Newsline

Newsline Newsline is an independent digital news platform providing verified, fact-based and responsible journalism from Pakistan.

We are committed to national interest, ethical reporting, and authentic information dissemination.

20/07/2026

الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد کے پیشنٹ ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ امریکہ کے کامیاب نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی واپسی کے اعزاز میں ڈائریکٹر لینئر فارماملک طارق کی جانب سے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد ( نیوز لائن ) الخدمت رازی ہسپتال CBR ٹاؤن اسلام آباد میں جدید بلڈ بینک کا افتتاح مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ک...
19/07/2026

اسلام آباد ( نیوز لائن )
الخدمت رازی ہسپتال CBR ٹاؤن اسلام آباد میں جدید بلڈ بینک کا افتتاح مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کیا۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر فاروق نے کہا کہ الخدمت رازی ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے جدید طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب علاج معالجہ، تشخیص، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستحق اور نادار مریضوں کو معیاری اور بہترین طبی خدمات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بلڈ بینک کے قیام سے مریضوں کو بروقت اور محفوظ خون کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مہمانِ خصوصی محمد کاشف چوہدری نے اپنے خطاب میں الخدمت رازی ہسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ عوامی خدمت کے ذریعے درحقیقت ریاستِ پاکستان کی ایک اہم ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے فلاحی اداروں کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت کرے جو بلا امتیاز انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد معیاری طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

چیف فنانس منیجر عنایت اللہ نے ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں طبی خدمات، فلاحی منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

افتتاحی تقریب میں اسلام آباد کے نائب امیر جماعت اسلامی ملک عبدالعزیز، جماعت اسلامی کے رہنما مرزا خالد اور منیجر ایڈمن عثمان سعید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پیشنٹ ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔

ڈینٹل کیئر سرویز کو بہتر بنانے کے لیے الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد کی خصوصی اپیل ۔
15/07/2026

ڈینٹل کیئر سرویز کو بہتر بنانے کے لیے الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن اسلام آباد کی خصوصی اپیل ۔

امریکہ کے طویل دورے کے بعد معزز یوگا ممبر سیداسماعیل شاہ کی گروپ میں واپسی، پُرتپاک استقبال؛ تمام ساتھیوں کے لیے پرتعیش ...
14/07/2026

امریکہ کے طویل دورے کے بعد معزز یوگا ممبر سیداسماعیل شاہ کی گروپ میں واپسی، پُرتپاک استقبال؛ تمام ساتھیوں کے لیے پرتعیش ناشتے کا اعلان
یوگا فیملی نے اسماعیل شاہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا، واپسی سے کلاس میں مثبت توانائی اور رونقیں بحال ہو گئیں، ارکان کا اظہارِ تشکر

(خصوصی رپورٹ)

امریکہ کے طویل اور کامیاب سفر کے بعد معروف و معزز یوگا ممبر اسماعیل شاہ صاحب کی وطن واپسی پر یوگا کمیونٹی کی جانب سے ان کا انتہائی پُرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ طویل مسافت اور عدم موجودگی کے بعد کلاس میں ان کی دوبارہ آمد نے تمام ارکان میں ایک نئی روح اور مثبت توانائی پھونک دی ہے۔

اسماعیل شاہ صاحب نے اپنی واپسی کی خوشی کو یادگار بناتے ہوئے اور یوگا فیملی کے ساتھ اپنی دیرینہ محبت کے اظہار کے طور پر تمام یوگا ممبران کے لیے ایک پرتعیش اور فیاضانہ ناشتے کا اعلان کیا ہے۔

یوگا گروپ کے ارکان نے ان کے اس خوبصورت اور سخاوتمندانہ جذبے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل شاہ صاحب نے دیارِ غیر میں بھی اپنی کمیونٹی کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھا، جو ان کی اعلیٰ ظرفی اور اپنائیت کا ثبوت ہے۔

کلاس کے تمام ارکان نے ان کی صحت، تندرستی اور لمبی عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام ساتھی ایک ساتھ بیٹھ کر لذیذ ناشتے سے لطف اندوز ہونے، خوبصورت یادیں سمیٹنے اور صحتمند صبحیں گزارنے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

