
05/06/2025
ان شاءاللہ
مظفرآباد(پریس ریلیز)
مرکزی جمعیت اہل حدیث مظفرآباد کے زیر اہتمام دارلحکومت مظفرآبادمیں نماز عیدالاضحی امیر مرکز ی جمعیت اہل حدیث ضلع مظفرآباد و رئیس جامعہ محمدیہ مولانا زاہد الا سلام اثری کی اقتداء میں صبح 07:00بجے یونیورسٹی کالج گراؤنڈمظفرآباد میں ادا کی جائے گی۔خواتین کے لیے پردے میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکز اہل حدیث جامعہ محمدیہ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کا نماز عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع حسب سابق یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں منعقد ہو گا،جہاں ہزاروں مرود خواتین نماز عیدباجماعت ادا کریں گے۔نماز عید و خطبہ عید،رئیس جامعہ محمدیہ مولانا زاہد الاسلام اثری ارشاد فرمائیں گے۔ بارش کی صورت میں نماز عید الاضحی کا مرکزی اجتماع مرکز اہل حدیث جامعہ محمدیہ اپر چھتر میں منعقد ہو گا،جبکہ دارلحکومت مظفرآباد کی دیگرتمام جامع مساجد اہل حدیث میں بھی نماز عید الاضحی کے اجتماعات وقت مقررہ پر منعقد ہوں گے۔ ترجمان نے پریس ریلیز میں بتایا کہ نماز عیدالاضحی کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں نماز ادائیگی کی جگہ،عوام کی سیکورٹی،گاڑیوں کی پارکنگ سمیت تمام اہم امور کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔مرکزی جمعیت اہل حدیث و جامعہ محمدیہ کے زیر انتظام،یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں گزشتہ7دھائیوں سے زائدعرصہ سے نماز عید اداکی جا رہی ہے۔ ماضی میں نماز عیدبانی مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر مولانا محمدیونس اثری علیہ رحمۃ اور پھر امیر ثانی مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں و کشمیر پروفیسر شہاب الدین مدنی علیہ رحمۃ کی اقتداء میں ادا کی جاتی رہی ہے۔