Ababeel News

Ababeel News Ababeel news is news agency. Digital news paper and web channel.

12/06/2024

بجٹ 24-25کے اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج

‎امید ہے ایران میں نئے آنے والے صدر پاک ایران دوستی ،ترقی اور خوشحالی کےلئے ابراہیم رئیسی کی پیروی کریں گے۔ اسپیکر قومی ...
07/06/2024

‎امید ہے ایران میں نئے آنے والے صدر پاک ایران دوستی ،ترقی اور خوشحالی کےلئے ابراہیم رئیسی کی پیروی کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

ابابیل نیوز

اسلام آباد۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفارتخانے کے دورہ سے واپسی پر پارلیمنٹ میں ایڈیٹر ابابیل نیوز رفیع شہزاد بھٹہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور مدبر سیاسی رہنما تھے، ان کی ہیلی کاپٹر میں رحلت نہ صرف ایران بلکہ مسلم اُمہ کے لیے بڑا صدمہ ہےاور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔ امید ہے ایران میں نئے آنے والے صدر پاک ایران دوستی ،ترقی اور خوشحالی کےلئے ابراہیم رئیسی کی پیروی کریں گے۔ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفیر سے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے قیمتی جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اسپیکر نے صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور بڑی مفید ملاقات رہی ۔اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے صدر رئیسی اور مرحوم وزیر خارجہ کو پاک۔ ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا داعی پایا۔

اسپیکر نے ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بہن ، بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسپیکر نے صدر رئیسی اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے کی دعا کی۔ انہوں کہا کہ وہ سفر میں تھے جس کی وجہ سے پہلے حاظر نہیں ہو سکے۔

ایران کے سفیر نے ایرانی سفارتخانے آمد، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی رحلت پر اظہار تعزیت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا ۔انہو ں نے مرحوم صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایران پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی سفارتخانے میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنا تعزیتی پیغام بھی قلمبند کیا۔

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتیابابیل نیوزڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاک...
04/06/2024

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی

ابابیل نیوز

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکا کی ریاست ٹیکساس کی فورٹ ورتھ جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ کے بارے میں وکیل نے کہا کہ دو ہفتے پہلے ایک گارڈ نے ڈاکٹرعافیہ سے سزا کے طور پر زیادتی کی۔کلاؤ اسٹیفورڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ امریکا کی فورٹ ورتھ جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے، جیل میں اب بھی ان کو ریپ اور مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عافیہ صدیقی کے وکیل کلاؤ اسٹیفورڈ کا کہنا تھا کہ جمعرات اور جمعے کے روز ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوئی، درمیان میں شیشے کی دیوار حائل تھی، ملاقات کے دوران فون پر گفتگو ہوئی تاہم آواز صاف نہیں آ رہی تھی، ہم نے چیخ چیخ کر بات کی۔کلاؤ اسٹیفورڈ کا کہنا تھا کہ فون کی خرابی سے متعلق جیل حکام سے شکایت کی اور دو دنوں کے بعد دوسرا فون دیا گیا، اتوار کو ڈاکٹر عافیہ سے ان کی بہن فوزیہ کی ملاقات ہوئی تو عافیہ زار و قطار رو رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں کافی پرامید ہوں، پیش رفت ہورہی ہے، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق کافی پرامید ہوں،کل واشنگٹن میں کچھ لوگوں سے ملاقاتیں ہیں، نام نہیں بتا سکتا، وہ لوگ وائٹ ہاؤس کو ڈاکٹر عافیہ کے سلسلہ میں آگاہی دیں گے۔

وزیر اعظم کا سرمایہ داروں اور کاروباری افراد کا وفد چین ساتھ لے جانے کا فیصلہابابیل نیوزوزیراعظم نے سرمایہ داروں اور کار...
31/05/2024

وزیر اعظم کا سرمایہ داروں اور کاروباری افراد کا وفد چین ساتھ لے جانے کا فیصلہ

ابابیل نیوز

وزیراعظم نے سرمایہ داروں اور کاروباری افراد کا وفد اپنے ہمراہ چین لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اہم جائزہ اجلاس میں ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِاعظم کے دورہِ چین کی تیاریوں کے حوالے سے آج صبح 7 بجے اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وزیرِاعظم کی دورے کے دوران دونوں ملکوں کی نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی

‏چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے۔ وزیرِاعظم کی ہدایت

‏حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیرِاعظم

‏وزیرِاعظم کو دورہِ چین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

‏پاکستان سے صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ چین کے شہر شینزین جائے گا۔ بریفنگ

‏یہ وفد چینی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ بریفنگ

‏وزیرِاعظم کی چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو پاکستانی کاروباری وفد کو چین میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ وزیرِاعظم

‏اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ، وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیرِ نجکاری عبد العلیم خان، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت

‏وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر کی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

قبل’ریاستی اداروں کے خلاف بیرونی قوتوں کی مدد سے ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے‘: ف...
30/05/2024

قبل’ریاستی اداروں کے خلاف بیرونی قوتوں کی مدد سے ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے‘: فارمیشن کمانڈرز کانفرنسر

ابابیل نیوز

پاکستانی فوج کی قیادت کے مطابق ریاستی اداروں بالخصوص افواج پاکستان کے خلاف جاری شدہ ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘، مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بیرونی سہولت کاروں کی مدد کے ساتھ کی جا رہی ہے، اس کا مقصد جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا اور قومی اداروں بالخصوص افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لازم ہے کہ نو مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم نے جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس کی سربراہی کی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف افسران اور فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ فورم نے اتفاق کیا کہ ملک ان مقاصد سے آگاہ ہے اور ان قوتوں کے ارادوں کو شکست دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق فورم نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فورم نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیے لیے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق فورم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی بیش بہا قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اعلامیے کے مطابق فورم نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بیرونی طور پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’فورم نے کہا کہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کی پشت پناہی غیر ملکی سپانسرڈ پراکسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے تا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو امن اور ترقی سے دور رکھا جا سکے۔‘
اعلامیے کے مطابق فورم نے مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعات کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق فورم نے انڈیا میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے بڑھتے ہوئے فاشزم پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔فوج نے غزہ پٹی کے اندر رفح آپریشن اور دیگر تمام آپریشنز کو روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی۔

’قید تنہائی میں ہوں، اڈیالہ میں سب کچھ کرنل صاحب کنٹرول کرتے ہیں‘: عمران خان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہابابیل...
30/05/2024

’قید تنہائی میں ہوں، اڈیالہ میں سب کچھ کرنل صاحب کنٹرول کرتے ہیں‘: عمران خان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکالمہ

ابابیل نیوز

پاکستان کی سپریم کورٹ میں جمعرات کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران پہلی بار سابق وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان باضابطہ مکالمہ ہوا ہے۔عمران خان سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’خان صاحب آپ خود دلائل دینا چاہیں گے یا خواجہ حارث پر انحصار کریں گے؟‘عمران خان نے کہا کہ ’آدھا گھنے دلائل دینا چاہتا ہوں۔‘
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ’مجھے تیاری کے لیے مواد ملتا ہے نہ ہی وکلا سے ملاقات کرنے دی جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ’میں قید تنہائی میں ہوں۔‘چیف جسٹس نے عمران خان کی بات سن کر کہا کہ ’آپ کو مواد بھی فراہم کیا جائے گا اور وکلا سے ملاقات بھی ہوگی۔‘عمران خان نے چیف جسٹس سے کہا کہ ’اڈیالہ میں سب کچھ کرنل صاحب کنٹرول کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’پہلے بھی وکلا سے ملنا چاہتا تھا لیکن ممکن نہیں ہوا۔‘ عمران خان نے چیف جسٹس سے کہا کہ ’آپ وکلا سے ملاقاتوں کا حکم جاری کریں۔چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ’آپ کے سامنے ہی حکم نامہ لکھوائیں گے۔چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ ’اگر آپ قانونی ٹیم کی خدمات لیں گے تو پھر آپ کو نہیں سنا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’کسی قانونی شخص سے معاونت تو ضروری ہے تیاری کے لیے۔عمران خان نے کہا کہ ’خواجہ حارث اور ایک دو اور وکلا سے ملنا چاہتا ہوں۔‘ عمران خان نے چیف جسٹس سے کہا کہ ’آپ سے بات کرنے کا موقع شاید دوبارہ نہ ملے۔سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس سے کہا کہ ’آٹھ فروری اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر میری دو درخواستیں زیرالتوا ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ’آپ کے وکیل کون ہیں ان کیسز میں؟ عمران خان نے کہا کہ ’حامد خان میرے وکیل ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’حامد خان کو معلوم ہے کیسز کیسے جلدی مقرر کرائے جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ ’آج کیس نیب ترامیم کے حوالے سے ہے۔‘ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی عمران خان نے سپریم کورٹ کے سامنے زیر التوا مقدمات پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ تاریخ کا اعلان شیڈول دیکھ کر کریں گے۔ وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔

ایس ایم ای گرانٹس اورینٹیشن سیشن سندھ کی بزنس کمیونٹی میں جدت کا آغاز۔ابابیل نیوز 30 مئی 2024: یورپی یونین (EU) کی مالی ...
30/05/2024

ایس ایم ای گرانٹس اورینٹیشن سیشن سندھ کی بزنس کمیونٹی میں جدت کا آغاز۔

ابابیل نیوز

30 مئی 2024:
یورپی یونین (EU) کی مالی اعانت اور UNIDO کے غربت کے خاتمے اور دیہی سندھ میں جامع ترقی (PAIDAR) پروگرام پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج کراچی کے میریٹ ہوٹل میں اپنی بزنس گرانٹس اورینٹیشن تقریب کا کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs)، کاروباری افراد اور ایسوسی ایشنز کو بااختیار بنانے کے لیے منعقد ہونے والے اس ایونٹ نے متنوع کاروباری شعبوں کی نمائندگی کرنے والے 77 شارٹ لسٹ شدہ درخواست دہندگان کی شرکت کو ممکن بنایا۔

یہ شرکا اب مضبوط کاروباری پروپوزل تیار کرنے کے لیے PAIDAR کی طرف سے مختص کردہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

گرانٹ فنڈ میں جن شعبوں کا انتخاب کیا گیا ان میں شمسی مصنوعات، آٹو موٹیو انڈسٹری، ویسٹ مینجمنٹ، کنسٹرکشن، فوڈ پروسیسنگ، نمک کی کان کنی، ریٹیل، بائیو ماس پروسیسنگ، ٹیلی میڈیسن، رائس ہسنگ، اور ای کامرس وغیرہ شامل ہیں۔ اس تقریب میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس نے صنفی شمولیت اور خواتین کاروباریوں کے تعاون کے لیے PAIDAR کے عزم کو اجاگر کیا۔

کاروباری منصوبہ بندی کے لیے ماہرین کی مدد فراہم کرنے والی تین تکنیکی معاونت (TA) کمپنیاں سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ (SEDF)، کرئیٹو انٹگریشن (ECI)، اور i-Consult ہیں۔ یہ معروف ادارے وسیع تجربہ اور خصوصی مہارت کی حامل ہیں جوکہ مضبوط کاروباری ترقی کو یقینی بناتی ہیں۔

نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر جناب بدر الاسلام نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا، "یہ تقریب سندھ میں کاروباری برادری کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ یہ TA کمپنیاں جو تکنیکی معاونت فراہم کرتی ہیں وہ نہ صرف ان کاروباروں کو PAIDAR گرانٹس کے لیے درخواست دینے میں مدد فراہم کرے گی بلکہ انہیں اسٹریٹجک کاروباری منصوبے تیار کرنے اور دوسرے مالیاتی اداروں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں بھی بااختیار بنائے گی۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

سرمایہ کاری ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جناب راجہ خرم شہزاد عمر نے اقتصادی ترقی کے لیے SMEs کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ PAIDAR پروگرام کے پائیدار ترقی کے ماڈل کو تسلیم کرتی اور اس کی تعریف کرتی ہے، خاص طور پر PAIDAR کو اس اعتماد کے لیے سراہتی ہے جو اس نے سندھ میں تاجروں اور کاروباری برادری کو ضروری مالی مدد اور وسائل فراہم کیے ہیں۔

