Dastaan Khana

Dastaan Khana Follow us 🙂

میتھوسیلا (Methuselah)، ایک قدیم برسل کون پائن (Bristlecone Pine) درخت، زمین پر موجود سب سے قدیم معلوم غیر-کلونل جاندار ...
19/06/2026

میتھوسیلا (Methuselah)، ایک قدیم برسل کون پائن (Bristlecone Pine) درخت، زمین پر موجود سب سے قدیم معلوم غیر-کلونل جاندار تھا۔
1957 میں جب اس کا جائزہ لیا گیا تو اس کی عمر 4,789 سال تھی، جبکہ اندازاً یہ درخت 2833 قبل مسیح میں اگا تھا۔
اس حساب سے، میتھوسیلا جسے عام طور پر دنیا کا سب سے قدیم درخت کہا جاتا ہے، 2024 میں تقریباً 4,856 سال کا ہو چکا تھا۔
یہ درخت ہزاروں سال سے زمین پر موجود ہے اور اس نے انسانی تاریخ کے بے شمار ادوار، تہذیبوں کے عروج و زوال اور دنیا کی بڑی تبدیلیوں کو خاموشی سے دیکھا ہے۔
انسان کی زندگی چند سال ہوتی ہے لیکن کچھ چیزیں صدیوں تک خاموش گواہی دیتی ہے تو لہذا اجکل کی تیز بدلتی ہوئی موسمی صورتحال میں سب سے فائدے مند چیز درخت لگانا ہے لہٰذا درخت لگائیں اور نسل بچائیں



2026 ایران - امریکہ اس رائیل جنگایران امریکہ جنگ 28 فروری سے تب شروع ہوئی جب امریکہ اسرائیل نے ایرانی میلٹری اور حکومتی ...
19/06/2026

2026 ایران - امریکہ اس رائیل جنگ

ایران امریکہ جنگ 28 فروری سے تب شروع ہوئی جب امریکہ اسرائیل نے ایرانی میلٹری اور حکومتی جگہوں کو نشانہ بنانا شروع کیا جس کے نتیجے میں کئی حکومتی عہدیداران مارے گئے جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی شامل تھے ۔ یہ حملے تب کئے گئے جب امریکہ ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات جاری تھے
جس کے نتیجے میں ایران نے بھی اسرائیل ، امریکی اتحادی عرب ممالک اور خطے میں موجود امریکی بیسس کو نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ساتھ آبنائے ہرمز بند کر کے خطے میں تیل مصنوعات کی قحط سالی پیدا کی ۔
اس پوسٹ میں ہم دونوں اطراف کے نقصان کا موازنہ کریں گے

جنگ میں ایران کا مجموعی افرادی نقصان

مجموعی طور پر 3468 ایرانی عام شہری ہلاک ہوئے اور 26500 ایرانی عام شہری زخمی ہوئے ۔
امریکہ و اسرائیل کے مطابق ایران کے 6000 سے زائد فوجی مارے گئے اور 15000 فوجی زخمی ہوئے ۔
ساتھ ہی ساتھ 190 سے زائد بیلسٹک میزائل لانچرز ، 150 بحری وسلز تباہ ہوئے ۔
امریکہ کے مطابق 2500 جنگجو ایران کے اتحادی تنظیم حزب اللہ کے ہلاک ہوئے ۔
جنگ میں ایران کے 43 جنگی جہاز تباہ ہوئے ۔

جنگ میں امریکہ اسرائیل و اتحادیوں کا مجموعی افرادی نقصان

امریکہ کے مطابق جنگ میں 15 امریکی اہلکار ہلاک اور 543 زخمی ہوئے
جنگ میں اسرائیل کے 33 اہلکار ہلاک ہوئے ساتھ ہی ساتھ 28 عام شہری ہلاک اور 9000 سے زائد زخمی ہوئے ۔
جنگ میں سعودی عرب کے 3 عام شہری ہلاک اور 28 زخمی ہوئے
جنگ میں عرب امارات کے 2 اہلکار سمیت 11 عام شہری ہلاک اور 227 زخمی ہوئے
جنگ میں کویت کے 4 اہلکاروں سمیت 11 عام شہری ہلاک اور 104 زخمی ہوئے ۔

ساتھ ہی ساتھ 12 سے زائد امریکی ریڈار اور سیٹیلائٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا یا تباہ ہوئے ۔
جنگ میں اسرائیل کے 22 اور امریکہ کے 63 جنگی جہاز تباہ ہوئے ۔


چین نے اپنے وسیع صحرائے کُبوقی (Kubuqi Desert) میں ایک ایسا منصوبہ شروع کیا ہے جس نے دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ ...
19/06/2026

چین نے اپنے وسیع صحرائے کُبوقی (Kubuqi Desert) میں ایک ایسا منصوبہ شروع کیا ہے جس نے دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ دور سے دیکھیں تو ریت کے سمندر میں ایک عظیم الجثہ گھوڑا دوڑتا دکھائی دیتا ہے، لیکن قریب جا کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ گھوڑا دراصل لاکھوں سولر پینلز سے بنایا گیا ہے۔

