Hassan Abbasi

Hassan Abbasi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hassan Abbasi, Social Media Agency, Islamabad.

خالی پیٹ سونف کھانے کے حیرت انگیز فوائد – خوش ہو جائیں گے!خالی پیٹ سونف کھانے سے بے شمار جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں، جنہ...
03/08/2025

خالی پیٹ سونف کھانے کے حیرت انگیز فوائد – خوش ہو جائیں گے!
خالی پیٹ سونف کھانے سے بے شمار جسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں، جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

🔸 یادداشت میں اضافہ:
سونف دماغ کو طاقت دیتی ہے اور یادداشت بہتر بناتی ہے۔

🔸 جسمانی ٹھنڈک:
یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے اور گرمی کے اثرات کو کم کرتی ہے۔

🔸 غذائی اجزاء سے بھرپور:
سونف میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن اور سوڈیم جیسے اہم منرلز موجود ہوتے ہیں۔

🔸 خوشبو اور تازگی:
اس کی خوشبو نہ صرف دل کو خوش کرتی ہے بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتی ہے۔

🔸 بدہضمی اور گیس کا خاتمہ:
روزانہ خالی پیٹ سونف کھانے سے پیٹ کی گیس اور بدہضمی کا مکمل علاج ممکن ہے۔

🔸 آنکھوں کی روشنی میں اضافہ:
سونف کا باقاعدہ استعمال بینائی کو بہتر بناتا ہے، خاص طور پر اگر مصری کے ساتھ لیا جائے۔

🔸 خون صاف اور جلد روشن:
خالی پیٹ سونف کھانے سے خون صاف ہوتا ہے اور چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔

🔸 وزن کم کرنے میں مددگار:
اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں تو خالی پیٹ سونف یا اس کا پانی استعمال کریں۔
7 دن مسلسل استعمال سے وزن میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

🔸 ہاضمہ بہتر بنائے:
جن لوگوں کو گیس یا بدہضمی کی شکایت رہتی ہے، وہ سونف کے ساتھ نیم گرم پانی پی لیں – فوری آرام ملے گا۔

🌿 سونف ایک قدرتی دوا ہے جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے بہت سے امراض کا مؤثر علاج ہے۔

✅ ضرور آزمائیں اور صحت مند زندگی کی طرف قدم Hassan Abbasi بڑھائیں۔

03/08/2025
مجھے جادوئی بوٹی ملی۔۔۔کئی مہینوں سے ایک عجیب اور پریشان کن بیماری نے میری زندگی کا سکون چھین رکھا تھا۔ سردیاں آئیں اور ...
03/08/2025

مجھے جادوئی بوٹی ملی۔۔۔

کئی مہینوں سے ایک عجیب اور پریشان کن بیماری نے میری زندگی کا سکون چھین رکھا تھا۔ سردیاں آئیں اور میری جلد پر خارش، دانے، پھنسیاں اور جلن بھرے سرخ نشانات ابھر آئے۔ کبھی راتوں کو سونا محال، کبھی دھوپ میں باہر نکلنا مشکل۔ جلد پر خارش کے ساتھ ساتھ جسم میں پھوڑے، گیس اور قبض نے جیسے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔

دوائیں، مہنگی کریمیں، اور انجیکشن تک آزما لیے، مگر سکون کہیں نہ ملا۔
پھر جولائی کی ایک شام، کسی مہربان نے محبت بھرے لہجے میں کہا:
"بھائی! ایک بار پنیر بوٹی (خمجیرا) آزما کر دیکھو۔ یہ پہاڑوں کی کڑوی نعمت ہے، مگر کام میٹھا کرتی ہے۔"

میں نے سوچا، آزمائش میں کیا ہرج ہے؟
خشک پنیر بوٹی کے چند پھل لے کر رات کو بھگویا، صبح نہار منہ پانی چھان کر پیا — اور یہ معمول ایک ہفتے تک جاری رکھا۔

اور سچ پوچھیں تو…
ساتویں دن میری جلد صاف، خارش ختم، قبض غائب اور پیٹ ہلکا — جیسے قدرت نے خود شفا بخش دی ہو۔
وہ پھنسیاں جو برسوں سے چہرے کی خوبصورتی چھین رہی تھیں، اب محو ہونے لگیں۔ گیس، سینے کی جلن اور جسمانی بھاری پن سب ختم۔

