Mashallah

Mashallah I only trust in Allah ���

16/06/2024

‏میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

*_💥📍اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا یعنی کوئی نہیں جان پائے گا ک...
15/06/2024

*_💥📍اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا یعنی کوئی نہیں جان پائے گا کس بچے نے کس کا دودھ پیا_*
*_یعنی رضائی بہن بھائی کا کنسیپٹ جو اسلام نے دیا اسے ختم کرنا ہے اس لیے کہتے ہیں دنیا تو پڑھ لی سیکھ لی تھوڑا بہت دین بھی پڑھ لیں سیکھ لیں_*

31/05/2024
یہ مدینہ منورہ کا "البقیع" قبرستان ہے۔ یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ ‏یہاں ، سیدہ ...
31/05/2024

یہ مدینہ منورہ کا "البقیع" قبرستان ہے۔

یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ ‏
یہاں ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنھما کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی دیگر تمام ازواج مطہرات ( امہات المومنین) بھی مدفون ہیں۔ ‏
یہاں جنتی خواتین کی سردار سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی دفن ہیں۔
‏یہاں رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم کے لخت جگر ابراہیم، چچا عباس بھی دفن ہیں۔

‏قابل غور بات یہ ہے کہ ‏اس عظیم مقبرے میں کوئی نہ سالانہ عرس، نہ ڈھول کی دھاپ پر رقص ہے اور نہ ہی کوئی بھنگڑے کا ماحول۔
یہاں تعمیرات اور چڑھاووں کی شکل میں نہ مال کا ضیاع ہے نہ نذر و نیاز اور منتوں کی شکل بدعات و خرافات۔
‏یہاں نہ قبروں کو سجدے ہوتے ہیں نہ مرادیں مانگی جاتی ہیں۔
‏یہاں امیر کی قبر پکی اور غریب کی کچی والا سین بھی نہیں۔

یہی اصل دین اسلام ہے۔۔۔ اور یہی طریقہ نجات ہے۔۔۔!

‏یہ ایران کا پٹرول پمپ ہے۔ یہاں 51 لیٹر پٹرول 15570 ایرانی ریال کا ہے۔۔ ⬇️اگر 15570 ایرانی ریال کو پاکستانی کرنسی پہ کنو...
08/05/2024

‏یہ ایران کا پٹرول پمپ ہے۔ یہاں 51 لیٹر پٹرول 15570 ایرانی ریال کا ہے۔۔ ⬇️
اگر 15570 ایرانی ریال کو پاکستانی کرنسی پہ کنورٹ کریں تو 102 روپے پاکستانی بنتے ہیں مطلب کہ پاکستانی 102 روپے کا 51 لیٹر۔۔۔۔
اور اگر فی لیٹر پہ تقسیم کریں تو پاکستانی 2 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت بنتی ہے۔
اگر وہاں سے پورے ملک میں لانے کا خرچہ اور ٹیکس ملا کر بھی پاکستانیوں کو 100 روپے یا 150 روپے دیا جائے تو بھی حکومت کو فی لیٹر کے ساتھ اچھا خاصہ فائیدہ ہے۔ اس دو روپے فی لیٹر پٹرول سے اگر پاکستان میں بجلی گھر 24 گھنٹے چلائے جائیں ۔۔۔ انڈسٹری چلائی جائیں ۔۔ روزانہ کی مد میں گاڑیوں میں خرچ ہونے والے فیول کا حساب لگایا جائے تو پاکستان دنیا کا سب سے سستا ترین اور ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ کیوں کہ بجلی انتہیائی سستی ہوگی تو ہر قسم کا کاروبار ہوگا۔ مگر ہم غلام قوم ہیں ۔۔ 🥹

یہ امریکن پائیلٹ کہتا ہےجب سعودی ائیرپورٹ سے جہاز بلند ہوا تو برقعے میں لپٹی *باپردہ خواتین کو دیکھ کر میری نظر جھک گئی*...
05/05/2024