یہ منصوبہ اس قدر بڑا ہے کہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی سولر پینلز سے بنائی گئی تصویر قرار دیا گیا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ صرف خوبصورتی یا ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں بنایا گیا۔

تقریباً 250 میل (400 کلومیٹر) طویل اور بعض مقامات پر 3 میل تک چوڑا یہ سولر کوریڈور مکمل ہونے پر 100 گیگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ اتنی توانائی ہے کہ کروڑوں گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکے۔

لیکن اس منصوبے کی اصل روح صرف بجلی پیدا کرنا نہیں۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز کو زمین سے نسبتاً اونچا نصب کیا گیا ہے تاکہ وہ ہوا کی رفتار کم کریں، ریت کے طوفانوں کو روکنے میں مدد دیں، زمین سے پانی کے بخارات بن کر اڑنے کے عمل کو کم کریں، اور خشک علاقوں میں گھاس اور فصلوں کو اگنے کا موقع دیں۔

یعنی ایک ہی منصوبہ بیک وقت تین کام کر رہا ہے:

✔ صاف اور سستی توانائی پیدا کرنا
✔ صحرا کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد دینا
✔ مقامی ماحول اور نباتات کو بحال کرنا

چین کا ہدف ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ منصوبہ بیجنگ، تیانجن اور ہیبئی جیسے بڑے علاقوں کو اربوں کلو واٹ گھنٹے صاف توانائی فراہم کرے۔

اگر لاگت کی بات کی جائے تو مختلف مراحل پر مشتمل اس عظیم منصوبے پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ طویل مدت میں یہ سرمایہ کاری نہ صرف توانائی کے اخراجات کم کرے گی بلکہ ماحولیاتی نقصان کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کبھی انسان صحرا میں قافلے دوڑاتا تھا، آج وہی صحرا سورج کی روشنی سے توانائی پیدا کر رہا ہے۔

شاید یہی جدید دور کی سب سے خوبصورت بات ہے کہ جہاں پہلے صرف ریت تھی، وہاں اب روشنی، زندگی اور امید اگائی جا رہی ہے۔

پوسٹ اچھی لگے تو آگے تک ضرور پہنچائیے۔

1931ء میں جب مہاتما گاندھی انگلینڈ گئے تو ایک انگریز صحافی نے طنز کرتے ہوئے پوچھا:"مسٹر گاندھی! آپ اتنا کم لباس کیوں پہن...
18/06/2026

1931ء میں جب مہاتما گاندھی انگلینڈ گئے تو ایک انگریز صحافی نے طنز کرتے ہوئے پوچھا:

"مسٹر گاندھی! آپ اتنا کم لباس کیوں پہنتے ہیں؟"

گاندھی نے مسکرا کر جواب دیا:

"کیونکہ میں اُن لوگوں کی آواز ہوں جن کے پاس پہننے کے لیے اس سے بھی کم ہے۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ گاندھی ہمیشہ سے ایسے نہیں تھے۔ سیاست اور تحریکِ آزادی میں سرگرم ہونے سے پہلے وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بیرسٹر تھے اور مغربی طرز کے مہنگے سوٹ پہنا کرتے تھے۔ مگر جب انہوں نے برصغیر کے عوام کی غربت، محرومی اور استعماری نظام کے اثرات کو قریب سے دیکھا تو اپنی زندگی کا انداز بدل لیا اور سادگی کو اپنا شعار بنا لیا۔

گاندھی اپنی تقاریر میں اکثر تاریخ کے اُن حکمرانوں کا ذکر کرتے تھے جنہوں نے اقتدار کو عیش و عشرت کے بجائے خدمتِ خلق کا ذریعہ بنایا۔ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کی سادہ زندگی اور عدل و دیانت کے حوالے سے بھی انہوں نے متعدد مواقع پر تحسین کا اظہار کیا تھا۔ ان کا ماننا تھا کہ کسی قوم کی اصل ترقی ایماندار اور باکردار قیادت سے وابستہ ہوتی ہے۔

آج المیہ یہ ہے کہ بہت سے ممالک میں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی ضروریات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ اقتدار کے ایوانوں میں رہنے والے اکثر افراد عوامی حالات سے کٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ نمائندگی صرف تقریروں یا نعروں سے نہیں ہوتی، بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ حکمران اپنے عوام کے مسائل کو کس حد تک محسوس کرتے اور ان کے حل کے لیے کتنی سنجیدگی سے کام کرتے ہیں۔

゚viralシ

09/01/2026

Evolution of the United Kingdom

08/01/2026

The life of Donald Trump

07/01/2026

Evolution of Audi

05/01/2026

USA attack Venezuela? 🤯

05/01/2026

How USA became Superpower? 🤯

03/01/2026

Why Japan is ahead in technology?

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dastaan Khana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share