26/11/2025
پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر صرف مال بنانے کے لیے لوگوں سے بڑی زیادتی کی جا رہی ہے۔ اصلی دستاویزات اور اوریجنل ویزہ ہونے کے باوجود بندے کو سائیڈ پر کر کے اس کے گھر والوں سے پیسوں کی ڈیل کی جاتی ہے اگر ڈیل کامیاب ہو جاتی ہے تو بندے کو سفر کرنے کی اجازت مل جاتی ہے ورنہ پیسے نہ دینے کی پاداش میں اس کو نشان عبرت بنانے کے لیے اس کے پاسپورٹ پر آف لوڈ کی مہر لگا دی جاتی ہے۔ اتنے ظالم ہیں کہ اپنے 20/30 ہزار کے چکر میں لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، مسافر فریاد لے کر کہاں جائیں؟ پورے نظام پر چور اُچکّوں کا راج ہے!