عوام کے لیے تجویز – پنیر بوٹی کیا ہے؟

پنیر بوٹی (سائنسی نام Withania coagulans) قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کے پہاڑی علاقوں میں پیدا ہوتی ہے۔ اسے خمجیرا یا کڑوی بوٹی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جڑی بوٹی کئی بیماریوں کا سستا، آسان اور مؤثر علاج ہے۔

افادیت اور اہمیت:

دودھ کو پھاڑنے والی خاصیت کی وجہ سے "پنیر بوٹی" کہلاتی ہے

طب یونانی میں جگر، معدے، جلد اور مثانے کے امراض کے لیے مجرب

اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور سوزش ختم کرنے والے قدرتی مرکبات سے بھرپور

کن بیماریوں کا علاج ہے؟

✅ الرجی، دانے دار خارش
✅ پھنسیاں، ایکنی، جلدی سوزش
✅ قبض، پیٹ کی گیس، تیزابیت
✅ جگر کی گرمی
✅ ذیابیطس (بلڈ شوگر متوازن رکھتی ہے)
✅ مثانے کی جلن، بار بار پیشاب
✅ موٹاپا اور جسمانی بھاری پن

استعمال کا طریقہ:

1. قہوہ (صبح خالی پیٹ):

5 سے 7 دانے پنیر بوٹی کے خشک پھل رات کو پانی میں بھگو دیں

صبح ان کو مسل کر پانی چھان کر پی لیں

15 سے 30 دن استعمال کریں

2. سفوف بنا کر:

خشک پھل پیس کر پاؤڈر بنائیں

آدھا چمچ روزانہ نیم گرم پانی کے ساتھ

3. اُبال کر:

10 دانے پانی میں ابالیں، جب آدھا پانی رہ جائے تو چھان کر پی لیں

یہ کڑوی سی پنیر بوٹی دراصل اندر سے وہ شفا ہے جسے ہم عرصہ دراز سے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔
یہ مہنگی دواؤں کا سستا نعم البدل بھی ہے اور قدرتی تحفظ بھی۔
آپ بھی آزمائیے، مگر صبر اور تسلسل سے — کیونکہ قدرتی علاج خاموش اور لمبا ہوتا ہے، مگر اثر گہرا رکھتا ہے۔

اللہ ہر بیماری سے شفا عطا کرے۔ آمین۔

سمبلو ھزارہ کشمیر اور مری میں کثرت سے پایا جاتا ھے سُملو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے۔ سمبل۔ یہ نباتات کے خاندان زرش...
03/08/2025

سمبلو ھزارہ کشمیر اور مری میں کثرت سے پایا جاتا ھے
سُملو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ہے۔ سمبل۔
یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے۔
یورپ کی عام زرشک کا لاطینی نام بربیرس دیگرس ہے۔
پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں۔
ہندی میں اس کو دار ہلد بھی کہا جاتا ہے۔
یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے، جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقوں مانسہرہ، بالاکوٹ، کشمیر، چترال اور شمالی وزیرستان میں بھی پائی جاتی ہے۔
بلوچستان کے علاقوں زیارت، باباخرواری، دوزخ تنگی، لورالائی، درگئی، قلعہ سیف اللہ اور سنجاوی کے اطراف میں بھی پائی جاتی ہے۔
وہاں کے لوگ اسے زرل کہتے ہیں۔
بعض جگہ اسے کورئے بھی کہا جاتا ہے۔
یہ خودرو جھاڑی ہے۔
اس کے پرانے پودوں کا قد سات آٹھ فٹ ہوتا ہے۔
شاخیں اطراف میں پھیلی اور کانٹوں سے بھری ہوتی ہیں۔
ہر کانٹا تین شاخہ ہوتا ہے۔
پرانے پودوں کے تنے کا قطر تین چار انچ ہوتا ہے۔
جڑیں گہری بلکہ آٹھ دس فٹ زمین میں ہوتی ہیں۔
یہی جڑ کار آمد ہے۔
اسے کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارتے اور سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔
یہ چھلکا زرد رنگ کا اور ذائقے میں کڑوا ہوتا ہے۔
سُملو کے زرد پھول گچھوں کی شکل میں لہلہاتے ہیں۔
پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔
پھول چند دن بعد جھڑ جاتے ہیں۔
ان کی جگہ چھوٹے چھوٹے سبز دانے نکلتے ہیں جو پکنے پر سیاہ ہو جاتے ہیں۔
بچے اور بڑے انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔
اس کے پھول اور پتے بھی کھائے جاتے ہیں جن کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
یہ منہ اور گلے کے امراض کا علاج ہے۔
اس کی جڑ خزاں کے آخر میں نکالی جاتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر کسی وقت بھی تازہ جڑ کا چھلکا اتار کر استعمال کر سکتے ہیں۔
سمبل کی جڑ کے سفوف سے سرطان ( کینسر ) کے مریضوں کا شفا بخش علاج ہوسکتا ہے۔

