Azad Pakistan

Azad Pakistan Discover Azad Pakistan News Page-Your swift gateway to the latest updates, politics, and culture.

24/07/2024
24/07/2024

لاہور: پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں باہر سے لوگ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ ہوگا، آصف زرداری اور نواز شریف تاریخ کی غلط سائیڈ پر ہیں ان کا ساتھ دینے والا سیاست میں نظریں نہیں ملا سکے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے اور اب حکومت نے مزید عدم استحکام کا سوچ لیا ہے، عوام بجلی کے بل نہیں دے پا رہے، یہ ابھی شروعات ہے عوام کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جو باہر بیٹھ کر لڑانا چاہتے ہیں ان سے سب کو دور رہنا چاہیے، ڈیجیٹل دہشت گردی پی ٹی آئی نہیں باہر سے لوگ کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، ملک میں دہشتگرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔


24/07/2024

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور لائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال اور امن وامان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملے زیر بحث آنے کا امکان ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی، سابق صدر عارف علوی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں مخصوص نشستوں پرعدالتی فیصلہ بھی زیرغور آئےگا اور کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

کابینہ نجکاری بورڈاراکین کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان اورڈنمارک میں تعاون سےمتعلق مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی گی۔

اجلاس میں دوست ممالک کےسرمایہ کاروں کے ویزہ فری معاہدے سمیت ایس ای سی پی ایکٹ کےتحت خصوصی عدالتوں کےقیام کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرچکےہیں ۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس دوبارہ مجھ پر حملہ آور ہوئی، مجھے پتہ لگ گیا تھا کہ یہ مجھے گرفتار کریں گے۔



24/07/2024

کراچی : گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کی نازیبا ویڈیواسکینڈل کے مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتارکرلیا گیا، کاشف شاہ نے سی سی ٹ...
03/04/2024

کراچی : گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کی نازیبا ویڈیواسکینڈل کے مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتارکرلیا گیا، کاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کرویڈیو وائرل کی تھی۔
#آزادپاکستان

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے نازیبا وڈیو اسکینڈل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، چار ماہ بعد مفرور ملزم کاشف شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم عرفان میمن کے برادر نسبتی ہے، کاشف شاہ نے سی سی ٹی وی مکینک کے ساتھ مل کر ویڈیو وائرل کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عرفان نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ کاشف نے وڈیو وائرل کروائی تھی۔

تفتیشی پولیس نے کہا کہ کاشف شاہ کا نام کیس میں شامل کیا گیا تھا تاہم ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گیا تھا ، جسے ملیر سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ چار ماہ قبل ایک اسکول میں مختلف خواتین سے درجنوں نازیبا وڈیو سامنے آئی تھی، اسکول پرنسپل عرفان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نازیبا حرکات کرتے تھے۔

جس کے بعد تھانہ اسٹیل ٹاوٴن میں ملزم عرفان میمن پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مرکزی ملزم عرفان میمن کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

14/02/2024

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریگ نے کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد پرامن ہوا تاہم رات کو نتائج روک کر دھاندلی کی گئی، یہ معاملہ صرف ہار جیت کا نہیں بلکہ ووٹ کے تقدس کا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ نگراں حکومت دھاندلی کے مسئلے پر چیف جسٹس کے ذریعے عدالتی کمیشن تشکیل دے، بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے اس لیے جماعت اسلامی دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنادے گی۔


10/02/2024

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قوم کے نام پیغام میں عام انتخابات 2024ء کے کامیاب انعقاد پر پوری پاکستانی قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں۔


09/02/2024

علی گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن کو ہرا دیا۔


09/02/2024

صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


09/02/2024

سابق وزیراعظم نوازشریف مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے ہار گئے۔۔


07/02/2024

ملک کے بیشتر شہروں سے شکایات موصول ہونا شروع، الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک پولنگ اسٹیشنس پر پولنگ کا سامان مہیا نہیں کیا گیا
جبکہ عملہ موجود۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بیشتر پولنگ اسٹیشن اب تک پولنگ کے سامان سے محروم الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث پولنگ کا سامان بر وقت نہ پہنچ سکا ، ہزاروں کی تعداد میں عملے کو بلا کر خوار کرایا جارہا ہے۔




06/02/2024

میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملہ یا ڈرامہ، ڈراٸیور نے سچ بتا دیا!؟

گذشتہ رات میرپورخاص پی ایس 47 کے نامزد امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ پر قاتلانہ حملے کی خبر الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگتی ہے جس سے بظاہر تو لوگوں کو ہمدردی پیدا ہو ہوتی ہے، مذمتی بیان اور دعاٸوں کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

حملے کے بعد سید ذوالفقار علی شاہ کو فوری سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا جاتا ہے جبکہ وہاں سے پھر حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی.

حملے کے بعد بھی ساٸین اپنے فل ہوش و ہواس میں اپنی پسند کی ایمبولینس اور ہسپتال کا تعین کرتے دکھاٸے دیٸے۔

ذوالفقار علی شاہ کے ڈراٸیور کے مطابق حملہ آوار دکھاٸی نہیں دیٸے اور گولیوں کا بھی اس وقت تک پتا نہیں چلا جب تک ڈراٸیور نے میڈیا کو رپورٹ دیتے وقت گاڈی پر لگے فاٸر گن کر بتاٸے کے حملہ آوروں نے 4 گولیاں چلاٸی جس میں سے ایک گولی سید ذوالفقار علی شاہ کو کندھے میں لگی۔

سارے معاملے کے بعد شواہد کٹھے کرنا شروع کر دیٸے گٸے۔

گاڈی کی فرانزک اور ڈراٸیور کے بیان کے بعد فرانزک رپورٹ میں ثابت ہوا کہ سید ذوالفقار علی شاہ پر کوٸی قاتلانہ حملہ نہیں ہوا بلکہ یہ سارا ڈرامہ الیکشن سے بھاگنے کے لیٸے رچایا گیا۔

ذوالفقار علی شاہ کے ڈراٸیور کے مطابق سید ذوالفقار علی شاہ کو کندھے میں گولی لگی جوکہ (آر پار) ہو گٸی، جبکہ بظاہر سید ذوالفقار علی شاہ کو ڈراٸیور کے برابر والی سیٹ پر ساٸیڈ سے نشانہ بنایا گیا۔

اب سوچنے اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ساٸیڈ سے گولی لگتی تو سید ذوالفقار علی شاہ کو گولی گردن کے حصے میں ہی پھس جاتی، اگرچہ گولی سامنے کے شیشے مطلب فرنٹ سے لگتی تو کندھا چیر کر (آر پار) ہوتی اور اسکے کندھے کے پچھلے حصے سے خون بھی آتا جوکہ ایک قطرہ تک نہیں آیا۔

ڈراٸیور کے بیان نے سید ذوالفقار علی شاہ کے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے پر پانی پھیر دیا اور سارے ثبوت شواہد کے ساتھ بتا دیٸے کہ یہ حملہ نہیں ایک ڈرامہ تھا الیکشن سے بھاگنے اور عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کا۔







Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share