09/01/2026
محبت پہ لائیں، نفرت نہیں 🩷🫰
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح پیش آئیں جس طرح آج پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش ہوئے۔ ♥️🫂🙌
تحریر: صحافی حفیظ اللہ خانزادہ
کاش ہمارے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو دشمن نہیں بلکہ اپنے ہی وطن کے بھائی سمجھیں۔آج جب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل افریدی کراچی کے 3 روزہ دورے پر ایئرپورٹ پر پہنچے تو حکومت سندھ کی طرف سے اوفیشلی شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید غنی نے وزیر اعلی کا استقبال کیا اور سندھی ٹوپی پہنائی ان سے گلے ملے۔آج جس طرح پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے لوگوں نے ایک دوسرے کے ساتھ عزت، برداشت اور انسانیت کا مظاہرہ کیا، یہ استقبال ہمارے سیاسی رہنماؤں کے لیے ایک واضح مثال بن گیا ہے اگر یہی رویہ ہماری سیاست کا حصہ بن جائے تو یقین کریں اس ملک کا مقدر بدل سکتا ہے۔
ہم کب تک نفرت، گالی، الزام اور نفرت کی سیاست برداشت کرتے رہیں گے؟ یہ دھرتی ہم سب کی ماں ہے، اس کا دکھ ہم سب کا دکھ ہے اور اس کی خوشی ہم سب کی خوشی ہونی چاہیے۔ اختلاف رائے ہو سکتا ہے، مگر دلوں میں زہر نہیں ہونا چاہیے۔ جب ہاتھوں میں ہاتھ اور دلوں میں احترام ہوگا تو نفرت خود ہار مان لے گی۔
آئیے اپنے الفاظ، اپنے رویے اور اپنی نیت کو بدلیں، تاکہ آنے والی نسلیں ہمیں نفرت نہیں بلکہ محبت کی مثال کے طور پر یاد رکھیں۔
دل سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے وطن کو ہر سازش، ہر نفرت اور ہر تقسیم سے محفوظ رکھے،
ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، اتحاد اور محبت کا گہوارہ بنائے۔ | آمین
پاکستان ہمیشہ سلامت رہے، شاد ہو آباد رہے۔🇵🇰🫶
تحریر: صحافی حفیظ اللہ خانزادہ
Ullah Khanzada