
29/06/2024
ایک شخص نے اپنی پراڈو قصائی کی دکان کے سامنے کھڑی کی اور ایک کلو گوشت مانگا
اتنے میں ایک 1980 ماڈل کا ڈالا آ کر رکا اور اس میں سے اترنے والے نے پانچ کلو گوشت تین کلو کلیجی اور دو دیسی مرغیوں کا آرڈر دیا
پراڈو والا کھڑا رہا اور ڈالے والے کے جانے کا انتظار کرتا رہا
👇👇
پھر قصائی سے پوچھا: یہ بندہ کون ہے اور کیا کرتا ہے
قصائی نے کہا: یہ کوئی کام نہیں کرتا لیکن اس نے تین مال دار بیواؤں سے شادی کر رکھی ہے جن کے شوہر بہت امیر تھے اور بہت مال چھوڑ کر فوت ہوئے
👇👇
یہ سن کر پراڈو والے نے اپنا آرڈر بڑھا دیا اور دس کلو گوشت پانچ کلو کلیجی سات کلو قیمہ لے کر جیسے ہی گھر پہنچا تو بیوی نے پوچھا: اتنا کچھ اٹھا لائے ہو کس کی دعوت کر رہے ہو؟
کہنے لگا: کوئی دعوت نہیں بس میں اپنے مال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کہ کوئ ڈالے والا آ جائے
🤣
کچھ لوگوں کے نصیب میں اپنے بُخل کی وجہ سے جمع کرنے کی مُشقت تو ہوتی ہے پر اپنے اوپر خرچ کرنا نصیب نہیں ہوتا۔
اپنا پیسہ خود خرچ کرو اس سے پہلے کہ کوئی اور آپ کا پیسہ خرچ کرے۔