سرطان ( کینسر ) ہر قسم:
سُملو اور ہموزن ہلدی کو باریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسول صبح وشام بعد از غذا، ہمراہ تازہ پانی یا دودھ استعمال کریں۔
انشااللہ ایک ماہ میں کینسر کا نام نشان نہ رہے گا۔

چھاتی کا سرطان( کینسر ):
چھاتی کے سرطان ( کینسر ) میں کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُملو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا استعمال کریں۔
تین ماہ میں آرام آجائے گا۔
صبح کو تین ماشے سُملو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں اور شام کو کھانے کے آدھ گھنٹے بعد پی لیں۔
اسی طرح شام کو بھگو کر صبح پی لیں۔
ایک ماہ کے استعمال سے چھاتی کا سرطان ختم ہو جائے گا۔

دماغی رسولی ( برین ٹیومر ) کا خاتمہ:
درخت سَرس کی چھال، کشتہ سنکھ، سُملو اور ہلدی میں ہم وزن چینی شامل کرکے زیرو کے کیپسول میں چار رتی کے برابر بھر لیجئے۔
صبح، دوپہر اور شام بعد غذا عرق دھماسہ کے ساتھ ایک ایک کیپسول استعمال کریں۔
ذیابیطس ( شوگر ) کے مریض چینی شامل نہ کریں۔
تین سے چار ماہ تک دوا کا استعمال جاری رکھیں۔
یہ دماغی رسولی ( برین ٹیومر ) کا شافی علاج ہے۔

ناسور کا پھوڑا:
ناسور کا پھوڑا نکل آئے تو روزانہ صبح دوپہر اور شام بعد غذا ایک ایک ماشہ سُملو باریک پیس کر تازہ پانی کے ساتھ صبح و شام نوش فرمائیں۔
بیس دن میں شفا ہوگی۔

منہ کا سرطان ( کینسر ):
منہ کے سرطان کے لئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُملو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا ، تین ماہ استعمال کریں۔

منہ کے امراض:
سُملو کو منہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً گلے میں تکلیف ہو تو اس کا چھلکا منہ میں رکھ کر سو جائیے۔
اس کا کڑوا پانی حلق سے اترتا رہتا ہے اور صبح تک تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔
منہ میں چھالے ہوں تو ایک چٹکی سُنمبلو پاؤڈر منہ میں رکھنے سے گھنٹہ بھر میں تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔

دانت کا درد:
دانت کا درد دور کرنے اور ہلتے ہوئے دانت قائم رکھنے کے لئے سُملو جڑ، پان اور عناب ہم وزن ملا کر ۲-۲ ماشہ صبح و شام بعد غذا لیں۔

گردن کے مہرے یا پسلیوں کا درد:
اگر پسلیوں یا گردن کے مہروں میں درد ہو تو سُملو کا پاؤڈر، ایک ماشہ رات کونیم گرم دودھ سے لیں۔

بہترین منجن:
اگر دانتوں میں درد ہو یا مسوڑھوں سے خون آتا ہو،
تو کسی اچھے منجن میں اس کی نصف مقدار کے ہم وزن سُملو ملائیں اور دانتوں پر بطور منجن ملیں،
ان شاء اللہ چند دنوں میں خون رک جائے گا اور دانتوں کا درد بھی جاتا رہے گا۔