سہنسہ / اسلام اآباد  (نیوز لائن ): حلقہ سہنسہ کی انتخابی سیاست میں اس وقت ایک بڑا سیاسی زلزلہ اور اہم ترین پیش رفت سامنے...
09/07/2026

سہنسہ / اسلام اآباد (نیوز لائن ):
حلقہ سہنسہ کی انتخابی سیاست میں اس وقت ایک بڑا سیاسی زلزلہ اور اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے جب سابق امیدوارِ اسمبلی اور حلقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ افتخار احمد خان نے تمام تر قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور بھاری ووٹ بینک کے ساتھ باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار محمد اقبال یوسف نے راجہ افتخار احمد خان شاندار اور تاریخی انداز میں خیرمقدم کیا۔

باضابطہ شمولیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور عمائدینِ علاقہ کے ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار محمد اقبال یوسف کا کہنا تھا کہ راجہ افتخار احمد خان کا مسلم لیگ (ن) کے کارواں میں شامل ہونا صرف ایک سیاسی فیصلہ نہیں، بلکہ حلقہ سہنسہ کے عوام کی حقیقی خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ راجہ افتخار احمد خان کی آمد سے ن لیگ کی طاقت اب دگنی ہو چکی ہے اور اس حلقے میں اب شیر کا مقابلہ کرنے والا کوئی دوسرا سیاسی حریف نہیں بچا۔

سردار محمد اقبال یوسف نے کہا کہ حلقہ سہنسہ کی انتخابی نشست اب مسلم لیگ (ن) کے لیے سو فیصد کنفرم ہو چکی ہے، جہاں سے آنے والے انتخابات میں ن لیگ ایک واضح، تاریخی اور ناقابلِ شکست کامیابی حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

راولاکوٹ / اسلام آباد ( نیوز لائن ) وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر اور سعودی عرب میں اوورسیز  کشمیری رہنما سردار محمد ...
07/07/2026

راولاکوٹ / اسلام آباد ( نیوز لائن ) وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر اور سعودی عرب میں اوورسیز کشمیری رہنما سردار محمد اقبال یوسف نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر بالخصوص راولاکوٹ کی جغرافیائی اور سیاسی حساسیت کو سمجھتے ہوئے موجودہ کشیدہ صورتحال کو فوری طور پر یکسو کیا جائے۔ راولاکوٹ میں حالات کا خراب ہونا اور طویل ڈیڈ لاک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 'نیوز لائن' کے سی ای او وقار الزمان کیانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔

​سردار محمد اقبال یوسف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت راولاکوٹ سمیت آزاد کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جس پر سمندر پار بسنے والے لاکھوں کشمیریوں کو شدید اضطراب ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کی موجودہ قیادت اور تمام متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ وہ حالات کی سنگینی کا ادراک کریں۔ اس نازک موڑ پر ہر فرد کو اپنا مثبت اور تعمیری حصہ ڈالتے ہوئے تمام تر تصفیہ طلب معاملات کو خوش اسلوبی اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا تاکہ خطے کے امن کو مستقل نقصان نہ پہنچے۔

​اوورسیز کشمیری رہنما نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہمارا اولین مطالبہ امن کا قیام ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے یا ریاست میں انسانی جانوں سے قیمتی اور مقدم کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کی تحریکِ آزادی اور لائن آف کنٹرول سے قربت کے باعث عالمی برادری کی نظریں اس خطے پر لگی ہوتی ہیں، لہٰذا یہاں کی اندرونی بدامنی کا دشمن قوتیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

ملاقات کے دوران اس امر پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرتے ہوئے فوری طور پر حالات کو معمول پر لایا جائے تاکہ خطے کے وقار، عوامی جان و مال کے تحفظ اور پاکستان کے بین الاقوامی تشخص کو برقرار رکھا جا سکے۔

بڑی خبر: حلقہ ایل اے 23 کا انتخابی منظرنامہ یکسر تبدیل!پلندری  (نیوزلائن): حلقہ ایل اے 23 کی انتخابی سیاست میں اس وقت ای...
03/07/2026

بڑی خبر: حلقہ ایل اے 23 کا انتخابی منظرنامہ یکسر تبدیل!