یہ امریکن پائیلٹ کہتا ہے
جب سعودی ائیرپورٹ سے جہاز بلند ہوا تو برقعے میں لپٹی *باپردہ خواتین کو دیکھ کر میری نظر جھک گئی*
مگر جب امریکی ایئر پورٹ jfk پر لینڈنگ ہوئی میں نے دیکھا *ایک خاتون بھی باپردہ نہیں تھی*
سب کے برقعے سیٹوں کے پیچھے پھینکے ہوئے تھے اور وہ خواتین بے پردہ جہاز سے اتر رہی تھیں!
*اسلامی ملک چھوڑتے وقت اسلامی احکام و اخلاق بھی چھوڑ دیئے جاتے ہیں*
غیرت و حمیت حتی کہ دین بھی چھوڑ دیا جاتا ہے

بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یورپ و امریکہ میں اسلامی حلیئے میں رہتے ہیں
ورنہ جیسا دیس ویسا بھیس حتی کہ عقائد و نظریات بھی غیروں والے قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں
ایسی دولت و شہرت قبر میں لے کر جاؤ گے جو آپ کو وفادار نہ بنا سکے
*جو انسان دین سے وفادار نہیں وہ کلبِ مردار سے بدبودار کردار کا شہکار ہے!*

27/04/2024

گوگل اور داعی !

گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے ،، اگر آپ اپنے رستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے ،ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ھے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ھے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ھے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ھے ، ایک عالم اور مفتی کا ھے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رھے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے ،، اسے کاپر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں ،، اسی کام کے لئے 50 ھزار سال کا دن رکھا گیا ھے ،، یہانتک کہ اگر بندے نے توبہ کی نیت بھی کر لی اور اس کے بعد عمل کی مہلت نہ ملی تو نجات پا گیا کیونکہ انما الاعمال بالنیات ،،

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ھے کہ اگر گٹھلی تمہارے ھاتھ میں ھے اور تم اس کو بونے کے لئے بیٹھے ھو کہ قیامت آ گئ ھے تو اس کو بوئے بغیر مت اٹھنا ، اس لئے کہ درخت اگانے کا اجر تمہیں نہیں ملتا ، درخت بونے کا اجر ملتا ھے ، اور شاید یہی اجر دائیں پلڑے کو جھکا دے ،،، ھمارا کام یہ ھے کہ بڑے سے بڑے گنہگار کو گناہ سے نکلنے کا رستہ بتائیں نہ کہ اسے فاسق فاجر کہہ کر اس کی توھین کریں اور اس کو جھڑکیں ، اس کا فسوق اور فجور اسی لمحے ختم ھو گیا تھا جب اس میں ندامت عود کر آئی تھی ،، اللہ نے اسے ھمارے پاس علاج کے لئے بھیجا تھا تو اس کی ندامت قبول فرما کر بھیجا تھا اور اگر ھم نے اسے کھو دیا ،،،،،،،تو شاید بہت کچھ کھو دیا ، بہت کچھ،،،

20/04/2024

ﺍﯾﮏ ﺣﮑﺎﯾﺖ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﻖ
،
،ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺷﺨﺺ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﮬﮯ ؟

ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﻞ ﺻﺒﺢ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﮯ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺑﺪ ﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮬﮯ

ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺻﺒﺢ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻻﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﮐﻨﺪﮬﮯ ﭘﺮ ﺑﭩﮭﺎﺋﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﮔﺰﺭﺍ
ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﭼﺎ
ﺍﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮬﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﺮﺍ ﺍﻧﺴﺎﻥ
ﭘﮭﺮ ﺁﭖ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ

ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ !
ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﮬﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﮐﮭﺎﺋﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﻭﮦ ﺁﭘﮑﯽ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮬﮯ

ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ
ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺍﻧﮑﯽ ﻧﻈﺮ ﺻﺒﺢ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺪ ﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭘﺮ ﭘﮍﯼ
ﯾﮧ ﻭﮨﯽ ﺷﺨﺺ ﺟﻮ ﺻﺒﺢ ﻣﻼ ﺗﮭﺎ

ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻧﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﮐﻼﻡ ﮐﯿﺎ
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﯾﺎ ﺭﺏ ﮐﺮﯾﻢ !
ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﺟﺮﮦ ﮬﮯ
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺗﮭﺎ ﻭﮨﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ
ﮐﯿﺴﮯ ﮬﻮﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ؟

ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
ﺻﺒﺢ ﺟﺐ ﯾﮧ ﺷﺨﺺ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﮐﻨﺪﮬﮯ ﭘﺮ ﺑﭩﮭﺎﺋﮯ ﺟﻨﮕﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻧﮑﻼ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ

ﺍﺑﺎ ،،، ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﺟﻨﮕﻞ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ
ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﮨﺎﮞ ﺑﯿﭩﺎ
ﯾﮧ ﭘﮩﺎﮌ ﺟﻨﮕﻞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮮ ﮨﯿﮟ
ﺑﯿﭩﺎ ﺑﻮﻻ
ﺍﺑﺎ ،،،، ﺍﻥ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺌﮯ ﮬﮯ
ﻭﮦ ﺑﻮﻻ
ﮨﺎﮞ ﺑﯿﭩﺎ
ﯾﮧ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺑﮩﺖ ﻭﺳﯿﻊ ﻭ ﻋﺮﯾﺾ ﮬﮯ
ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﺍﺑﺎ ! ﺍﺱ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ

ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺩ ﺁﮦ ﺑﮭﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﮐﮫ ﺑﮭﺮﯼ ﺍﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻻ
ﮨﺎﮞ ﺑﯿﭩﺎ ﺍﺱ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮮ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﯿﮟ
ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﺍﺑﺎ ! ﺗﯿﺮﮮ ﮔﻨﺎﮦ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ

ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﭼﻤﮏ ﺳﯽ ﺍﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ
ﮨﺎﮞ ﺑﯿﭩﺎ
ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮬﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ

ﻣﯿﺮﮮ ﺭﺏ ﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﯽ ﻣﻐﻔﺮﺕ ﮬﮯ

ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ
ﺍﮮ ﻣﻮﺳﯽ ! ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺱ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﺍﻋﺘﺮﺍﻑ ﮔﻨﺎﮦ ﺍﻭﺭ ﻧﺪﺍﻣﺖ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﺁﯾﺎ ﮐﮧ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺑﺪﺗﺮﯾﻦ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﺗﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﮑﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﮔﻨﺎﮦ ﻧﺎﺻﺮﻑ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﺋﯿﮯ ﺑﻠﮑﮧ
ﮔﻨﺎﮬﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﯿﮑﯿﻮﮞ ﻣﯿﻦ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺎ.

عورتوں کو امیروں سے شادی کا لالچ اور مردوں کو حسن کا لالچ لے ڈوبا،*دینداری، اخلاق، سیرت، اچھے لوگ اور شریف خاندان کو سب ...
17/04/2024

عورتوں کو امیروں سے شادی کا لالچ اور مردوں کو حسن کا لالچ لے ڈوبا،*
دینداری، اخلاق، سیرت، اچھے لوگ اور شریف خاندان کو سب نے پیچھے چھوڑ دیا۔
نتیجه؛ ذلالت، فساد، جھگڑے، طلاقیں۔

ہمسفر خوبصورت یا امیر نہیں بلکہ دین دار، پرہیزگار، ہر حال میں ساتھ دینے اور سمجھنے والا ہونا چاہیے۔
اور جس کو ایسا مخلص شخص مل جائے تو وہ دنیا کا امیر ترین انسان ہے۔

