14/05/2025
Worst Generation ever 💔
بہت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے دیس کی لڑکیوں کے
اندر سے شرم و حیا اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ لڑکے بھی کچھ کم نہیں ہیں، لیکن لڑکیوں کا سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز بنانا اور اپلوڈ کرنا، جن میں صرف چہرہ چھپا کر باقی سب کچھ دکھا دینا — یہ نیم برہنہ ہو کر ویڈیوز یا تصاویر اپلوڈ کرنا عام ہو گیا ہے۔ اللہ پاک ہدایت دے۔
یہ کیا ہو گیا ہے؟ خدا کا خوف بالکل ختم ہو گیا ہے۔ اور ان کی آئی ڈیز کے username بھی کچھ ایسے ہوتے ہیں جیسے " falani sardarni & falani awan , falani mughal , falani Kashmiri , Kashmri Queen" اور نہ جانے کیا کیا۔ کشمیر جیسے نام سے الگ بدنامی، اور کسی ذات (کاسٹ) کا نام لگا کر پوری قوم کو بدنام کرنے کا ذریعہ بن گئی ہیں یہ۔ پچھلے دو تین سالوں میں حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ بیان سے باہر ہیں۔اور لڑکے بھی ایسے ترسے ہوۓ کہ ہر پوسٹ پے لائیک اور کمنٹ میں اپنی حوس الگ الگ انداز سے نکال رہے ہوتے ہیں ۔۔ بس کردو ۔ جاہل پن کی بھی کوئ حد ہوتی ہے۔ کب سدھرو گے آپ لوگ۔
گرل فرینڈ/بوائے فرینڈ کلچر اس حد تک عام ہو گیا ہے کہ جیسے اس کے بغیر دنیا میں کوئی اور کام باقی نہ رہ گیا ہو۔ اور آج کی کچھ خواتین جو پردہ کرنے والی تھیں، وہ بھی آہستہ آہستہ اسی گندگی کی طرف آ رہی ہیں۔ اللہ پاک ہی عقل دے۔
یہ مخلوق کہیں یورپ سے نہیں آئی، یہ سب ہمارے ہی معاشرے کی پیداوار ہیں۔ ہمیں اپنے آس پاس، اپنے گھروں پر تھوڑی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سمجھانے کی ضرورت ہے۔ اللہ پاک میری قوم کے نوجوانوں اور ہم سب کو ہدایت دے۔ آمین۔