
02/10/2025
مشتاق صاحب کی طرف سے رات تین بجے کے قریب یہ آخری پیغام ہمیں موصول ہوا جس کے بعد سے ہمارا رابطہ منقطع ہے۔
اگرچہ وہ دو سال سے قوم سے اپیل کر رہے تھے کہ غ ز ہ میں انسانیت سوز قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنی حکومت پر دباؤ کا ہمارے پاس صرف ایک راستہ ہے کہ نکلیں اور مسلسل نکلیں اور بڑی تعداد میں نکلیں۔ آج جبکہ وہ خود اسی وحشی اس۔ رایل کی دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں تو قوم سے امید ہے کہ اب تو وہ ضرور نکلے گی۔
مشتاق احمد خان کے لیے نہیں بلکہ غ ز ہ میں جاری بدترین نسل کشی اور اس حوالے سے اپنی حکومت کی سنگین بے حسی کے خلاف سراپا احتجاج بن کر
مشتاق احمد خان نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں بھی واضح طور پر پاک فلسطین فورم کی کال پر نکلنے کی اپیل کی تھی لہذا پاک فلسطین فورم آج ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کال دے چکی ہے۔
دن تین بجے
اسلام آباد ، لاہور، فیصل آباد ، ملتان، کراچی
(ایڈمن)
Mushtaq Ahmad Khan