MY News

MY News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MY News, Media/News Company, Islamabad.

Like/Share/Tage /comment/ Our Admins Work Hard For you Guy's
Support Us By Liking Every Post Share & Tag In Comments Follow Us As Much As You Can Thanks
Regarding MY News Team

20/08/2025

سابق جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ پروین عطاء ملک ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ

20/08/2025

سابق جنرل سیکرٹری بار احمد پور شرقیہ پروین عطاء ملک ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملہ

ڈی ایس پی سرکل علی پور چوہدری اظہر اقبال سے  سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف محمد اکمل شیخ ،  شیخ سلمان ایڈوکیٹ...
20/08/2025

ڈی ایس پی سرکل علی پور چوہدری اظہر اقبال سے سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف محمد اکمل شیخ ، شیخ سلمان ایڈوکیٹ اور سید احسن بخاری کی ملاقات
(پرانی یادیں تازہ)

سب انسپکٹر محمد ثاقب اجمل کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پر دلی مبارکباد۔ڈی آئی جی / آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے انہ...
20/08/2025

سب انسپکٹر محمد ثاقب اجمل کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پر دلی مبارکباد۔
ڈی آئی جی / آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے انہیں ترقی کے بیج لگائے۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی / ڈی ایس پی محمد یونس بھی موجود تھے۔
آر پی او رائے بابر سعید نے کہا کہ:
“یہ ترقی ثاقب اجمل کی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ محکمہ پولیس کی خدمت کرتے رہیں گے۔”
مائی نیوز کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
Punjab Police Pakistan Bahawalnagar Police RYK Police Bahawalpur Police The Islamia University of Bahawalpur Pakistan

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملتانآئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ناصرکی ملتان آمد اور مصروفیاتشائستگی، دیانتداری اور پیشہ...
19/08/2025

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ملتان

آئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ناصرکی ملتان آمد اور مصروفیات

شائستگی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنی ڈیوٹی کا محوربنائیں – آئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ناصرکی فیلڈ افسران کو ہدایت

بلا امتیاز قانون کا نفاذاور روڈ یوزرز سے شائستگی پر ہر صورت عمل کیا جائے- آئی جی موٹروے پولیس

تفصیل:-

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل بی۔ اے۔ ناصر نے موٹروے سینٹرل- 2 زون کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے زونل آفس ملتان میں ایک پودا بھی لگایا، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے موٹروے پولیس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بعد ازاں ، آئی جی موٹروے پولیس نے ایک اجلاس عام منعقد کیا، جس میں تمام رینکس کے فیلڈ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس عام میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سینٹرل ریجن سعد اختر بھروانہ اور ڈی آئی جی موٹروے سینٹرل-2 زون دار علی خان خٹک بھی شریک تھے، ۔ آئی جی موٹروے پولیس نے اپنے خطاب میں افسران کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں موٹر وے پولیس کی بنیادی اقدار یعنی شائستگی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپنی ڈیوٹی کا محور بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارا مشن موٹروے اور ہائی ویز پر حفاظت کو فروغ دینا، بلا امتیاز قانون کا نفاذاور روڈ یوزرز شائستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی خدمات کے معیار کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ اسے مزید بلندی تک لے جائیں تاکہ عوام کے لیے ایک مثالی سروس پیش کی جا سکے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے افسران کو یقین دلایا کہ وہ ان کے غیر معمولی فرائض کی انجام دہی میں ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں اور ان کی محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ ہمارے ادارے کے وقار اور عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس نے نئے بھرتی ہونے والے جونیئر پٹرول افسران کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ملک کے ایک عظیم اور معزز ادارے کا حصہ بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ انہوں نے نئے افسران سے کہا کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کریں کہ ان کا انتخاب انتہائی شفاف اور منصفانہ نظام کے ذریعے ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا طرز عمل اور پیشہ ورانہ کردار اس اعتماد کی عکاسی کرے گا۔۔ بعد ازاں ، آئی جی موٹروے پولیس نے افسران و اہلکاران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے
اجلاسِ عام کے بعد آئی جی موٹروے پولیس نے ایک اہم آپریشنل میٹنگ میں شرکت کی، جس میں ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ، ڈی آئی جی دار علی خان خٹک، موٹروے سینٹرل زون- 2کےسیکٹر کمانڈرز اور ڈی ایس پیز شریک تھے آئی جی موٹروے پولیس بی۔اے۔ ناصر نے سینٹرل زون کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اسے مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کارکردگی کے معیار کو اعلی سطح تک بلند کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور تمام افسران کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کے موٹروے پولیس کے نام کو مزید روشن کرنے کی تلقین کی۔

