چل رہی ہے
حاجی نے کہا:
"جا یار نئی سائیکل ہے. یہ ٹھیک ہے. دکھاو میں چیک کرتا ہوں"
حاجی صاحب سائیکل پر چکر لگانے گئے اور واپس آئے ہی نہیں.
‏مالشی کو اس سائیکل کے پیسے بھی دینے پڑ گئے 🤔
آج ایسا ہی حال پاکستان کی عوام کے ساتھ ہو رہا ہے. ہر آنے والا حکمران حاجی ہے اور عوام مالشی پالشی

مشکل وقت میں اپنے وطن،، فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل حب الوطنی ہے... پاکستان صرف ایک نام نہیں،، ہمارا فخ...
07/05/2025

مشکل وقت میں اپنے وطن،، فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل حب الوطنی ہے... پاکستان صرف ایک نام نہیں،، ہمارا فخر ہماری شناخت اور پہچان ہے... جب وطن پکارے،، تو ہر محب وطن کا فرض ہے کہ وہ دل و جان سے اس کا ساتھ دے... پاکستان کے دشمن ہمارے دشمن اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے...❣️🇵🇰

🇵🇰 پاک فوج زندہ باد 🇵🇰

01/05/2025

Address

H13
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when nationaltimespk.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share