10/06/2026
چوک اعظم کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری، فری ای کامرس سمر کیمپس کا آغاز 15 جون سے ہوگا، جہاں جدید آن لائن بزنس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی
چوک اعظم میں نوجوانوں کے لیے ای کامرس سیکھنے کا ایک نیا موقع سامنے آ گیا۔ “E-Commerce With Aabis” کے زیرِ اہتمام فری سمر کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکاء کو Shopify اسٹور بلڈنگ، ڈراپ شپنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پروڈکٹ ریسرچ، آٹومیشن ٹولز اور Meta و TikTok Ads کی عملی تربیت دی جائے گی۔ معلومات کے مطابق نیا سیشن 15 جون 2026 سے شروع ہوگا جبکہ کورس کی مدت 30 دن رکھی گئی ہے۔
منتظمین کے مطابق کورس میں پریکٹیکل ٹریننگ، ماہرین کی رہنمائی، سرٹیفکیٹ آف کمپلیشن اور ہینڈز آن تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ محدود نشستوں کی وجہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو جلد رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر میں ای کامرس اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف ادارے نوجوانوں کو آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارتیں سکھانے کے پروگرام متعارف کرا رہے ہیں.
*For More Information Contact On WhatsApp Nbr 03260048918*