حکومت سندھ کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکریٹری جناب خیر محمد کلواڑ نے اپنے اپنے خطاب میں UNIDO کو عوامی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی حمایت کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے سندھ میں PAIDAR پروگرام کے نفاذ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے PAIDAR کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے کاروباری برادری کے لیے GoS کی حمایت کا اظہار کیا۔
تقریب کا اختتام نیشنل ٹیکنیکل ایڈوائزر جناب فاروق احمد صدیقی کے کلمات کے ساتھ ہوا، جنہوں نے تمام شرکا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سندھ میں معاشی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔

پیڈار ایس ایم ای گرانٹس مقامی کاروباروں میں نمایاں ترقی کرے گی جس کے نتیجے میں ملازمتیں پیدا ہوں گی، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور SMEs کو معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری آلات اور علم سے آراستہ کیا جائے گا۔

بزنس گرانٹس کے بارے میں:
بزنس ڈویلپمنٹ ونڈو کا آغاز سندھ بھر میں پائیدار روزگار کے مواقع اور پیداواری آمدنی پیدا کرنے میں کاروبار اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے کیا گیا تھا، جس میں خواتین اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ مجوزہ پروجیکٹ کی لاگت کے 50 فیصد تک لاگت کے اشتراک کے ساتھ، اور خواتین کی زیر قیادت کاروبار کے لیے 70 فیصد تک گرانٹس EUR 11,000 سے EUR 200,000 تک ہیں۔

کھیلٹی 20 ورلڈکپ: نیویارک میں پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگرد حملے کی خبریں سامنے آنے لگیںابابیل نیوزآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی و...
30/05/2024

کھیلٹی 20 ورلڈکپ: نیویارک میں پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگرد حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں

ابابیل نیوز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں جس کے بعد نیو یارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی۔انتظامیہ نے دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔نیویارک گورنر آفس نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، انٹیلی جنس کے مطابق اس وقت پبلک کی حفاظت کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گورنر آف اسٹیٹ کیتھی ہوچل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کئی ماہ سے سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، سکیورٹی بڑھانے کے لیے نیو یارک اسٹیٹ پولیس کو ایڈوانس نگرانی اور مکمل اسکریننگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اس حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا، نیویارک وینیو کی سکیورٹی کو بھی دیگر وینیوز کی طرح مضبوط بنائیں گے، ہر کسی کی سکیورٹی اور حفاظت اولین ترجیح ہے، میزبان ممالک کی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ نیو یارک میں ایک تنظیم کی جانب سے حملے کی دھمکی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں اور دہشتگرد گروپ نے حملوں کی دھمکی کے حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی تھیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں بھارت نے 4 اور جب کہ پاکستان نے 2 میچز کھیلنے ہیں جب کہ نیویارک نے 3 سے 12جون تک 8 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا۔

پاکستانبانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات میں بریابابیل نیوزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی ...
30/05/2024

پاکستانبانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات میں بری

ابابیل نیوز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا گیا۔

شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی کا معمہ حل،لاپتہ شاعر کوآزاد کشمیر پولیس نے گرفتار کررکھاہےوفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آبا...
29/05/2024

شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی کا معمہ حل،لاپتہ شاعر کوآزاد کشمیر پولیس نے گرفتار کررکھاہے

وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔شاہد احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔احمد فرہار کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔

قاتلوں کا بیرون ملک پناہ لینا مشکل ،4 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ابابیل نیوزایف آئی ا...
29/05/2024

قاتلوں کا بیرون ملک پناہ لینا مشکل ،4 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ابابیل نیوز

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کاروائی سامنے آئی ہے۔

اب قاتل کے ملزم کا قتل کرکے بیرون ملک پناہ لینا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کےبذریعہ فلائٹ نمبر SV724 اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا

ملزم سفیان علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا

ملزم سال 2020 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کامونکی، گجرانوالہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گا

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ababeel News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share