Voice of Nation Pak Kashmir

Voice of Nation Pak Kashmir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Nation Pak Kashmir, Media/News Company, Islamabad.

🌍 دنیا بھر کی خبریں
⚔️ جنگ و امن کی صورتحال
🏏 کھیلوں کی جھلکیاں
📢 سیاست، سماج اور سچ
📲 ابھی جوائن کریں
*Voice of Nation Pak Kashmir🍁*
🔗 whatsapp.com/channel/0029Vb6gBgf3wtb03kEfUi0w

25/08/2025

وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ نوسیری کے مقام سے احتجاج کے باعث بند ہو گئی ۔بٹناڑہ گاؤں میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین مرکزی شاہراہ بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔،پولیس کی سڑک کھلوانے کی کوشش ، مظاہرین اور پولیس کے مابین دھکم پیل،پولیس کا لاٹھی چارج۔مظاہرین نے پولیس کو پیچھے دھکیل دیا

19/08/2025

🚨 PTCL
نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش پر وضاحتی بیان جاری کر دیا

“بھاری بارشوں اور سیلاب کے باعث PTCL کا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک تکنیکی خرابی کا شکار ہے۔ اسی وجہ سے شمالی اور وسطی علاقوں میں صارفین کو انٹرنیٹ بندش کا سامنا ہے۔ ہماری ٹیمیں سروسز کو بحال کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔” — PTCL

فرینڈز کارنر ایس ایس پی مظفرآباد کی کمزور گرفت دارالحکومت میں ممکنہ خودکشی یا قتل کا خطرہ پولیس کی بے حسی پر عوامی تشویش...
18/08/2025

فرینڈز کارنر
ایس ایس پی مظفرآباد کی کمزور گرفت دارالحکومت میں ممکنہ خودکشی یا قتل کا خطرہ پولیس کی بے حسی پر عوامی تشویش

مظفرآباد میں ایک خاتون کی جانب سے بلیک میلنگ مافیا کے خلاف دی گئی درخواست پر پولیس کی مبینہ غفلت اور عدم کارروائی نے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے یکم اگست کو ایس ایس پی مظفرآباد کو درخواست دی، جسے تھانہ پنجگراں کو بھیجا گیا۔ پانچ دن میں رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر 16 دن گزرنے کے باوجود نہ ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق، انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں، ان کے گھر پتھراؤ، اور دھمکی آمیز خطوط موصول ہو رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں پر رشوت لینے اور مجرموں کو تحفظ دینے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

تھانہ پنجگراں اور متعلقہ افسران کی خاموشی نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پولیس کی مبینہ غفلت اور رشوت ستانی نے اداروں کی ساکھ کو متاثر کیا ہے متاثرہ خاتون کی حفاظت فوری طور پر متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
بلیک میلنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس اہلکاروں کی کارکردگیکا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے
تھانہ پنجگراں سے تنگ لڑکی اگر کوئی غلط راستہ اپناتی ہے اس کی تمام تر زمہ داری اس ایچ او تھانہ پنجگراں ڈی اس پی پٹہکہ اس اس پی مظفرآباد پر ہو گی
SSP Office Muzaffarabad AJK AJK Police

Pakistan Champions 🦁 have one last obstacle between them and the trophy 🏆The WCL Final happens tomorrow ⚡(PAKvSA, WCL, C...
01/08/2025

Pakistan Champions 🦁 have one last obstacle between them and the trophy 🏆

The WCL Final happens tomorrow ⚡

(PAKvSA, WCL, Cricket)

😭😭گھر والوں سے التجا ہے کہ میرا یہ ادھار دے دینا تاکہ میرے اوپر کچھ عذاب کم ہوسکے 😥سرگودھا میں معاشی بدحالی نوجوانوں کی ...
30/07/2025

😭😭
گھر والوں سے التجا ہے کہ میرا یہ ادھار دے دینا تاکہ میرے اوپر کچھ عذاب کم ہوسکے 😥
سرگودھا میں معاشی بدحالی نوجوانوں کی زندگیاں نگلنے لگی قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے اپنی زندگی کا خا تمہ کرلیا، لاش سپورٹس سٹیڈیم کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کی جیب سے قرضوں سے متعلق پرچی برآمد جس پر ادھار کی تفصیلات لکھی تھیں۔

30/07/2025

روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ ۔۔۔ مزید سونامی کی وارننگ جاری ۔۔۔۔
اسکے علاوہ امریکی ریاست کیلیفورنیا ۔ جاپان اور فلپائن میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔۔۔۔۔

مولوی عطااللہ بندیالوی کو اج فیصل اباد میں گرفتار کر لیا گیا جو کہ مکتبہ  دیوبند سے تعلق بتاتا ہے کافی عرصے سے سوشل میڈی...
26/07/2025

