Daily Sada-E-Shabbir

Daily Sada-E-Shabbir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Sada-E-Shabbir, TV Channel, Islamabad.

آن لائن صدائے شبیر21 مئی 2023
21/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
21 مئی 2023

آن لائن صدائے شبیر08 مئی 2023اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چی...
08/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
08 مئی 2023

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی۔

کمیٹی کاپہلا اجلاس کل ہوگا اور اس حوالے سے اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔

آن لائن صدائے شبیر08 مئی 2023اسلام آباد: امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی رواں ماہ کے آخ...
08/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
08 مئی 2023

اسلام آباد: امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی رواں ماہ کے آخر میں امریکی جیل میں ملاقات کریں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو امریکا کا ویزا مل گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ فوزیہ صدیقی کی عافیہ صدیقی سے 29 سے31 مئی تک امریکی جیل میں ملاقات ہوگی، فوزیہ صدیقی کے ساتھ امریکی وکیل کلائیو اسمتھ بھی عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔

آن لائن صدائے شبیر08 مئی 2023پاکستان اور  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیرکا شکار ہے ج...
08/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
08 مئی 2023

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیرکا شکار ہے جس کے باعث بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے17 مئی تک اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

سعودیہ اور امارات سے فنڈنگ کے بعد بھی پاکستان کو آئی ایم ایف سے معاہدے میں مشکلات

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے پر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ بھی نہیں ہوگی اور آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پربجٹ سازی کا عمل متاثرہونےکا بھی خدشہ ہے۔

آن لائن صدائے شبیر08 مئی 2023کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کل 246 میں سے 240 نشستوں کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے...
08/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
08 مئی 2023

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کل 246 میں سے 240 نشستوں کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

کراچی میں پیپلز پارٹی نے 98، جماعت اسلامی نے87 اور تحریک انصاف نے43 سیٹں جیتی ہیں جب کہ (ن) لیگ 7، جے یوآئی (ف) 3 ،تحریک لبیک اور آزادامیدوار نے ایک ایک سیٹ ہیں۔

اس کے علاوہ 6 یونین کمیٹیز کی نشستوں پر نتائج کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 یوسیز میں سے 7 پر پی پی اور 4 پر جماعت اسلامی کامیاب.

آن لائن صدائے شبیر05 مئی 2023کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: وزیر...
05/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
05 مئی 2023

کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ سے آن کیمرا ہاتھ ملانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں: بلاول بھٹو زرداری۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیر سے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اجلاس کے موقع پر مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی، ایک کے سوا تمام وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 5 اگست 2019 کوبھارت نے غیر قانونی اقدامات کیے، 2019 کے اقدامات سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام نے دونوں ممالک کے حالات کو تبدیل کردیا۔

آن لائن صدائے شبیر05 مئی 2023بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ جوڑ کر ’سلام‘ سے متعلق بلاول نے کیا جواب دیا؟بھارتی وزیر خارجہ سب...
05/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
05 مئی 2023

بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ جوڑ کر ’سلام‘ سے متعلق بلاول نے کیا جواب دیا؟

بھارتی وزیر خارجہ سب سے ایک ہی طریقے سے ملے ہیں، اگر ایسا ہے تو ہمارا شکایت کرنا بنتا نہیں ہے: بلاول بھٹو زرداری۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی ہم منصب کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا اور جے شنکر نے دونوں ہاتھ جوڑ کر ’نمستے’ کیا جس کا جواب وزیر خارجہ نے بھی اسی انداز میں دیا۔

بلاول کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت، بھارتی وزیر خارجہ نے خیر مقدم کیا

گوا میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کی اور کئی سوالات کے جواب دیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے آن کیمرا ہاتھ ملانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، یہ بھارتی وزیر سے ہی پوچھا جائے۔

آن لائن صدائے شبیر05 مئی 2023بیک وقت الیکشن کا کیس: اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معاملہ سیاسی عمل پر چھوڑا جائے، چیف جسٹسہم ...
05/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
05 مئی 2023

بیک وقت الیکشن کا کیس: اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معاملہ سیاسی عمل پر چھوڑا جائے، چیف جسٹس

ہم اس معاملے میں صرف سہولت کاری کرنا چاہتے ہیں، ایک ہی روز انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہونا چاہیے: جسٹس عمر عطا بندیال

آن لائن صدائے شبیر05 مئی 2023چین کے وزیر خارجہ چن گانگ سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔چین کے وزیرخارجہ ...
05/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
05 مئی 2023

چین کے وزیر خارجہ چن گانگ سہہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

چین کے وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چن گانگ اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی دورہ پاکستان کے دوران 6 مئی کو پانچویں چین، پاکستان اور افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گانگ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے، دونوں فریق اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کریں گے۔

آن لائن صدائے شبیر04 مئی 2023سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، 14مئی کو انتخابات کرانے کا حکم برقرار ہے: س...
04/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
04 مئی 2023

سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، 14مئی کو انتخابات کرانے کا حکم برقرار ہے: سپریم کورٹ

سیاسی جماعتوں کی جانب سےمذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے: سپریم کورٹ نے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا

آن لائن صدائے شبیر04 مئی 2023 سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکا کیس سماعت کے لیے کل ساڑھے 11 بجے مقرر...
04/05/2023

آن لائن صدائے شبیر
04 مئی 2023

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکا کیس سماعت کے لیے کل ساڑھے 11 بجے مقرر ہوگیا۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sada-E-Shabbir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category