19/08/2025

بہاولپور بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 20 اگست کو صبح 10 بجے پہلے سالانہ میٹرک پارٹ فرسٹ (نہم) امتحانات کے نتائج کا اعلان کرے گا: کنٹرولر امتحانات اسماء قاسم

18/08/2025

مظفرگڑھ میں دریائے سندھ پر درمیانے درجے کے سیلاب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ضلع انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے دریائی بیلٹ میں موجود آبادیوں کے انخلاء کا حکم دے دیا ہے تاکہ اونچے درجے کے سیلاب سے نمٹا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنرز کو گھریلو علاقوں کی جانچ پڑتال اور سیلاب متاثرہ کیمپس کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اگلے 48 گھنٹوں میں ساڑھے چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے سندھ سے گزرنے کا خطرہ ہے۔
محکمہ ایریگیشن، صحت، پولیس اور ریسکیو 1122 الرٹ پر ہیں اور ریسکیو کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔
تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ہر قسم کی طبی ایمرجنسی کا فوری جواب دیا جاسکے۔
جانوروں اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کے ساتھ تمام امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
دریائے سندھ کو تفریح کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور نہروں میں نہانے پر سخت پابندی عائد ہے۔
محکمہ ایریگیشن کے افسران انفراسٹرکچر کی نگرانی اور پیٹرولنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی نقص کی صورت میں فوری کارروائی ہو۔
ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں ایس ایم ایس سے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی اطلاع پہنچائی جا رہی ہے۔
چیف منسٹر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم ہے اور تمام ضلعی اداروں کے سربراہان کی میٹنگز ہوتی رہتی ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

18/08/2025

بہاول پور
*علاقہ تھانہ بغداد میں بچی کے ساتھ زیادتی*
چک نمبر 24 بی سی علاقہ تھانہ بغداد الجدید میں مدرسہ سے واپس آتے ہوئے ایک 11/12 سالہ بچی کے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس تھانہ بغداد الجدید نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ یکسو کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا بھاولپور پولیس کا اولین فرض ہے۔

ترجمان بھاولپور پولیس

مظفرگڑھ،  تھانہ سٹی علی پور سرکاری گاڑی میں ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ،مظفرگڑھ،  ٹک ٹاک بنانے والے ٹک ٹاکر ملزم کو گرفتار کر...
17/08/2025

مظفرگڑھ، تھانہ سٹی علی پور سرکاری گاڑی میں ٹک ٹاک بنانے کا معاملہ،

مظفرگڑھ، ٹک ٹاک بنانے والے ٹک ٹاکر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ٹک ٹاکر کو اسی گاڑی میں گرفتار کر کے لایا گیا، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، غفلت و لاپرواہی پر تھانے کا محرر، ڈرائیور اور سنتری معطل کردیئے گئے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، سنگین غفلت و لاپرواہی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ

اوچ شریف ۔ کھوکھراں والی پل علی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ اوچ شریف ۔ حادثے میں 6 افراد زخمی ہسپتال منتقل ریسکیو ذرائع اوچ ش...
17/08/2025

اوچ شریف ۔ کھوکھراں والی پل علی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ

اوچ شریف ۔ حادثے میں 6 افراد زخمی ہسپتال منتقل ریسکیو ذرائع

اوچ شریف ۔ تیز رفتار کار نے پھٹہ رکشہ کو ٹکر ماری ریسکیو ذرائع

 #اوچشریف
17/08/2025

#اوچشریف

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MY News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MY News:

Share