Khabar Saaz

02/08/2025

وہاڑی میں پیرا کا افتتاح کر دیا گیا ہے

02/08/2025

میلسی کے علاقے گڑھا موڑ کے گاؤں 112 ڈبلیو بی میں کھیتی باڑی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک محنت کش کسان منیر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق منیر روزمرہ کی طرح کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک غفلت یا پھسلنے کے باعث ایک کھلے کنویں میں جا گرا۔ گہرائی زیادہ ہونے اور فوری مدد نہ ملنے کے باعث منیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد متوفی کی لاش کو کنویں سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

27/07/2025

میلسی ۔ قائد اعظم روڈ میلسی پر قائم النور یونیفارم شاپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا.

تحصیل ایمرجنسی آفیسر1122 کے مطابق آگ بجھانے کا عمل جاری ہے بہت جلد آگ پر قابو پالیا جائے گا جبکہ پولیس تھانہ سٹی میلسی کی نفری بھی موقع پر موجود ہے جو ریسکیو آپریشن بھی ریسکیو ٹیم کا ساتھ دے رہی ہے۔اپ کو اپڈیٹ کرتے چلیں میلسی میں قائدا عظم روڈ پر واقع النور یونیفارم کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے ریسکیو کا عملہ اور پولیس موقع پر موجود ہے انکا کہنا ہے کہ جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔اہم خبر سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں
ذرائع کے مطابق اگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے

25/07/2025

میلسی کے علاقے احمد رضا کالونی میں رات گئے ایک ننگ دھڑنگ چور تاجر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا... اور قیمتی زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کرگیا۔ اہل خانہ کے مطابق چور نے 32 تولہ زیورات اور 15 لاکھ چوری کیے۔
پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی اور فنگر پرنٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میلسی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، مگر پولیس جرائم کو روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے تاکہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب ممکن ہو سکے...

23/07/2025

ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم کے تحت میلسی میں بھی ماحول دوست اقدامات کیے جا رہے ہیں...اسی سلسلہ میں نجی تنظیم کے اشتراک سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں پودے لگانے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نوید، سماجی کارکنان اور ہسپتال عملے نے بھرپور شرکت کی۔

23/07/2025

سی سی ڈی لاہور

میلسی کا رہائشی عاقب عرف کاکا ولد عابد بٹ پولیس مقابلے میں پار

ملزم عاقب نے 5 لاکھ روپیہ لےکر گرین ٹاؤن کےرہائشی کو قتل کیاتھا اور نامزد اشتہاری تھا

22/07/2025
18/07/2025

میلسی(خبر ساز)ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، پٹرول اور چینی مافیاز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ریلی نکالی گئ۔۔ راؤ عمر نفیس جنرل سیکرٹری ضلع وہاڑی زاہد حسین مغل صدر جماعت اسلامی یوتھ میلسی ،جنرل سیکرٹری احمد بشیر، امیر جماعت اسلامی میلسی حاجی محمد ریاض،صدیق مغل امیر شہر، نے مظاہرے کی قیادت کی۔۔مظاہرے میں جماعت اسلامی یوتھ کے تمام یونٹ صدور اپنی ٹیم کے علاؤہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے۔مہنگی چینی ،بجلی پٹرول کا سبب بننے والے مافیاز کو لگام دی جائے۔۔جماعت اسلامی کی "حق دو عوام کو" تحریک کوئی وقتی یا جذباتی نعرہ نہیں ہے بلکہ جب بھی حکمران عوام کے لئے ظالمانہ پالیسیز اپنائیں گے جماعت اسلامی ہر ممکن مزاحمت کرے گی۔اور عوام کو ریلیف دلوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ملک و قوم کی فلاح و بہتری
کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

16/07/2025

غلہ منڈی میلسی میں جاری الیکشن 2025/2026 کا خوشگوار اور پرامن اختتام ہو گیا ہے، جہاں دونوں امیدواران صدارت حافظ ممتاز احمد راں اور مہر مجید احمد نے صدر حیدر خان کے حق میں دستبردار ہو کر اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کر دی۔
سابق صوبائی وزیر جناب جہانزیب خان کھچی کے ڈیرے پر تمام امیدوار جمع ہوئے اور فریقین کی موجودگی میں اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ جہانزیب خان کھچی نے دونوں امیدواران کے جذبہ اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم علاقے میں بھائی چارے اور غلہ منڈی میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔وہاں موجود غلہ منڈی کے ممبران اور عہدیداران جنہوں نے اس فیصلے کو مثبت قرار دیا اور تمام فریقین کو مبارکباد دی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabar Saaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabar Saaz:

Share