27/11/2025
*🔴چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ، نشان امتیاز (ملٹری)کا الوداعی خطاب*
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اپنے اعزاز میں منعقدہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں الوادعی تقریب سے خطاب
*جنرل ساحر شمشاد مرزا* کا کہنا تھا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے
اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتّب ہو رہے ہیں،
_جنرل ساحر شمشاد مرزا_
یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں،
_جنرل ساحر شمشاد مرزا_
ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی ، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا، _جنرل ساحر شمشاد مرزا_
میں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو ایک اہم ضرورت سمجھتا ہوں نا کہ ایک خواہش،
_جنرل ساحر شمشاد مرزا_
یہ مستقبل کے چینجلز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے، _جنرل ساحر شمشاد مرزا_
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ
میں اس بات کو ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج ، نظام کیلئے ایک عملی ضرورت ہے