17/04/2024

*'' مـکـڑی کـی آرزو ''*
*کہتے ہیں جب رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم* غار ( ثور ) میں داخل ہوئے تو جبریل علیہ السّلام نے عرض کِیا:
'' خدایا مجھے اِجازت دیجیے تاکہ میں جا کر اپنے پَروں سے غار کو بلکہ اس پہاڑی کو ہی چُھپا دوں۔ ''
خطاب ہُوا:
'' اے جبریل! ( علیہ السّلام ) حقیقی ستّار میں ہی ہوں۔میرا کمالِ قُدرت اس امر کا متقاضی ہے کہ میں اپنی کمزور ترین مخلوق کے ذریعے مکر و فریب کو دُور کروں۔ ''
کمزور مکڑی کو مقرّر کِیا اور اسے حِفاظت کے لیے بھیجا۔جب مکڑی کو حُکمِ خداوندی پہنچا اس نے اسی وقت سجدۂ شُکر ادا کِیا۔خدا تعالٰی کا اسے حُکم ہُوا کہ:
'' جا کر پردہ تان دے اور مکّھی پر قناعت کر لیکن ہِمّت بُلند رکھنا۔ہم ایک روز قافِ قرب کے سیمرغ کو تیرے جال میں لائیں گے۔ ''
اس اُمید پر سات سو سال اس غار کے مُنہ پر بیٹھی اِنتظار کرتی رہی۔چنانچہ نہ رات کو آرام تھا نہ دِن کو چین۔یہاں تک کہ اس رات آنحضرت صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اس غار کے دہانے پر پہنچے۔مکڑی نے آنحضرت صلی علیہ وآلہ وسلم کی طرف اِشارہ کر کے کہا:
'' مجھ کمزور کو آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کے دِیدار کا وعدہ دیا گیا ہے۔تشریف لائیے تاکہ آپ ( صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم ) کی زیارت سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کروں۔ ''
حضور نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم جب غار کے اندر تشریف لے گئے مکڑی نے جالا تننا شروع کر دیا اور عِجز آمیز لعاب پھیلانا شروع کر دیا۔
آنحضرت صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللّٰه عنہُ سے کہا:
'' ابوبکر! ایک مُدّت سے میں اس فِکر میں تھا کہ میری اُمّت اس باریک پُل صِراط سے کیسے گُزرے گی،اب عالمِ غیب کے خبر کنندگان نے مجھے یوں اِطلاع دی ہے کہ جس طرح اس پردہ دار کو ایک باریک تار پر محفوظ رکھتے ہیں،تیرے دوستوں کو اسی طرح اس صِراط سے محفوظ رکھیں گے۔ ''
( معارجُ النّبوّت،جِلد،۳،صفحہ ۹،۱۰ )