مولوی عطااللہ بندیالوی کو اج فیصل اباد میں گرفتار کر لیا گیا جو کہ مکتبہ دیوبند سے تعلق بتاتا ہے
کافی عرصے سے
سوشل میڈیا پر اہل بیت علیہ السلام کے بارے میں
گستاخانہ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتا تھا اور مسلمانوں میں تفرقہ پھیلاتا تھا اور مسلسل اہل بیت ع کی توہین کر رہا تھا اسے کچھ دن پہلے مولانا طارق جمیل صاحب نے بھی ہاتھ جوڑ کر روکا لیکن بغض اہل بیت ع سے باز نہیں آیا۔

22/07/2025

شوکت نواز میر صاحب
چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد بحال
سپریم کورٹ نے سٹیٹس کو بحال کر دیا

پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کے درمیان لی گئی ایک خوبصورت تصویر
21/07/2025

پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کے درمیان لی گئی ایک خوبصورت تصویر

ایکس پر اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک 11 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، آپریش...
20/07/2025

ایکس پر اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک 11 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، آپریشن جاری ہے۔ تمام ملوث افراد کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے!

چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر س...
20/07/2025

چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر سے سوشل میڈیا پر دکھایا، بلکہ اردگرد کے مرد، صحافی اور عام لوگ تک اس کے گھر پہنچ کر اس سے ملاقات کرتے رہے۔ نہ کہیں غیرت کا تقاضا کیا گیا، نہ پشتون ولی کا حوالہ دیا گیا، نہ پردے کی پاسداری ہوئی، نہ شرم و حیا کو یاد رکھا گیا۔

دوسری طرف، ڈیڑھ سال پہلے ایک بلوچ لڑکی نے اپنی پسند سے نکاح کیا۔ شرعی پردے میں لپٹی، قرآن ہاتھ میں تھامے، قبیلے کے مسلح افراد کے سامنے کھڑی تھی۔ اسے اس کے شوہر کے سامنے نہایت بے دردی سے گولیوں سے بھون دیا گیا۔ اور پھر اس کے شوہر کو بھی قتل کر دیا گیا۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ہمارا معاشرہ غیرت مند ہے اور بے غیرتی برداشت نہیں کرتا، تو پہلے واقعے میں غیرت کہاں سوئی رہی؟
اور اگر پہلا واقعہ درست ہے، تو پھر دوسرے واقعے جیسے سانحے کیوں پیش آتے ہیں؟

یہ کہنا کہ کچھ لوگ غیرت مند ہیں اور کچھ نہیں، محض خود فریبی ہے۔ اصل بات غیرت کی نہیں، بلکہ ضد، انا، ہٹ دھرمی اور جھوٹی مردانگی کی ہے۔ ہم نہ قرآن کا مطلب سمجھتے ہیں، نہ اسلام کا اصل پیغام جانتے ہیں۔ جب تک ہماری جھوٹی انا اور رواج پرستی سلامت رہتی ہے، ہم ہر حد پار کر لیتے ہیں۔ مگر جہاں ذاتی ضد کو ٹھیس پہنچے، وہاں ہمیں اچانک اپنی نام نہاد غیرت یاد آ جاتی ہے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

ایک کو نکاح نہ کرنے کی سزا ملی،... دوسری کو نکاح کرنے کی۔قتل کا جواز؟ صرف یہ کہ اُس نے اپنی مرضی کی۔ جھنگ: زرعی یونیورسٹ...
20/07/2025

ایک کو نکاح نہ کرنے کی سزا ملی،...
دوسری کو نکاح کرنے کی۔
قتل کا جواز؟ صرف یہ کہ اُس نے اپنی مرضی کی۔ جھنگ: زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی 19 سالہ طالبہ کنزہ گھر لوٹ رہی تھی، بس میں سوار، والدین سے رابطے میں، لیکن پھر اچانک لاپتہ۔کچھ ہی دیر بعد اُس کی لاش سڑک کنارے ملی۔ بیگ ساتھ تھا، رکشے کے ٹائروں کے نشان بھی موجود۔تحقیقات میں انکشاف ہوا: رشتے دار طیب ادریس نے اغوا کیا، زیادتی کی، زہر دے کر قتل کر دیا — صرف اس لیے کہ کنزہ کے والدین نے رشتہ قبول نہیں کیا تھا۔
بلوچستان: ایک اور بیٹی صرف اس لیے ماری گئی کہ اُس نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا۔یعنی فیصلہ خود کرے تو "گناہ"
فیصلہ نہ مانے تو "سزا"اور ہر صورت میں قاتل کو جواز مل جاتا ہے۔یہ معاشرہ عزت کے نام پر درندہ ہو چکا ہے
یہ غیرت نہیں، یہ کھلی وحشت ہے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Nation Pak Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share