
26/07/2025
اعجازعلی ساغر
اعجازعلی ساغر تحصیل اٹھارہ ہزاری کے گاؤں کوٹلی باقر شاہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول واصو آستانہ سے میٹرک اور ڈگری کالج جھنگ سے گریجویشن کیا۔ وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔وہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھتے ہیں اور تین اخبارات روزنامہ چناب ٹائمز فیصل آباد,روزنامہ شہید اسلام آباد اور روزنامہ وفاق نامہ اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر ہیں ۔ اعجازعلی ساغر انٹرنیشنل کالم نگار ہیں اور ان کے مختلف ممالک کے اخبارات میں ریگولر کالم پبلش ھوتے ہیں وہ وزیراعظم ہاؤس,وزارت خارجہ,قومی اسمبلی,سینیٹ,وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت داخلہ سمیت متعدد اداروں کی بیٹ کرتے ہیں۔روزنامہ چناب ٹائمز فیصل آباد،روزنامہ شہید اسلام آباد، زنامہ وفاق نامہ اسلام آباد ذاتی اخبار کے مالک ہیں۔اس کے علاؤہ قومی اسمبلی میں رہ کر اپنے علاقے کی ترقی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ اعجاز علی ساغر تحصیل اٹھارہ ہزاری کا فخر ہے ۔ بہت کم لوگ ان کی شخصیت اور کام سے واقف ہیں۔ صحافی پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے ۔ اعجاز علی دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض کو سر انجام دے رہے ہیں ۔