15/04/2024

پرانے وقتوں کی بات ہے، ایک غریب شخص کام کاج کی تلاش میں مختلف شہروں کی خاک چھانتا رہا مگر اسے کوئی بھی کام نہ مل سکا.
تھک ہار کر وہ چرچ میں چلا گیا، اور اونچی آواز میں کہنے لگا "خداوندا تو مجھے کب تک غریب رکھے گا"
پادری نے جب یہ الفاظ سنے تو اس شخص کو ڈانٹا کہ ایسے دعا نہیں کرتے. وہ غریب شخص کہنے لگا کہ ٹھیک ہے پھر آپ مجھے کوئی کام دے دیں، تاکہ میں یہ الفاظ پھر نہ دہرا سکوں.
پادری کہنے لگا ٹھیک ہے مجھے اس چرچ کے لیے ایک کاتب کی ضرورت ہے، جو یہاں آنے جانے والوں کے علاوہ چرچ کے اخراجات کا حساب لکھا کرے ، تم یہ کام سنبھال لو ماہانہ پچاس ڈالر کے علاوہ کھانا اور رہائش بھی میرے ذمے ہوگی.
اس شخص نے فوراً حامی بھر لی، پادری نے اسے کھاتہ رجسٹر اور قلم دے دیا، اور یوں وہ شخص چرچ کا کاتب بن گیا. وہ روزانہ پادری کو ہر چیز کے متعلق تفصیل سے بتاتا رہتا تھا، جب اسے کام کرتے ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تو پادری نے کہا ذرا اپنا حساب کتاب لکھنے والا رجسٹر لے کر آؤ تاکہ اس ہفتے کی آمدن اور اخراجات کا موازنہ کیا جاسکے، وہ شخص کہنے لگا جناب مجھے تو لکھنا پڑھنا آتا ہی نہیں، میں تو زبانی ہر چیز کا حساب رکھتا ہوں.
پادری نے کہا تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں کہ تم لکھ پڑھ نہیں سکتے، مجھے تو ایسے شخص کی ضرورت تھی جو پڑھا لکھا ہو، تم میری طرف سے یہ پچاس ڈالر لو اور جاؤ جاکر کوئی دوسرا کام تلاش کرو.
وہ شخص پچاس ڈالر لیکر جب چرچ سے باہر نکلا تو اس نے دیکھا کہ دو شخص آپس میں باتیں کررہے تھے، ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا تھا کہ میں نے تمھیں پچاس ڈالر قرض دیے ہیں، اب تم ان سے کوئی تجارت کا کام کرو، اپنا نفع حاصل کرو اور بعد میں مجھے میری اصل رقم لوٹا دو.
اس شخص نے جب یہ گفتگو سنی تو سوچنے لگا کہ پچاس ڈالر تو میرے پاس بھی ہیں، مجھے بھی تجارت کرکے دیکھنی چاہیے..
وہ گیا اور بازار میں اچھی طرح گھوم پھر کر دیکھا، اس نے دیکھا کہ اس شہر کے امرا ٹماٹر سے روٹی کھاتے ہیں مگر عجیب بات تھی کہ ٹماٹر وہاں اگتا نہیں تھا، دور دراز کے علاقوں سے جب ٹماٹر آتا تو طویل سفر اور گرم موسم کے باعث رستے میں خراب بھی ہوجاتا تھا اس وجہ سے اس کام میں سرمایے اور وقت کے خسارے کے پیش نظر بس دو تین تاجر ہی یہ کام کرتے تھے، اور وہ منہ مانگے دام بھی وصول کرتے تھے - - -
اس شخص نے دور دراز کے علاقوں سے ٹماٹروں کو یہاں لاکر فروخت کرنے کا ارادہ بنا لیا -
وہ پہلے بھی مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا تھا، اسے پتا تھا کہ کہاں پر ٹماٹر سستا اور کثرت سے پایا جاتا ہے - وہ سیدھا وہیں گیا اور وہاں سے جب ٹماٹر خرید کر لایا اور بہت کم منافع کے ساتھ انہیں فروخت کرنا شروع کیا تو پہلے دن ہی سارے ٹماٹر ہاتھوں ہاتھ بک گئے اور اسے اچھا خاصا منافع بھی حاصل
ہوا -
اسے یہ کام پسند آگیا، اور پھر کرتے کرتے ایک دن وہ اس علاقے کا بڑا تاجر بن گیا - اس نے اپنے کام کاج میں ہاتھ بٹانے کے لیے نوکر بھی رکھ لیے -
ایک دفعہ وہ سفر کرتے ہوئے کسی ایسی جگہ پر گیا جہاں ہسپانوی زبان بولی جاتی تھی جس سے وہ نابلد تھا - وہ ایک ریستوران میں کھانا کھانے گیا تو اسے کھانوں کے نام پلے نہیں پڑ رہے تھے - اس نے اپنے ایک نوکر کو بلا کر کہا کہ! " ذرا ان کھانوں کے نام تو سمجھ کر مجھے بتاؤ -" نوکر نے حیرانی سے کہا جناب آپ اتنے بڑے تاجر ہیں مگر آپ کو ہسپانوی زبان نہیں آتی - اس شخص نے کہا اس لیے کہ میں پڑھا لکھا نہیں ہوں - تو نوکر نے کہا جناب آپ ان پڑھ ہوکر ایک بڑے تاجر ہیں، سوچیں اگر دو چار جماعتیں پڑھ لیتے تو پتا نہیں کتنے بڑے تاجر ہوتے اور آج نجانے کہاں ہوتے - اس شخص نے جواب دیا! " ہونا کہاں تھا، اگر دو چار جماعتیں پڑھ جاتا تو آج پچاس ڈالر ماہوار پر چرچ میں پادری کا کاتب ہوتا......"

ایک عربی تحریر کا اردو ترجمہ
م ن ق و ل

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashallah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share