پلندری (نیوزلائن): حلقہ ایل اے 23 کی انتخابی سیاست میں اس وقت ایک انتہائی اہم اور حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے جب گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے موجودہ وزیر سردار محمد حسین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تمام رہنماوں نے آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما مولانا سعید یوسف خان کے حق میں باقاعدہ دستبردار ہونے کا اعلان کر دیااور بھرپور انتخابی مہم کا اعلان کیا۔

اس بڑے سیاسی فیصلے اور ڈرامائی تبدیلی کے بعد اب مولانا سعید یوسف خان آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے باضابطہ مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

سیاسی مبصرین اور مقامی حلقوں کے مطابق اس غیر متوقع اتحاد کو حلقہ ایل اے 23 کی انتخابی سیاست میں ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ پے در پے ہونے والی ان دستبرداریوں اور دونوں بڑی جماعتوں کے یکجا ہونے سے انتخابی دنگل میں مولانا سعید یوسف خان کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہو چکی ہے اور انہوں نے اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے گٹھ جوڑ کے بعد حلقے کے انتخابی نتائج پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

راولاکوٹ: نظریاتی کارکن کی فتح، جیالوں کا مان برقرار!​راولاکوٹ (نیوز لائن)حلقہ 4 سٹی راولاکوٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ...
28/06/2026

راولاکوٹ: نظریاتی کارکن کی فتح، جیالوں کا مان برقرار!
​راولاکوٹ (نیوز لائن)
حلقہ 4 سٹی راولاکوٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار عابد حسین عابد کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ ٹکٹ ملنے کی خوشی میں پاکستان پیپلز پارٹی پونچھ کے کارکنان نے زبردست جشن منایا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

19/06/2026

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی معطلی کو 13 روز گزر گئے؛ بینکنگ نظام مفلوج، کاروبار ٹھپ اور دیارِ غیر میں مقیم اوورسیز کشمیری اپنے پیاروں کی خیریت کے لیے شدید بے چین!

جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیف آرگنائزر راجہ ریاض کا 'نیوز لائن' کو خصوصی انٹرویو۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی سے فوری ڈیڈ لاک ختم کرنے اور وسیع تر قومی مفاد میں لچک دکھانے کی پرزور اپیل کر دی۔

👇 مکمل ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں!

امریکہ (نیوز لائن )الخدمت رازی ہسپتال اسلام آباد کے چیف انجینئر اور پیشنٹ ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ کی طرف سے ہفتہ ک...
19/06/2026

امریکہ (نیوز لائن )
الخدمت رازی ہسپتال اسلام آباد کے چیف انجینئر اور پیشنٹ ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ کی طرف سے ہفتہ کے روز ہلپینگ ہینڈ ہیوسٹن کے آفس میں ایک پروقار بریانی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

ہلپینگ ہینڈ ہیوسٹن آفس میں بریانی پارٹی کا انعقاد، انجینئر الیاس چوہدری اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

اس تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جناب انجینئر الیاس چوہدری نے خصوصی شرکت فرمائی۔ تقریب میں سماجی اور فلاحی شعبے سے وابستہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں KIND-R کراچی سے جناب فواد ، ایریا مینیجر سعد انصاری، اسسٹنٹ ایریا مینیجر اطہر محمود، اور اسسٹنٹ ایریا مینیجر معیز شامل تھے۔ اس کے علاوہ ہیوسٹن میں مقیم معروف سوشل ورکر جناب انجینئر طارق منہاس نے بھی پارٹی میں شرکت کر کے محفل کو رونق بخشی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور اور ویلفیئر کے منصوبوں پر گفتگو کی، اور خوبصورت میزبانی پر سید اسماعیل شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923127410838

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Newsline posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Newsline:

Shortcuts

Share