غدہ درقیہ ( تھائیرائڈ گلینڈز ) کی سوجن:
اگر غدہ درقیہ ( تھائرمائڈ گلینڈز ) بڑھ جائے تو کشتہ سنکھ، ہلدی ، سُملو پاؤڈر اور آرسینک پاؤڈر نمبر ۲ ہم وزن لیں اور صبح و شام بعد از غذا زیرو کا کیپسول بھر کر استعمال کریں۔
دو سے تین ماہ میں بڑھا ہوا غدہ معمول پر آجائے گا۔
بڑھے ہوئے ٹانسلز میں سُملو بوٹی ورم دور کرتی ہے،
اس کے چھلکے کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں رکھ کر رات کو سونے سے اس کا رس آہستہ آہستہ ٹانسلز کو ختم کر دیتا ہے۔

03/08/2025

💙🍃🌾💙🍃🌾💙

ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!...
01/08/2025

ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿
چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!
ایک صاحب بتاتے ہیں کہ انہیں ہر وقت چھینکیں آتی تھیں: موسم بدلے، پرفیوم لگے، الماری کھلے یا دھول اُڑے۔ علاج بھی کروایا، ماسک بھی پہنا، لیکن افاقہ نہ ہوا۔
پھر کسی نے مشورہ دیا کہ ایک بڑی الائچی چھلکے سمیت منہ میں رکھ کر چوسو، ہلکے ہلکے چباؤ اور لعاب نگلتے رہو۔
کمال ہو گیا! چھینکیں، الرجی، ناک بہنا سب کم ہوتا گیا۔ اب صرف دن میں ایک دو چھینکیں آتی ہیں۔

🌟 10 حیرت انگیز فوائد:
1. چھینکوں اور الرجی سے نجات:
بڑی الائچی منہ میں رکھ کر چوسنے سے چھینکوں کا طوفان رک جاتا ہے۔

2. ناک بہنا بند:
مسلسل ناک بہنے والوں نے چند دن استعمال سے شفاء پائی۔

3. کان کھجانا ختم:
ایسے لوگ جنہیں بار بار کان میں خارش ہوتی ہے، انہیں بڑا فائدہ ہوا۔

4. آنکھوں کا پانی، کمزور نظر:
نظر دھندلانا، آنکھوں سے پانی آنا، بڑی الائچی کے استعمال سے بہتر ہو جاتا ہے۔

5. دماغی کمزوری، یادداشت کی کمی:
یادداشت بہتر، ذہنی طاقت میں اضافہ اور فوکس بہتر ہوتا ہے۔

6. منہ کی بدبو، مسوڑھوں کی بیماریاں:
مسوڑھوں سے خون آنا، سوجن، منہ کی بدبو وغیرہ میں مفید۔

7. گندم یا فوڈ الرجی:
چھوٹے بچوں اور بڑوں میں گندم سے ہونے والی الرجی میں آزمودہ۔

8. موسمی الرجی کا علاج:
پولن یا دھول سے الرجی کا بہترین قدرتی توڑ۔

9. پرفیوم یا خوشبو سے چھینکیں:
پرفیوم یا کسی بھی خوشبو سے الرجک افراد کے لیے شفاء بخش۔

10. نظام تنفس میں بہتری:
سانس کے مسائل، نزلہ زکام اور ناک کی سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔

🌱 طریقہ استعمال:
ایک بڑی الائچی (چھلکے سمیت) منہ میں رکھیں، ہلکے ہلکے چباتے رہیں، لعاب نگلتے رہیں۔ دن میں 2–3 بار یہ عمل دہرائیں۔ بچوں کے لیے چھوٹی مقدار میں کوٹ کر استعمال کرائیں۔

📢 سستا، آسان، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ۔ آج سے ہی شروع کریں اور دوسروں تک بھی یہ رازِ شفاء پہنچائیں.

04/07/2025
04/07/2025
بواسیر کا علاج
04/07/2025

بواسیر کا علاج

Address

Islamabad

Telephone

+923135644818

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Abbasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hassan Abbasi:

Share